اردو ادب کے سوتیلے بہن بھائی از عثمان قاضی، ''ڈائجسٹ کہانیاں'' کے لیے تعارفی مضمون

Rashid Ashraf

محفلین
50188314288



زندہ کتابیں سلسلہ نمبر 80
ڈائجسٹ کہانیاں
ناشر: اٹلانٹس پبلی کیشنز، کراچی

اس یقین کے ساتھ 640 صفحات پر مشتمل یہ انتخاب پیش کررہا ہوں کہ یہ کہانیاں عرصے تک آپ کے ذہنوں پر نقش رہیں گی، ذاتی تجربہ کہیے جس سے وابستہ دلچسپ احوال، پیش لفظ میں تحریر کیا ہے۔
شاید آپ میں سے کئی احباب ایسے ہوں جن کو کئی کہانیاں پڑھ کر ماضی کی یاد آجائے۔ شاید کچھ احباب ایسے بھی ہوں جو کہہ اٹھیں کہ فلاں کہانی کی تلاش ہمیں برسوں سے تھی۔ کتاب سے منسلک ماضی جو ہمیشہ ایک پراسرار، سنہری دھند میں ملفوف نظر آتا ہے، اور آشنا حروف نظروں کے سامنے آجائیں تو ہم ایسوں کی خوشی کا ٹھکانا نہیں رہتا.....ع..... دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو..... ...... میں کیا میری بساط کیا، محترم عثمان قاضی نے اپنے تعارفی مضمون میں سبھی کچھ لکھ دیا ہے۔ اس کی ایک جھلک آپ پس ورق پڑھ لیجیے۔

یہ کتاب سنہ 80 کی دہائی کے ڈائجسٹوں سے انتخاب پر مشتمل ہے۔
عالمی فکشن سے ‘شارٹ اسٹوریز‘ کے تراجم، اردو و سیارہ سے طبع زاد تحریروںپر مبنی ایک مختصر گوشہ اور اخیر میں دو دلچسپ ناولوں کے تراجم۔

‘‘ڈائجسٹ کہانیاں‘‘ کی قیمت 780 ہے۔ اٹلانٹس کے علاوہ یہ فضلی سنز کراچی سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ جبکہ کچھ دنوں تک کتاب سرائے لاہور اور گفگتو، اسلام آباد پر بھی دستیاب ہوگی۔
 
آخری تدوین:

Rashid Ashraf

محفلین
شکریہ
ڈائجسٹ کہانیاں کی تین جلدویں پرنٹ میں ہیں، ایک ہفتے تک آجائیں گی۔

دوسری جلد: سائنس فکشن پر کہانیاں
تیسری: رائیڈر ہیگرڈ کے دو دلچسپ ناول
چوتھی: طویل کہانیاں، سڈنی شیلڈن، عبدالقیوم شاد وغیرہ
 

Rashid Ashraf

محفلین
آپ مجھ سے رابطے میں رہیے جناب

اور یہ لنک دیکھ لیجیے، یہاں دوسری جلد کا سرورق ہے اور زیریں حصے میں تیسری اور چوتھی جلد کے سرورق بھی موجود ہیں:

 

جاسمن

لائبریرین
شکریہ
ڈائجسٹ کہانیاں کی تین جلدویں پرنٹ میں ہیں، ایک ہفتے تک آجائیں گی۔

دوسری جلد: سائنس فکشن پر کہانیاں
تیسری: رائیڈر ہیگرڈ کے دو دلچسپ ناول
چوتھی: طویل کہانیاں، سڈنی شیلڈن، عبدالقیوم شاد وغیرہ
ان شاءاللہ یہ بھی لیں گے۔:)
راشد اشرف صاحب! کہانیوں کا انتخاب بہت خوبصورت ہے۔ چاہے وہ ڈائجسٹ کہانیاں ہوں یا شکار کی کہانیاں۔
 
Top