پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

لاريب اخلاص

لائبریرین
ہمارے پاس نانا حضور کی دستار اور دادا حضور کی تلوار ہے لیکن ان کو شیئر کرنے سے قاصر ہوں:)
میری اکیڈمی کے بہت محترم معزز بزرگ استاد کافی پُرانے ہیں۔
آپ پاکستان بننے سے پہلے اور بعد کی ڈھیروں داستانیں، ہجرتوں میں بنتے قصے کسی کا ملنا بچھڑنا ہمیں روز سناتے ہیں اور یہ سب سناتے خود بھی آبدیدہ ہمیں بھی رولا دیتے ہیں!
آپ قائداعظم محمد علی جناح سے بھی ملے تھے۔
 
IMG-20180714-141008.jpg

دادی کے جہیز کا چمچ، جو ابھی تک مستعمل ہے۔
بوجۂ ضعف بصارت , عکس چسپاں بالا کو لمحۂ قلیل تک مابدولت پھن پھیلائے سانپ پر محمول کرتے ہوئے برادرم تابش کے خزائن قدیم پر حیرت و استعجاب میں مبتلا رہے ! :):)
 
سید عمران

محفلین
بوجۂ ضعف بصارت , عکس چسپاں بالا کو لمحۂ قلیل تک مابدولت پھن پھیلائے سانپ پر محمول کرتے ہوئے برادرم تابش کے خزائن قدیم پر حیرت و استعجاب میں مبتلا رہے ! :):)
آپ کے کہنے کے بعد، باوجود عدم ضعف بصارت ہمیں بھی یہ وہی نظر آنے لگا جو آپ کو آرہا تھا۔۔۔
یعنی پھن پھیلائے سانپ!!!
 
جیہ

لائبریرین
یہ آئینہ میری دادی کو ان کی دادی نے بطور یادگار دیا تھا۔ میری دادی کی پیدائش سنہ 1918 کی ہے۔ اور 1993 میں وفات پائی۔ ان کی دادی کی وفات جن کی شادی کے جہیز کا یہ آئینہ ہے، کی تاریخ وفات 1965ہے۔ اس سے اندازہ لگائیں کہ کتنا قدیم ہے
20200720-134817.jpg

20200720_134817.jpeg

20200720_134817.jpeg
 
آخری تدوین:
جب دادا کا مکان فروخت ہوا تو بہت سی پرانی اشیاء تلف ہو گئیں :(
بطور تبرک ان کا کچھ ’’ادبی سامان‘‘ میں نے رکھ لیا تھا، جس میں سب سے قدیم شاید مولوی عبدالحلیم شررؔ کے ناول ’’فتحِ اندلس‘‘ کا تقسیم ہند سے قبل طبع ہوا نسخہ ہے، جو آج بھی میرے بک شیلف میں (گو کافی خستہ حالت میں) موجود ہے۔ اس کے علاوہ بھی کافی پرانی کتابیں ہیں، جن کو میں نے تقریباً 15 سال قبل حسبِ استطاعت محفوظ کرنے کی کوشش کی تھی۔ کرونا کی وجہ سے سفر محال ہے، ورنہ عید پر گھر جاتا تو ضرور تصویر بنا کر پیش کرتا۔
 
محمدظہیر

محفلین
یہ آئینہ میری دادی کو ان کی دادی نے بطور یادگار دیا تھا۔ میری دادی کی پیدائش سنہ 1918 کی ہے۔ اور 1993 میں وفات پائی۔ ان کی دادی کی وفات جن کی شادی کے جہیز کا یہ آئینہ ہے، کی تاریخ وفات 1965ہے۔ اس سے اندازہ لگائیں کہ کتنا قدیم ہے
Dropbox - 20200720_134832.jpeg - Simplify your life
20200720_134817.jpeg

20200720_134817.jpeg
ارتغرل کے زمانے کا آئینہ لگ رہا ہے
 
Top