میجر جنرل عامر اسلم نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے ڈپٹی چیئرمین مقرر

جاسم محمد

محفلین
میجر جنرل عامر اسلم نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے ڈپٹی چیئرمین مقرر
ویب ڈیسک

May 12, 2020

221230_5127682_updates.JPG

اسلام آباد: حکومت نے میجر جنرل عامر اسلم خان کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا ڈپٹی چیئرمین مقرر کردیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جب کہ دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈیئر ناصر منظور ملک کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈمن نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔

221230_9232415_updates.JPG

نوٹیفکیشن کا عکس

221230_2846409_updates.JPG
 
آپ کو ابھی بھی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی مخلوط حکومت نظر نہیں آئی؟ :)
میں جب چھوٹا تھا اور سائیکل چلانا شروع کی تھی تو بڑے فخر سے کہتا تھا کہ مجھے سائیکل چلانا آ گئی ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ سائیکل پیچھے سے بھائی نے پکڑی ہوتی تھی۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں جب چھوٹا تھا اور سائیکل چلانا شروع کی تھی تو بڑے فخر سے کہتا تھا کہ مجھے سائیکل چلانا آ گئی ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ سائیکل پیچھے سے بھائی نے پکڑی ہوتی تھی۔
کوئی بات نہیں۔ پاکستانی جمہوریت کے ناتمام ہیرو ذوالفقار علی بھٹو نے بھی پہلی بار جرنل ایوب جبکہ موجودہ دور کے جمہوری چیمپئن نواز شریف نے جنرل ضیا کی کابینہ میں پہلی بار سلیکٹ ہو کر سائیکل (حکومت) چلانا سیکھی تھی۔ عمران خان بھی جنرل باجوہ کے ساتھ مل جل کر سائیکل چلانا سیکھ جائیں گے۔
 
جا ن

محفلین
یہ تو پہلے دن سے واضح تھا کہ اصل حکومت کس کی ہے لیکن ڈیفنڈ کرنے والی کٹر انصافی ملاں برادری اسے ڈیفنڈ کرتے رہی گی! یہ نہ تو لبرلز ہیں اور نہ کنزرویٹوز ان کی غلامی کا اپنا معیار ہے!
 
جاسم محمد

محفلین
یہ تو پہلے دن سے واضح تھا کہ اصل حکومت کس کی ہے لیکن ڈیفنڈ کرنے والی کٹر انصافی ملاں برادری اسے ڈیفنڈ کرتے رہی گی! یہ نہ تو لبرلز ہیں اور نہ کنزرویٹوز ان کی غلامی کا اپنا معیار ہے!
یہی سوال بھٹو اور شریف خاندان سے بھی کرنا تھا جب وہ فوج سے ویلنگ ڈیلنگ کرکے اقتدار میں آیا کرتے تھے۔ اب عمران خان بھی اسی راستے سے کیا آگیا پیٹ میں جمہوریت کے شدید مروڑ اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔
 
Top