کریش پروگرام کو خودکار قتل کیجئے !

not-responsivپروگرام ایسے ہوتے ہیں جو چلتے چلتے اچانک کریش ہو جاتے ہیں اور پھر نہ خود کوئ کام کرتے ہیں اور نہ ونڈوز کو کام کرنے دیتے ہیں۔ اس طرح ونڈوز ہینگ ہو جاتی ہے۔ اس قسم کے پروگرام کا علاج مندرجہ ذیل ٹپ میں پوشیدہ ہے۔
اسٹارٹ بٹن پر کلک کر کے regeditٹائپ کریں اور انٹر کر دیں۔ رجسٹری ایڈیٹر کھل جائے گا۔ اب یہاں پر ذیل keyپر جائیے:

HKEY_CURRENT_USER\CONTROLPANEL\Desktop یہاں دائیں جانب Auto End Task نامی اسٹرنگ ویلیو تلاش کر کے ڈبل کلک کریں۔ اور OK کر دیں۔

اس جگہ پر Wait to Kill App Timeout نامی اسٹرنگ ویلیو تلاش کر کے اس پر بھی ڈبل کلک کریں۔ Value Data میں 20000 کی جگہ 100 ٹائپ کر کے OK کر دیں۔ اب جیسے ہی کوئ ایپلیکیشن کریش ہوگی، اسے فورا ہی قتل (kill) کر دیا جائے گا ۔ ۔ ۔
 
شکریہ ہمارا نہیں "کمپیوٹنگ" کا ادا کریں صاحبو ۔ ۔ اور ہمیں کمپیوٹر میں ماہر نا جانیں۔ ۔ ہم تو اپنے مسلے ہل نہیں کر پا رہے ہیں۔ ۔ ۔ ہمیں صرف اتنا بتا دیں کہ ہم اپنے اسٹوڈنٹس کو جو تدریسی مواد اسکین کر کے دیتے ہیں یا ان کا ہمارے پاس آتا ہے۔ ۔ اس میں ایڈیٹنگ کا پرابلم ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کے اسکین کرتے وقت اس کی ایکسٹینشن میں ترمیم کی جا سکے تاکہ مطوبہ سافٹ ویئر پر اوپن کیا جا سکے۔ مطلب بہرحال بار بار کی طویل ٹائپنگ سے بچنا ہے۔ ۔
 
شمشاد

لائبریرین
سکین شدہ مواد تو تصویری شکل میں ہو گا تو اسے تو ایڈٹ نہیں‌کیا جا سکتا۔
باقی اور ماہرین کی کیا رائے ہے وہ بتا دیں تو اچھا ہے۔
 
arifkarim

معطل
شکریہ ہمارا نہیں "کمپیوٹنگ" کا ادا کریں صاحبو ۔ ۔ اور ہمیں کمپیوٹر میں ماہر نا جانیں۔ ۔ ہم تو اپنے مسلے ہل نہیں کر پا رہے ہیں۔ ۔ ۔ ہمیں صرف اتنا بتا دیں کہ ہم اپنے اسٹوڈنٹس کو جو تدریسی مواد اسکین کر کے دیتے ہیں یا ان کا ہمارے پاس آتا ہے۔ ۔ اس میں ایڈیٹنگ کا پرابلم ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کے اسکین کرتے وقت اس کی ایکسٹینشن میں ترمیم کی جا سکے تاکہ مطوبہ سافٹ ویئر پر اوپن کیا جا سکے۔ مطلب بہرحال بار بار کی طویل ٹائپنگ سے بچنا ہے۔ ۔

بھائی یہ کام اتنا آسان نہیں۔ عربی تیکسٹ کیلئے یہ ٹرائی کریں: http://www.aramedia.com/ocroptions.htm
 
Top