پندرہ سطری قرآن یونیکوڈ میں موجود ہے؟

شکیب

محفلین
پندرہ سطری، جسے حافظی قرآن بھی کہا جاتا ہےاس کی یونیکوڈ فائل کہیں مل سکتی ہے؟
  • ہر لائن اس جگہ ختم ہو جہاں ہونی چاہیے۔ نہ ایک لفظ زیادہ نہ کم۔ چنانچہ ہر لائن کے بعد ہارڈ ریٹرن موجود ہو۔
  • ہر صفحہ وہیں ختم ہو جہاں ہونا چاہیے (پندرہ سطور کے بعد)
سعودی پرنٹ کے پی ڈی ایف کی لنک
تصویر برائے ریفرنس
231.png

چنانچہ فائل کچھ یوں ہو ۔ اوپر کے صفحے کی مثال:
(نیچے کا متن میں نے خود ہر سطر پر مناسب مقام پر "اینٹر" مار مار کے سیٹ کیا ہے)
وَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۝۲۲
ءَاَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّیْ
شَفَاعَتُهُمْ شَیْ۔ًٔا وَّ لَا یُنْقِذُوْنِۚ۝۲۳اِنِّیْۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۝۲۴اِنِّیْۤ
اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِؕ۝۲۵قِیْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ ؕ قَالَ یٰلَیْتَ قَوْمِیْ
یَعْلَمُوْنَۙ۝۲۶بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ۝۲۷وَ مَاۤ
اَنْزَلْنَا عَلٰی قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ مَا كُنَّا مُنْزِلِیْنَ۝۲۸
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ خٰمِدُوْنَ۝۲۹یٰحَسْرَةً عَلَی
الْعِبَادِ ؔۚ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۝۳۰اَلَمْ یَرَوْا
كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَؕ۝۳۱وَ اِنْ
كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ۠۝۳۲وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ ۖۚ
اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ۝۳۳وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ
مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ۝۳۴لِیَاْكُلُوْا مِنْ
ثَمَرِهٖ ۙ وَ مَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْ ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ۝۳۵سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ
الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ۝۳۶
وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ ۖۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ۝۳۷
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
www.tanzil.net

یہ قرآن کی بہترین سائیٹ ہے۔
قرآنی متن تو بہت سے موجود ہیں، البتہ فی الحال مجھے اسی کی ضرورت ہے جس کا پوسٹ میں ذکر کیا ہے۔ دراصل جو بھی فائل ہوتی ہے وہ "آیت نمبر" کے حساب سے بنائی جاتی ہے۔ جتنی فائلز، اے پی آئیز، ڈیٹابیس میرے ہاتھ لگے سب میں آیت ہی پر لائن ختم ہوتی ہے۔
جبکہ مجھے 15 سطری والا قرآن چاہیے جس میں لائن آیت پر ختم ہونا ضروری نہیں ہے، ہاں صفحہ ضرور آیت پر ختم ہوتا ہے۔ اوپر تصویر دیکھیں۔
(اصل مراسلے میں مثال شامل کر دی ہے)
 
اگر آپ کے پاس یونیکوڈ میں قرآن پاک موجود ہے تو اس رمضان میں ایک یہ کام بھی کر لیں۔ :)
 
شکیب

محفلین
اگر آپ کے پاس یونیکوڈ میں قرآن پاک موجود ہے تو اس رمضان میں ایک یہ کام بھی کر لیں۔ :)
جی سورہ یس کا تو کر ہی چکا تھا۔ بعد میں ایک دوست نے سورۃ الکہف کی فرمائش کی، میں نے سوچا محنت کرنے سے پہلے پوچھ لیتا ہوں شاید مل جائے۔
عطا رفیع بھائی سے بھی پوچھا تھا، ان کے مطابق بھی کہیں ایسی فائل نظر سے نہیں گزری۔

اگر نئی لڑی بناؤں تو ایسا کچھ نظام ہو سکتا ہے کہ اس میں کوئی اور تبصرے نہ کر سکے؟ (ٹیکسٹ فائلز بھی اپلوڈ کرتا جاؤں گا لیکن کچھ سالوں بعد لنکس کا ٹھکانا نہیں ہوتا اس لیے متن پوسٹ کرنا بہتر ہوگا۔)
 
جاسم محمد

محفلین
قرآنی متن تو بہت سے موجود ہیں، البتہ فی الحال مجھے اسی کی ضرورت ہے جس کا پوسٹ میں ذکر کیا ہے۔ دراصل جو بھی فائل ہوتی ہے وہ "آیت نمبر" کے حساب سے بنائی جاتی ہے۔ جتنی فائلز، اے پی آئیز، ڈیٹابیس میرے ہاتھ لگے سب میں آیت ہی پر لائن ختم ہوتی ہے۔
جبکہ مجھے 15 سطری والا قرآن چاہیے جس میں لائن آیت پر ختم ہونا ضروری نہیں ہے، ہاں صفحہ ضرور آیت پر ختم ہوتا ہے۔ اوپر تصویر دیکھیں۔
(اصل مراسلے میں مثال شامل کر دی ہے)
کیا فائنڈ ریپلیس کے ذریعہ ہر آیت کے بعد ہارڈ ریٹرن شامل نہیں کیا جا سکتا؟
 
