ورڈ پریس بلاگ کی ایک کیٹیگری کے لیے اردو کا استعمال

السلام علیکم!

مجھے ورڈ پریس میں پوسٹس کی صرف ایک کیٹیگری کی پوسٹس کا لے آؤٹ اردو کا رکھنا ہے یعنی دائیں سے بائیں اور زبان اور فونٹ اردو (عین ممکن ہے کہ نوٹو نستعلیق رکھوں) رکھنے ہیں۔ یہاں تک کہ ٹائٹل وغیرہ بھی۔

میں دماغ زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہ رہا اگر کوئی کر چکا ہے ایسا پہلے تو مہربانی فرما کر رہنمائی کر دے ورنہ مجھے خود ہی کچھ کرنا پڑے گا
 

الف نظامی

لائبریرین
Css for posts under specific category
اگر تھیم
کوڈ:
 function post_class()
کا استعمال کرتا ہے تو ہر کٹیگری میں پوسٹ ہونے والی پوسٹ ایک علیحدہ کلاس رکھتی ہے جس پر آپ اپنی مرضی کی سی ایس ایس لگا سکتے ہیں۔
مثال:
نیوز کیٹیگری کے لیے
کوڈ:
.category-news {
font-family:"nastaleeq";
direction: rtl;
}
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
سب سے پہلے فونٹ کو woff فارمیٹ میں کنورٹ کر لیں ، اس کے بعد اس کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں
پھر یہ کوڈ تھیم کی سٹائل شیٹ میں شامل کریں
src میں url فونٹ کا پاتھ شامل کریں
کوڈ:
@font-face {
  font-family: "nastaleeq";
  src: url("nastaleeq.woff");
}
اس کے بعد کوئی کیٹیگری مثلا
نیوز کی کٹیگری شامل کریں اور پھر اس کٹیگری کی کلاس
.category-news
کے تحت مندرجہ ذیل کوڈ سٹائل شیٹ میں شامل کر دیجیے
کوڈ:
.category-news {
font-family:"nastaleeq";
direction: rtl;
}
 
آخری تدوین:
سب سے پہلے فونٹ کو woff فارمیٹ میں کنورٹ کر لیں ، اس کے بعد اس کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں
پھر یہ کوڈ تھیم کی سٹائل شیٹ میں شامل کریں
src میں url فونٹ کا پاتھ شامل کریں
کوڈ:
@font-face {
  font-family: "nastaleeq";
  src: url("nastaleeq.woff");
}
اس کے بعد کوئی کیٹیگری مثلا
نیوز کی کٹیگری شامل کریں اور پھر اس کٹیگری کی کلاس
.category-news
کے تحت مندرجہ ذیل کوڈ سٹائل شیٹ میں شامل کر دیجیے
کوڈ:
.category-news {
font-family:"nastaleeq";
direction: rtl;
}

دو مسئلے پیش آ رہے ہیں اس طریقہ کار سے۔
مسئلہ یہ کہ

کوڈ:
.category-news {
font-family:"nastaleeq";
direction: rtl;
}

سے اس کیٹیگری کی پوسٹس کے ساتھ ساتھ پوسٹ میٹا وغیرہ بھی سب سنگل آرٹیکل فائل میں بھی اور آرٹیکلز یا بلاگ لسٹ میں بھی اس کیٹیگری کے پوسٹ میٹا کی سمت rtl ہو جاتی ہے جبکہ مجھے صرف ہیڈنگ اور آرٹیکل ہی rtl چاہیئں۔

اوپر والا rtl ٹیگ استعمال کرنے کے بعد کے لے آؤٹ کے اسکرین شاٹس کے لنک شامل کر رہا ہوں نیچے:

اردو آرٹیکل کا اسکرین شاٹ
(میں یہ ہائی لائٹڈ پوسٹ میٹا انگلش آرٹیکلز کی طرح ہی رکھنا چاہتا ہوں اور اسی طرح نیچے ٹیگز اور سوشل شئیرنگ وغیرہ)


انگلش آرٹیکل کا اسکرین شاٹ

 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
پوسٹ میٹا کو inspect کے ذریعے معلوم کریں کہ اس پر کون سی کلاس اپلائی کی گئی ہے۔
فرض کریں اس کا نام post-meta ہے اس کلاس کو سی ایس ایس فائل(سٹائل شیٹ) میں تلاش کریں اور اس کے تحت یہ کوڈ
direction: ltr;
لکھ دیں
کوڈ:
.post-meta {
direction: ltr;
}
 
