آج کی دعا

اے پروردگار مجھ کو (ایسی توفیق عنایت) کر کہ نماز پڑھتا رہوں اور میری اولاد کو بھی (یہ توفیق بخش) اے پروردگار میری دعا قبول فرما۔اے پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کو مغفرت کیجیو۔
 

جا ن

محفلین
اے ہمارے پروردگار، ہمیں صحت عطا فرما اور ہر دکھ و تکلیف میں ہماری مدد فرما! آمین!
 
یا رب العالمین، ہمارے گناہوں کو نیکیوں میں بدل دے. ہماری خطاؤں کے بدلے ہمیں خود سے دور مت کیجیو، ہمارے خالق! ہمیں پیدا کرنے کے بعد دنیا میں بھٹکنے کے لیے اکیلا نہ چھوڑ دیجیو کہ ہمارا آپ کے سوا اور کوئی نہ ہے!
 

جا ن

محفلین
اے ہمارے پروردگار، ہر سفر میں ہمارے لیے آسانیاں پیدا فرما اور ہمیں اپنی امان میں رکھ میرے مالک! آمین!
 

جا ن

محفلین
اے ہمارے پروردگار، ہماری مشکلیں آسان فرما اور ہر کام میں ہمارے لیے آسانیاں پیدا فرما! آمین!
 
میرے پیارے اللہ! ہمیں اور ہمارے پیاروں کو وبا اور بیماریوں سے محفوظ فرما اور جو بیمار ہیں انہیں جلد از جلد شفائے کاملہ عطا فرما. آمین!
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتی ہوں سستی سے، بہت زیادہ بڑھاپے سے، گناہ سے، قرض سے اور قبر کی آزمائش سے اور قبر کے عذاب سے اور دوزخ کی آزمائش سے اور دوزخ کے عذاب سے اور مالداری کی آزمائش سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں محتاجی کی آزمائش سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کی آزمائش سے۔ اے اللہ! مجھ سے میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھو دے اور میرے دل کو خطاؤں سے اس طرح پاک و صاف کر دے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل سے پاک صاف کر دیا اور مجھ میں اور میرے گناہوں میں اتنی دوری کر دے جتنی مشرق اور مغرب میں دوری ھے ۔ آمین !
آمین الہی آمین
 

جاسمن

لائبریرین
اے پاک پروردگار ! ہمیں قرآن و سنت پر عمل کی توفیق عطا فرما۔ اپنی رضا والے سیدھے راستے پر چلا اور ہم پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کا نزول جاری رکھ. یا اللّہ ہمارے ایمان، صحت، عزت، مال, اولاد، سب عزیز و اقارب اور دوست احباب کی حفاظت فرما۔ آمین!
 

سیما علی

لائبریرین
اے پاک پروردگار ! ہمیں قرآن و سنت پر عمل کی توفیق عطا فرما۔ اپنی رضا والے سیدھے راستے پر چلا اور ہم پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کا نزول جاری رکھ. یا اللّہ ہمارے ایمان، صحت، عزت، مال, اولاد، سب عزیز و اقارب اور دوست احباب کی حفاظت فرما۔ آمین!
آمین ثم آمین
 
Top