تخصص اور تعھد کا اردو متبادل

عمار نقوی

محفلین
احباب !!
ایک فارسی کتاب کا ترجمہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اس میں ایک جگہ پر کسی موضوع پر اظہار نظر کرنے والے کے شرائط کے ذیل میں تخصص اور تعھد کا ذکر آیا ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ ان دو لفظوں کا اردو متبادل کیا ہے؟
 
آخری تدوین:
ہم تو تخصص کو ’’اسپشلائزیشن‘‘ کا اردو متبادل سمجھتے تھے :) اب اس کا متبادل کہاں سے لاویں؟؟؟ :)

تعہد میرے خیال میں کسی چیز کے لئے آمادہ ہونے کو کہتے ہیں شاید۔
 

محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی ایک نظر کرم ادھر بھی !!
فیروز اللغات فارسی اردو سے ان دو الفاظ کے معنی:

Fullscreen-capture-14-07-2020-101257-AM.jpg

Fullscreen-capture-14-07-2020-101413-AM.jpg
 

عمار نقوی

محفلین
فیروز اللغات فارسی اردو سے ان دو الفاظ کے معنی:

Fullscreen-capture-14-07-2020-101257-AM.jpg

Fullscreen-capture-14-07-2020-101413-AM.jpg
شکریہ برادر
تخصص کا مسئلہ تو تقریبا حل ہو گیا کہ آپ جیسے اہل ادب نے اپنی نوک جھونک میں اس لفظ کا استعمال کیا ہے یہ اس بات کی بہترین دلیل ہے کہ اردو میں بھی تخصص استعمال ہوتا ہے اور غیر مانوس بھی نہیں لگ رہا ہے۔لیکن تعھد کا مسئلہ ابھی مزید " تعھد" چاہتا ہے۔8) لغت میں سب مصدری معانی ذکر ہوئے ہیں جبکہ مجھے کسی ایسے متبادل کی تلاش ہے جو بطور اسم مصدر استعمال کیا جا سکے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
لیکن تعھد کا مسئلہ ابھی مزید " تعھد" چاہتا ہے۔
تعہد کے قبیل کے اور کئی الفاظ بھی اردو میں موجود ہیں تو یہ کیوں نہیں ؟
اور دوسرے یہ کہ سیاق و سباق سے زیادہ مناسبت پر آپ اور الفاظ بھی استعمال کر سکتے ہیں مثلا تقرُّر ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
محمّد احسن سمیع :راحل:
صاحب اس جملے میں املا کی کونسی غلطی تھی؟ منفی ریٹنگ تو آپ نے عطا کر دی سو اپنے علم کے لیے پوچھ رہا ہوں!
واللہ وارث بھائی، یہ کوئی حادثہ ہوا ہے... وگرنہ میری ایسی مجال ہے نہ اتنی استطاعت کہ آپ کی بات کی تکذیب کی جرأت کروں.
بہت شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں، اور ابھی اس غلطی کو درست کئے دیتا ہوں.

المتأسف،
راحل.
 

محمد وارث

لائبریرین
واللہ وارث بھائی، یہ کوئی حادثہ ہوا ہے... وگرنہ میری ایسی مجال ہے نہ اتنی استطاعت کہ آپ کی بات کی تکذیب کی جرأت کروں.
بہت شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں، اور ابھی اس غلطی کو درست کئے دیتا ہوں.

المتأسف،
راحل.
شکریہ برادرم، میں نے واقعی معلومات کے لیے پوچھا تھا کیونکہ بسیار کوشش کے بعد بھی مجھے کوئی لفظ غلط نہیں لگ رہا تھا۔ ممنون ہوں، جزاک اللہ۔ :)
 
Top