حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کردی

جاسم محمد

محفلین
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کردی
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2037276-petroliumweb-1588262140-883-640x480.jpg

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بے قدری پاکستان میں مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے بڑی خوشخبری لائی ہے اور حکومت نے پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے، اور اس حوالے سے وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو سمری بھجوادی گئی تھی جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 20 روپے 68 پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 33 روپے 94 پیسے اور لائٹ ڈیزل 24 روپے 57 پیسےجب کہ مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، اعلان کردہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 27 روپے 15 پیسے، مٹی کا تیل 30 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، اور یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت 96 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 80 روپے 10 پیسے، مٹی کا تیل 77 روپے 45 پیسے سے کم ہو 47 روپے 44 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 51 پیسے سے کم کرکے47 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
گھروں میں محصور ہوئے لوگوں کے لیے پٹرول 15 روپے سستا اور گیس سلنڈر 22 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔

اور یہ کام پھر ایلیٹ کلاس نے کروایا ہے۔
 

آورکزئی

محفلین
اس پہلے کہ ایک قوم ناچ ناچ کر گھنگھرو توڑے میں یہ یاد کروانا چاہتا ہوں کہ عالمی منڈی میں جب پٹرول 52 ڈالر فی بیرل تھا تب یہاں 70 روپے لیٹر تھا اب تو 11ڈالر فی بیرل ہے اور قیمت کم کرکے 82 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے اسے 50 روپے فی لیٹر ہونا چاہئے تھا
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سے کم
اینے وی اسد عمر طرحاں حکومت اچ آ کے بھل جانا اے فارمولا۔
اس پہلے کہ ایک قوم ناچ ناچ کر گھنگھرو توڑے میں یہ یاد کروانا چاہتا ہوں کہ عالمی منڈی میں جب پٹرول 52 ڈالر فی بیرل تھا تب یہاں 70 روپے لیٹر تھا اب تو 11ڈالر فی بیرل ہے اور قیمت کم کرکے 82 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے اسے 50 روپے فی لیٹر ہونا چاہئے تھا
گھروں میں محصور ہوئے لوگوں کے لیے پٹرول 15 روپے سستا اور گیس سلنڈر 22 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔

اور یہ کام پھر ایلیٹ کلاس نے کروایا ہے۔

حکومت اگر تیل اور گیس بالکل مفت کردے تب بھی اپوزیشن، لبرل، لفافے یہیں کہیں گے کہ حکومت مکمل فیل ہو گئی۔ گھر گھر پہنچانا چاہیے تھا
 

جاسم محمد

محفلین
عوام محنت اور ایمانداری سے کام کرے تو انشاءاللہ یہ بھی ہوجائے گا ۔
محنت اور ایمانداری سے کوئی کام نہیں کرنا۔ ہر جگہ دو نمبری کرنی ہے۔ ڈائریکٹ ٹیکس بچانا ہے یا اِنکم چھپانی ہے تاکہ سرکار کو ٹیکس کم سے کم دینا پڑے۔ حکومت ملک چلانے کیلئے ان ڈائریکٹ ٹیکس لگائے تو اس پر بھی رونا ہے کہ مہنگائی کر دی۔ حکومت ڈالر کی قدر مصنوعی کنٹرول کر کے ہر چیز باہر سے قرضے لے کر منگوا دے تو تب یہ رونا دھونا کہ مقامی صنعت پر توجہ نہیں دے رہی۔ حکومت روپے کی قدر مصنوعی کنٹرول کرنا چھوڑ کر مقامی صنعت پر کام کرے تو پھر یہ اعتراض کہ ڈالر مہنگا کر دیا۔ ایسی عجیب و غریب قوم آج تک نہیں دیکھی جو ہر سرکاری فیصلہ کے خلاف ہوتی ہے :)
 
آخری تدوین:
Top