ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

فسانہ عجائب لکھنؤی معاشرت اور زبان کی عکاس ہے آپ کےزوق کی داد دینی چاہیئے داستانوی ادب کا شاہکار ہے۔ جو اب اردو ادب میں نا پید ہوتا جا رہا ہے جبکہ انگریزی زبان اس ادب کو اب بھی سنبھالے ہوئے ہے۔ انگریزی ادب میں اردو داستانوی تعارف شاید فورٹ ولیم کالج کے بعد مشرف علی فاروقی نے کروایا۔
بندہ نوازی پر سراپا تشکر ہیں۔ اب یہ کتاب ٹائپنگ کے آخری مرحلے میں ہے۔ بعد ازاں ان شاء اللہ تحسین کی نو طرز مرصع ٹائپ ہوگی۔ :)
 

دوست

محفلین
دو عدد پروگرام ہونے کے باوجود بار بار ڈاؤنلوڈ کی درخواست کیوں کرنا پڑتی ہے، کیا محمد عمر بھائی والا پروگرام بھی کام کرنا بند کر گیا ہے؟
 

یاسر حسنین

محفلین
بدقسمتی سے اس دور میں بھی میرے پاس 32 بٹ سسٹم ہے اس لیے درست استعمال سے قاصر ہوں
c1tZINb.png
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے ناقص علم کے مطابق 50 سال بعد کتاب کاپی رائٹ فری ہو جاتی ہے
محمد وارث بہتر مشورہ دے سکتے ہیں
مختلف ممالک کے کاپی رائٹس قوانین مختلف ہوتے ہیں۔ عام طور پر کتاب مصنف کے فوت ہونے کے پچاس یا ستر سال بعد کاپی رائٹس سے آزاد ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں میرے خیال میں مصنف کی وفات کے بعد پچاس سال والا قانون لاگو ہے کہ علامہ اقبال کی کتابیں 1989ء میں فری ہوئی تھیں۔
Public domain - Wikipedia.
 
Top