فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

سچ محب صاحب جو لطف اسکو لکھنے میں آرہا ہے وہُ الفاظ کے قالب میں نہیں ڈھل سکتے ۔ایک تو دوبارہ پڑھنے کا اپنا مزا اور اس سے زیادہ لکھنے کا،یقین ہی نہیں آرہا جسکو 30 سال پہلے بڑی بے دلی سے پڑھا تھا،ابا جان کے کہنے پر ،اور پڑھنا بھی ضروری کیو نکہ بتانا بھی پڑتا تھا۔لیکن دیکھیں کسکو معلوم تھا کہ ایک دن اسی کو ذوق شوق سے لکھوں اور دوبارہ پڑھوں گی۔اس عنائیت کا شکریہ اور سب سے زیادہ نور وجدان کا جنہوں مجھ پر اعتماد کیا :):):):):)
واقعی ہے بہت دلچسپ اور پرلطف کتاب ۔ میرے کزن نے مجھے تحفے میں دی تو میں نے اسے کہا تھا کہ میں اسے لکھ بھی دوں گا۔ مقدمہ اور پہلے 9 صفحات لکھے بھی مگر پھر بھاری بھرکم کتاب آگے نہ لکھی جا سکی۔ اب بہترین ٹیم سے یہ آسان ہو گیا ہے اور ہم خیال لوگوں کے ساتھ اسے لکھنے اور لکھوانے کا عمل بہت فرحت بخش ہے۔
نور وجدان نے مدیر ہونے کا حق ادا کیا ہے اور آپ سمیت صابرہ امین کو اس کارخیر میں شامل کرکے ٹیم مضبوط کی ہے۔ امید ہے فرصت ملتے ہی لاریب مرزا بھی اس سفر میں شامل ہو جائیں گی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سچ محب صاحب جو لطف اسکو لکھنے میں آرہا ہے وہُ الفاظ کے قالب میں نہیں ڈھل سکتے ۔ایک تو دوبارہ پڑھنے کا اپنا مزا اور اس سے زیادہ لکھنے کا،یقین ہی نہیں آرہا جسکو 30 سال پہلے بڑی بے دلی سے پڑھا تھا،ابا جان کے کہنے پر ،اور پڑھنا بھی ضروری کیو نکہ بتانا بھی پڑتا تھا۔لیکن دیکھیں کسکو معلوم تھا کہ ایک دن اسی کو ذوق شوق سے لکھوں اور دوبارہ پڑھوں گی۔اس عنائیت کا شکریہ اور سب سے زیادہ نور وجدان کا جنہوں مجھ پر اعتماد کیا :):):):):)
کم و بیش اتنے ہی برس قبل ہم بھی ایک مچھلی طرح اس کتاب کے سحر کے کانٹے میں گرفتار ہوئے تھے ۔ درست کہا ۔ آج اس کے صفحات لکھنا عجیب کیفیت کی تاریں چھیڑ کر انہی دنوں میں گویا دھکیلے دیتا ہے ۔ کیا زمانہ تھا ۔ فسانہ ء عجائب ، باغ و بہار ، آرائش محفل ۔ آہ ۔
دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو !!!!!
 
چلیں اسی بہانے خوشگوار یادیں تو تازہ ہوئیں۔
ویسے آپ کو یہ کس نے بتایا کہ اگلی کتابوں میں آرائش محفل بھی شامل ہے؟:whistle:
 
سیما علی

لائبریرین
Uen5YTz_d.jpg
سیما علی آپا !
آپ کا صفحہ 457 ، "بہ خدا " والے شعر سے ہی شروع ہوتا ہے نا !
برائے تصدیق۔
WfgaGy6_d.jpg

علوی صاحب دیکھ لیں پلیز ، یہ ہے ریختہ 458-457
 
آخری تدوین:
نور وجدان صابرہ امین آپ لوگ بھی اب تکمیل کتاب کے جشن کی تیاریاں پکڑ لیں کیونکہ اب ہمارے آخری صفحات کے آس پاس ہیں۔

البتہ اپنے اپنے صفحات کا حساب کتاب لازمی دیکھ لیں، خاص طور پر نور وجدان آپ کے صفحات کے وہ ایک ایک کرکے قسطوں میں تھے ، مجھ سے گننے میں رہ نہ گئے ہوں۔

قرۃالعین اعوان بھئی کدھررہ گئی ہو، اب جب کہ منزل قریب ہے۔

مقدس کچھ حساب کتاب کا کہا تھا۔

محمدعمر آپ بھی کمر کس لیں کہ کتاب کا اختتامی دور چل رہا ہے۔

اوشو آپ نے بھی بروقت آ کر بہت سے رہ جانے والے صفحات مکمل کروائے ہیں، ابھی بھی ایسے کچھ صفحات آپ کے لیے چن کر رکھے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
کم و بیش اتنے ہی برس قبل ہم بھی ایک مچھلی طرح اس کتاب کے سحر کے کانٹے میں گرفتار ہوئے تھے ۔ درست کہا ۔ آج اس کے صفحات لکھنا عجیب کیفیت کی تاریں چھیڑ کر انہی دنوں میں گویا دھکیلے دیتا ہے ۔ کیا زمانہ تھا ۔ فسانہ ء عجائب ، باغ و بہار ، آرائش محفل ۔ آہ ۔
دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو !!!!!
کچھ بتا اُس سیدھی سادی زندگی کا ماجرا
داغ جس پر غازۂ رنگِ تکلّف کا نہ تھا،،
 
سیما علی آپ نے شاید یہ صفحات ٹائپ کر دیے ہیں مگر میں انہیں شامل نہ کر سکا۔ کیا دوبارہ ان صفحات میں شامل کر سکتی ہیں۔
داستان صفحہ 103-105
 
Top