رشی کپور67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

جاسم محمد

محفلین
رشی کپور67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے
ویب ڈیسک جمعرات 30 اپريل 2020
2037088-rishikapoor-1588256209-394-640x480.jpg

رشی کپور نے اپنی آخری فلم 'دی باڈی' میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا: فوٹو: فائل


ممبئی: بالی ووڈ اداکاررشی کپورکینسر کے موذی مرض کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ نازاداکاررشی کپورکینسرکے موذی مرض کے باعث 67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ اداکارکوگزشتہ روزطبعیت بگڑنے پرممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔

اداکارنے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق خود کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری بیماری کا باقاعدہ علاج جاری ہے جس کا طریقہ کار بہت طویل اورپیچیدہ ہے جس کے لیے بہت صبردرکارہے اوربد قسمتی سے مجھ میں صبر کی کمی ہے۔

2037094-rishiiiii-1588224456.jpg


رشی کپوربالی ووڈ کے مشہورفلمی ہیرورنبیر کپور کے والد تھے اوربالی ووڈ کے معروف ’کپورخاندان‘ کا حصہ تھے جن کے والد راج کپورتھے۔

اداکار نے اپنے کرئیرکا آغاز 1973 میں فلم ’بابی‘ سے کیا جوایک رومانوی فلم تھی جب کہ رشی کپورنے اپنی آخری فلم ‘دی باڈی’ میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا اورحال ہی میں انھوں نے سوشل میڈیا پربالی ووڈ کی اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ اپنی نئی فلم کا اعلان کیا تھا۔

رشی کپورکے انتقال پربالی ووڈ کے متعدد فنکاروں نے بے حد افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ رشی کپور ایک مایہ ناز اداکار تھے جن کے لاتعداد مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جب کہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اس ہفتے کو بالی ووڈ کے لیے مشکل ترین قراردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزنامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔
 
آنجہانی کی آخری فلم ہم نے حال ہی میں دیکھی۔ اچھی فلم ہے۔ انہوں نے اپنے چچا ششی کپور کے ساتھ ایک زمانے تک فلم انڈسری پر راج کیا۔ یوں کہنا چاہیے کہ کپور خاندان نے فلم انڈسٹری کو بہترین اداکار دئیے جن میں شمی کپور سرِ فہرست ہیں۔
 
میں تو دونوں کو بھائی سمجھتا تھا ۔
پرتھوی راج کپور کے تین بیٹے
1) راج کپور
2) شمی کپور
3) ششی کپور

راج کپور کے بیٹے
1) رشی کپور
رندھیر کپور

رندھیر کپور کی اولاد
1) کرشمہ کپور
2) کرینہ کپور

رشی کپور اور نیتو سنگھ کے بیٹے
1) رنبیر کپور
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
آنجہانی کی آخری فلم جو میں نے دیکھی، 2018ء میں نیٹ فلکس کی "راج ما چاول"۔ ایک باپ بیٹے کی کہانی ہے، باپ اپنے بیٹے سے باتیں کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر اس سے چیٹ کرتا ہے۔ مجھے تو اچھی لگی تھی۔

x720
 
Top