پوسٹ میٹا کو inspect کے ذریعے معلوم کریں کہ اس پر کون سی کلاس اپلائی کی گئی ہے۔
فرض کریں اس کا نام post-meta ہے اس کلاس کو سی ایس ایس فائل(سٹائل شیٹ) میں تلاش کریں اور اس کے تحت یہ کوڈ
direction: ltr;
لکھ دیں
کوڈ:
.post-meta {
direction: ltr;
}
اس میں ویسے ایک بات کا اضافہ کر دوں کہ چونکہ پوسٹ میٹا یا کسی بھی کلاس کی پراپرٹیز ایک سے زیادہ بار ڈیفائن ہو رہی ہیں تو ایسے میں کئی جگہوں پر !important; کے ٹیگ کا استعمال نہ کرنے سے مطلوبہ رزلٹ نہ ملنے کے چانسز ہو سکتےہیں۔
کوڈ:
.post_meta {
    direction: ltr !important;
}

اب میرے معاملے میں صرف ایم مسئلہ رہ گیا ہے۔ پتہ نہیں کیوں میرے پاس فانٹ فیملی والا مسئلہ حل نہیں ہو رہا تھا یعنی میں نے جو فونٹس سرور پر ایڈ کیے اور ان کے ٹیگز بھی لگائے اس سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

کوڈ:
 .category-urdu {
 font-family: "NotoNastaliqUrdu";
  src: url("./fonts/NotoNastaliqUrdu-Regular.woff") format("woff"), /* Modern Browsers */
    url("./fonts/NotoNastaliqUrdu-Regular.woff2") format("woff2"); /* Modern Browsers */
  font-weight: normal;
  font-style: normal;
}

فانٹ بھی چینج کر کے دیکھ لیے لیکن اس سی ایس ایس سے تبدیل نہیں ہو رہے۔ پھر میں نے اینی فانٹ نام کا پلگ اِن استعمال کیا لیکن اس کی بھی پھر اپنی قباحتیں ہیں مثلاً اردو کیٹیگری کا ٹیگ دینے سے آرٹیکل کے ٹائٹل کا فانٹ تبدیل نہیں ہوا، اور جب آرٹیکل کے ٹائٹل کا الگ سے پلگ ان کے ذریعے ٹیگ استعمال کر کے فانٹ اسائن کیا تو اس نے اردو اور انگریزی دونوں آرٹیکلز کا ٹائٹل نوٹو نستعلیق میں دے دیا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ کوڈ چیک کریں ممکن ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے۔
کوڈ:
@font-face {
  font-family: "NotoNastaliqUrdu";
src: url("./fonts/NotoNastaliqUrdu-Regular.woff2") format("woff2"), /* Modern Browsers */
url("./fonts/NotoNastaliqUrdu-Regular.woff") format("woff"); /* Modern Browsers */
}

کوڈ:
 .category-urdu {
 font-family: "NotoNastaliqUrdu";
direction: rtl;
}
 
آخری تدوین:
یہ کوڈ چیک کریں ممکن ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے۔
کوڈ:
@font-face {
  font-family: "NotoNastaliqUrdu";
src: url("./fonts/NotoNastaliqUrdu-Regular.woff2") format("woff2"), /* Modern Browsers */
url("./fonts/NotoNastaliqUrdu-Regular.woff") format("woff"); /* Modern Browsers */
}

کوڈ:
 .category-urdu {
 font-family: "NotoNastaliqUrdu";
direction: rtl;
}
جی میرا مسئلہ حل ہو گیا اب الحمداللہ، آپ کا بہت بہت شکریہ
میں نے ہر میٹا اور بریڈ کرمب کرنٹ آئٹم، ٹیگز وغیرہ سب کے لیے فرداً فرداً انٹری کی ہے ltr اور ڈیفالٹ فانٹ کی۔ جس سے اب سب ٹھیک ہے۔ لیکن یہ سارے کوڈز میں نے ورڈ پریس کسٹمائز کی کسٹم سی ایس ایس سیکشن میں ڈالے ہیں اور ٹھیک کام کر رہے ہیں، میرا خیال ہے مجھے چائلڈ تھیم کے سی ایس ایس میں ڈالنا چاہیئے سارا کوڈ۔
اور اس کے علاوہ ایک اور بات، فونٹ کا یو آر ایل ڈائرکٹری اسٹرکچر کے اندر سے شروع کرنے کے بجائے فونٹ فائل کا پورے کا پورا یو آرایل دینے سے ہی فونٹ فیس سامنے آیا ہے۔
جزاک اللہ
 
Top