کون کس کو مس کررہا ہے 15

شمشاد خان

محفلین
اب کیا میں اسٹامپ پیپر پر لکھ کر دوں کہ میری اُن شمشاد صاحب سے صرف نام کی حد مشابہت ہے۔ ویسے دیگر کیا چیزیں آپ نے مشترک پائی ہیں؟
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
ایسا تب ہوتا اگر کوئی اور ہوتا اور اپنے آپ کو ششماد بھائی کہہ رہا ہوتا۔ یہاں تو مسلسل انکار ہے۔
اور باقی کسی بھی اتفاق کو نایاب ضرور مگر ناممکن تو نہیں کہا جا سکتا۔ :)

یہ انکار یہاں کتنے محفلین کو سمجھ آرہا ہے :) ابھی دو دن پہلے محفل کے بچے والا معاملہ بھی سامنے آچکا ہے۔ شمشاد بھائی کی پوسٹس تو استعمال ہو رہی ہیں نا۔ خیر چلیں آپ لوگوں کو جیسے مناسب لگے :)
 
جناب محترم عبدالقیوم چوہدری صاحب مد ظلہ العالی کی یاد ستا رہی ہے۔ کہاں گم ہو گئے آپ؟

تلاشِ زیست و رزق کی دہائیوں پر محیط بھاگ دوڑ کی تھکن اتارنے کا قدرت نے ایک سبب بنا دیا ہے تو اس once in life time موقع کو ضرورت سے زیادہ اینٹھنے کی کوششوں میں گم شدہ ہوں۔

بھلا ہووے جے۔:)
 
شمشاد خان

محفلین
شمشاد خان صاحب معذرت کے ساتھ اگر تو آپ واقعی پرانے رکن شمشاد صاحب ہی ہیں تو آپ کو چاہئے کہ آپ اعلان کر دیں۔ اگر آپ کوئی اور ہیں اور شمشاد صاحب کی شناختی معلومت استعمال کر کے یہ ظاہر کرنا چاہ رہے ہیں کہ آپ محفل کے ایک پرانے اور معروف رکن ہیں تو یہ پھر identity theft کا کیس بن جاتا ہے۔

میں آپ کا کیس اب انتظامیہ کو رپورٹ کر رہی ہوں کیونکہ یہ کافی خطرناک بات ہے کہ کوئی بھی نیا رکن اس طرح کسی بھی پرانے ممبر کی معلومات استعمال کرے۔ کل کو کوئی بھی کسی کی معلومات استعمال کر کے یہاں کسی کو بھی دھوکہ دے سکتا ہے۔
بڑے شوق سے انتظامیہ کو رپورٹ کریں، بلکہ ایسا کریں کہ اب پولیس میں رپٹ درج کروا دیں اور identity theft کا پرچہ درج کروا دیں۔

مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ مجھے کیوں کسی پرانے رکن کی آئی ڈی پر منطبق کیا جا رہا ہے۔ میں ایک دفعہ نہیں کئی دفعہ وضاحت دے چکا ہوں۔

اردو محفل پر پرانے اراکین تو اب بھی موجود ہوں گے جن کی اُن شمشاد صاحب سے شناسائی ہو گی، ان میں سے کسی کے پاس ان کا کوئی رابطہ نمبر تو ہو گا تو تسلی کر لیں۔

میری سمجھ سے باہر ہے کہ یہ محترمہ میرے پیچھے ہاتھ دھو کر کیونکر پڑی ہیں۔ کہیے تو میں اپنے شناختی کارڈ کی نقل یہاں چسپاں کر دوں۔

میں انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ سین خے کے اس دھمکی آمیز مراسلے کا نوٹس لیا جائے۔
 
میری سمجھ سے باہر ہے کہ یہ محترمہ میرے پیچھے ہاتھ دھو کر کیونکر پڑی ہیں

وہ آجکل ہر قسم کے میڈیا سے بار بار ہاتھ دھونے کا کہا جا رہا ہے،نا! آپ کو ان کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

کہیے تو میں اپنے شناختی کارڈ کی نقل یہاں چسپاں کر دوں۔
:thinking2:
 
فرقان احمد

محفلین
بڑے شوق سے انتظامیہ کو رپورٹ کریں، بلکہ ایسا کریں کہ اب پولیس میں رپٹ درج کروا دیں اور identity theft کا پرچہ درج کروا دیں۔

مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ مجھے کیوں کسی پرانے رکن کی آئی ڈی پر منطبق کیا جا رہا ہے۔ میں ایک دفعہ نہیں کئی دفعہ وضاحت دے چکا ہوں۔

اردو محفل پر پرانے اراکین تو اب بھی موجود ہوں گے جن کی اُن شمشاد صاحب سے شناسائی ہو گی، ان میں سے کسی کے پاس ان کا کوئی رابطہ نمبر تو ہو گا تو تسلی کر لیں۔

میری سمجھ سے باہر ہے کہ یہ محترمہ میرے پیچھے ہاتھ دھو کر کیونکر پڑی ہیں۔ کہیے تو میں اپنے شناختی کارڈ کی نقل یہاں چسپاں کر دوں۔

میں انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ سین خے کے اس دھمکی آمیز مراسلے کا نوٹس لیا جائے۔
آپ غصہ نہ کریں۔ دراصل شمشاد صاحب اردو محفل کے ان معنوں میں نمایاں ترین رکن ہیں کہ سب سے زائد مراسلے ان کے ہی ہیں یعنی کہ دو لاکھ سے زائد مراسلات۔ نام اور دستخط کی مشابہت کی وجہ سے بعض محفلین کو شکوک پیدا ہوئے۔ آپ کی بات کو تسلیم نہ کرنے کا بظاہر کوئی جواز نہ ہے۔
 