طمیم

میرا خیال ہیں انہیں ہرآیت کے بعد ہارڈ اینٹر نہیں بلکہ اوپر دی گئی تصویر کے مطابق ہر لائن کے آخر میں ہارڈ اینٹر کی ضرورت ہے۔ یعنی بالکل ایسا متن درکار ہے جیسا اوپر تصویر میں نظر آرہا ہے۔ نہ ایک حرف کم اور نہ ہی زیادہ
 
جی سورہ یس کا تو کر ہی چکا تھا۔ بعد میں ایک دوست نے سورۃ الکہف کی فرمائش کی، میں نے سوچا محنت کرنے سے پہلے پوچھ لیتا ہوں شاید مل جائے۔
عطا رفیع بھائی سے بھی پوچھا تھا، ان کے مطابق بھی کہیں ایسی فائل نظر سے نہیں گزری۔

اگر نئی لڑی بناؤں تو ایسا کچھ نظام ہو سکتا ہے کہ اس میں کوئی اور تبصرے نہ کر سکے؟ (ٹیکسٹ فائلز بھی اپلوڈ کرتا جاؤں گا لیکن کچھ سالوں بعد لنکس کا ٹھکانا نہیں ہوتا اس لیے متن پوسٹ کرنا بہتر ہوگا۔)
بہتر ہے کہ اپنے پاس ورڈ میں کریں۔ محفوظ بھی رہے گا اور یکجا بھی۔ بعد میں یہاں بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔
ورنہ یہاں بھی کر سکتے ہیں۔ پہلے مراسلہ میں جلی حروف میں انتباہ ڈال دیجیے گا کمنٹ کے حوالے سے۔ اور اگر کسی نے کر بھی دیا تو رپورٹ کر دیجیے گا، حذف ہو جائے گا۔
 
سعودی طرز کا پندرہ سطری قرآن کریم تو آسانی سے مل جائے گا۔ البتہ ہند وپاک رسم الخط کے جس انداز کا آپ نے سکرین شاٹ دیا ہے اس کا دستیاب ہونا مشکل ہے۔
پندرہ سطری، جسے حافظی قرآن بھی کہا جاتا ہےاس کی یونیکوڈ فائل کہیں مل سکتی ہے؟
  • ہر لائن اس جگہ ختم ہو جہاں ہونی چاہیے۔ نہ ایک لفظ زیادہ نہ کم۔ چنانچہ ہر لائن کے بعد ہارڈ ریٹرن موجود ہو۔
  • ہر صفحہ وہیں ختم ہو جہاں ہونا چاہیے (پندرہ سطور کے بعد)
سعودی پرنٹ کے پی ڈی ایف کی لنک
تصویر برائے ریفرنس
231.png

چنانچہ فائل کچھ یوں ہو ۔ اوپر کے صفحے کی مثال:
(نیچے کا متن میں نے خود ہر سطر پر مناسب مقام پر "اینٹر" مار مار کے سیٹ کیا ہے)
وَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۝۲۲
ءَاَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّیْ
شَفَاعَتُهُمْ شَیْ۔ًٔا وَّ لَا یُنْقِذُوْنِۚ۝۲۳اِنِّیْۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۝۲۴اِنِّیْۤ
اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِؕ۝۲۵قِیْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ ؕ قَالَ یٰلَیْتَ قَوْمِیْ
یَعْلَمُوْنَۙ۝۲۶بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ۝۲۷وَ مَاۤ
اَنْزَلْنَا عَلٰی قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ مَا كُنَّا مُنْزِلِیْنَ۝۲۸
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ خٰمِدُوْنَ۝۲۹یٰحَسْرَةً عَلَی
الْعِبَادِ ؔۚ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۝۳۰اَلَمْ یَرَوْا
كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَؕ۝۳۱وَ اِنْ
كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ۠۝۳۲وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ ۖۚ
اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ۝۳۳وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ
مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ۝۳۴لِیَاْكُلُوْا مِنْ
ثَمَرِهٖ ۙ وَ مَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْ ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ۝۳۵سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ
الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ۝۳۶
وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ ۖۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ۝۳۷
 
الف نظامی

لائبریرین
اس کی ٹائپنگ کے لیے کی بورڈ عربی استعمال کر رہے ہیں یا اردو کی بورڈ
یا
اگر کہیں سے کاپی کر رہے ہیں تو کیا اس بات کا یقین کر لیا گیا ہے کہ تمام حروف کی صرف عربی یونیکوڈ قدریں ہی شامل ہو سکیں۔ یعنی عربی اور اردو میں چند حروف ایسے ہیں جن میں ہر ایک حرف کی عربی اور اردو میں یونیکوڈ ویلیو مختلف ہے لہذا اس بات کا اہتمام کر لیا جائے کہ متن میں تمام حروف کی صرف عربی یونیکوڈ ویلیوز ہی استعمال ہوں۔
 
Top