بھائی آپ کو رپورٹ کرنے پر اتنا غصہ کیوں آرہا ہے؟

دراصل کچھ زیادہ ہی مماثلت جمع ہو گئی ہے مراسلوں کا مواد، املاء، تصاویر، شہر، دستخط یہاں تک کہ نام بھی تو پریشانی کی بات تو بنتی ہے نا اور آپ کا کہنا ہے کہ آپ نہیں ہیں۔ ویسے امید بھی یہی ہے کہ شمشاد بھائی کبھی بھی دوسری آئی ڈی سے نہیں آئیں گے جبکہ ان کے واپس آنے کے لئے محفلین اب تک منتظر ہیں اور ان کو اب تک بہت زیادہ یاد بھی کیا جاتا ہے :)

منتظم تابش صدیقی بھائی کا میرے تحفظات کا یہاں جواب بھی آگیا ہے۔ اور جہاں تک میرے ہاتھ دھو کر پیچھے پڑنے کی بات ہے تو جو انتظامیہ کا فیصلہ ہے مجھے قبول ہے اور اس کے بعد تو میں نے اس کے بارے میں کوئی بات بھی نہیں کی ہے۔

اگر آپ کو پھر بھی مسئلہ ہے تو رپورٹ کا آپشن ہر پوسٹ کے نیچے ہوتا ہے آپ شوق سے رپورٹ کیجئے :) مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ رپورٹ کا آپشن اپنی شکایت پہنچانے کے لئے ہی رکھا گیا ہے اور ہر کوئی یہاں عام استعمال کرتا ہے۔ آپ بھی ضرور کیجئے :)
 
زیک

مسافر
آپ غصہ نہ کریں۔ دراصل شمشاد صاحب اردو محفل کے ان معنوں میں نمایاں ترین رکن ہیں کہ سب سے زائد مراسلے ان کے ہی ہیں یعنی کہ دو لاکھ سے زائد مراسلات۔ نام اور دستخط کی مشابہت کی وجہ سے بعض محفلین کو شکوک پیدا ہوئے۔ آپ کی بات کو تسلیم نہ کرنے کا بظاہر کوئی جواز نہ ہے۔
پرانے شمشاد کا بھی اصرار تھا کہ بچہ انٹرنیٹ سے اٹھایا ہے حالانکہ ان کی فیسبک پروفائل پک میں بھی وہی بچہ تھا۔ نئے شمشاد کا بھی یہی اصرار ہے۔ دونوں کو بچہ سلطان راہی بھی لگا۔ دستخط میں الفاظ کے علاوہ capitalization بھی وہی ہے۔ شک تو بنتا ہے۔ باقی تو یہی رہ جاتا ہے کہ On the internet nobody knows you are a dog
 
شمشاد خان

محفلین
میں ایک دفعہ نہیں، کئی دفعہ وضاحت دے چکا ہوں۔ اب کسی کی سمجھ میں نہ آئے تو میرا قصور نہیں۔
مجھے کوئی شوق نہیں ہے کہ کسی کے بھی مراسلے رپورٹ کرتا رہوں۔ آپ کے لیے یہ عام سی بات ہو گی لیکن میرے لیے نہیں۔
 
سیلبریٹیز کے جنونی قسم کے فینز ہوتے جو ان سے بہت متاثر ہونے کی وجہ سے سب کچھ ان جیسا کرنے یا بننے کی کوشش کرتے رہتے ہیں تو کیا ان شمشاد صاحب کو آپ اتنا مارجن بھی نہیں دینا چاہتے !
 
فرقان احمد

محفلین
پرانے شمشاد کا بھی اصرار تھا کہ بچہ انٹرنیٹ سے اٹھایا ہے حالانکہ ان کی فیسبک پروفائل پک میں بھی وہی بچہ تھا۔ نئے شمشاد کا بھی یہی اصرار ہے۔ دونوں کو بچہ سلطان راہی بھی لگا۔ دستخط میں الفاظ کے علاوہ capitalization بھی وہی ہے۔ شک تو بنتا ہے۔ باقی تو یہی رہ جاتا ہے کہ On the internet nobody knows you are a dog
شک کا اظہار بار بار نہ کیجیے۔ ممکن ہے یہ سچ مچ وہ شمشاد نہ ہوں۔ اور ہم، ایک بہترین محفلین سے مفت میں محروم ہو جائیں۔ اُن کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آنے دیجیے۔
 
زیک

مسافر
سیلبریٹیز کے جنونی قسم کے فینز ہوتے جو ان سے بہت متاثر ہونے کی وجہ سے سب کچھ ان جیسا کرنے یا بننے کیکوشش کرتے رہتے ہیں تو کیا ان شمشاد صاحب کو آپ اتنا مارجن بھی نہیں دینا چاہتے !
مارجن ہی مارجن ہے۔ یہاں تو عارف جاسم بھی کھلم کھلا 24 سال کے نوجوان کی طرح دندناتا پھر رہا ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
میں ایک دفعہ نہیں، کئی دفعہ وضاحت دے چکا ہوں۔ اب کسی کی سمجھ میں نہ آئے تو میرا قصور نہیں۔
مجھے کوئی شوق نہیں ہے کہ کسی کے بھی مراسلے رپورٹ کرتا رہوں۔ آپ کے لیے یہ عام سی بات ہو گی لیکن میرے لیے نہیں۔
ارے صاحب، سب اس وجہ سے اتنے "اُتاولے" ہو رہے ہیں کہ کہیں انجانے میں کوئی گستاخی نہ ہو جائے۔ باقی آپ کی بات درست ہے سو ہم مان لیتے ہیں شمشاد صاحب کہ آپ شمشاد صاحب نہیں! :)
 
Top