کورونا وائرس اعداد و شمار؛ اصل صورت ِ حال اور پاکستان کو کیا کرنا چاہیے؟

اسد

محفلین
بہتر ہو گا کہ ہم شرحِ اموات کا وہی فورمولا استعمال کریں جو WHO استعمال کر رہی ہے، یعنی جو الف نظامی صاحب استعمال کر رہے ہیں۔
ابو ہاشم صاحب کا فورمولا صحت یابی اور موت کا تناسب بتاتا ہے۔ جو کہ فی الحال چار اور ایک کا ہے یا 80فیصد اور 20فیصد۔
دونوں کو چیک کرنے کے لیے اگر آپ چاہیں تو چین کے اعداد و شمار پر یہ استعمال کر کے دیکھیں۔
Clipboard-1.png
 

الف نظامی

لائبریرین
3 اپریل 2020 : ڈیٹا اپ ڈیٹ

تین اپریل 2020 کے ڈیٹا پر ریگریشن اینلائیسس کے نتیجے میں مندرجہ ذیل ایکویشن حاصل ہوئی ۔

اموات = 0.045×مریضوں کی تعداد + 369​
اس ایکویشن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ شرح اموات چار اعشاریہ پانچ فیصد ہو سکتی ہے۔ یہ ورسٹ کیس ہے یعنی مس مینجمنٹ کی صورت میں۔ جب کہ اس وقت پاکستان میں شرح اموات 1.42 فیصد ہے
کوڈ:
country    Infected(x)    deaths(y)    first case reported on    Death Rate
Italy    115,242    13,915    29-Jan    12.07
Spain    117,710    10,935    30-Jan    9.29
USA    257,379    6,558    20-Jan    2.55
France    59,105    5,387    23-Jan    9.11
UK    38,168    3,605    30-Jan    9.45
China    81,620    3,322    10-Jan    4.07
Iran    53,183    3,294    18-Feb    6.19
Netherlands    15,723    1,487    26-Feb    9.46
Germany    89,126    1,198    26-Jan    1.34
Belgium    16,770    1,143    3-Feb    6.82
Switzerland    19,303    573    24-Feb    2.97
Sweden    6,078    333    30-Jan    5.48
Brazil    8,165    332    24-Feb    4.07
Portugal    9,886    246    1-Mar    2.49
Indonesia    1,986    181    1-Mar    9.11
S. Korea    10,062    174    19-Jan    1.73
Canada    11,283    173    24-Jan    1.53
Austria    11,444    168    24-Feb    1.47
Denmark    3,672    139    26-Feb    3.79
Philippines    3,018    136    29-Jan    4.51
Romania    3,183    122    25-Feb    3.83
Ecuador    3,163    120    28-Feb    3.79
Ireland    3,849    98    28-Feb    2.55
India    2,567    72    29-Jan    2.8
Japan    2,617    63    14-Jan    2.41
Greece    1,613    59    25-Feb    3.66
Norway    5,296    56    25-Feb    1.06
Malaysia    3,333    53    24-Jan    1.59
Pakistan    2,458    35    25-Feb    1.42
 
آخری تدوین:

ابو ہاشم

محفلین
بہتر ہو گا کہ ہم شرحِ اموات کا وہی فورمولا استعمال کریں جو WHO استعمال کر رہی ہے، یعنی جو الف نظامی صاحب استعمال کر رہے ہیں۔
ابو ہاشم صاحب کا فورمولا صحت یابی اور موت کا تناسب بتاتا ہے۔ جو کہ فی الحال چار اور ایک کا ہے یا 80فیصد اور 20فیصد۔
دونوں کو چیک کرنے کے لیے اگر آپ چاہیں تو چین کے اعداد و شمار پر یہ استعمال کر کے دیکھیں۔
Clipboard-1.png
انتہائی دائیں طرف کالم I دیکھیے وہاں Death Ratio یعنی شرحِ اموات دی گئی جو کہ 19.93% ہے بالکل میرے حساب کتاب کے عین مطابق!

دوسرا فارمولا اموات بٹا متاثرین کے فیصد کا ہے جو کہ بالکل غیر حقیقی ہے۔ صرف اسی وقت دیکھیں تو 39 ہزار سے زیادہ افراد نازک حالت میں ہیں اور مثلاً جن کی صرف آج ہی تشخیص ہوئی ہے ان میں سے کتنے بچ سکیں گے؟ اور پھر یہ فارمولا 5.28% شرحِ اموات دے رہا ہے جبکہ الف نظامی صاحب 1.4% بتا رہے ہیں!

اور کیا باقی دنیا بھی چین جتنے ہی اقدامات کر رہی ہے کہ چین کے اعداد و شمار سے ان کی پیش گوئی ہو سکے اور یہ بھی ہے کہ چین کے زیادہ تر کیس بند ہو چکے ہیں اس لیے دونوں فارموں کے جواب بہت قریب آ رہے ہیں
 

اسد

محفلین
میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ کنفیوژن نہ ہو، اگر کوئی شرحِ اموات کہے تو ہمیں معلوم ہو کہ یہ کیا ہے۔ اس لیے WHO والوں کا فورمولا استعمال کیا جائے۔
انتہائی دائیں طرف کالم I دیکھیے وہاں Death Ratio یعنی شرحِ اموات دی گئی جو کہ 19.93% ہے بالکل میرے حساب کتاب کے عین مطابق!
آپ Ratio (تناسب) کا ترجمہ شرح (rate) کرنے پر کیوں بضد ہیں؟
دوسرا فارمولا اموات بٹا متاثرین کے فیصد کا ہے جو کہ بالکل غیر حقیقی ہے۔
یہ بات آپ World Health Organization: WHO والوں کو بتائیں کہ ان کا فورمولا غیر حقیقی ہے۔
... اور پھر یہ فارمولا 5.28% شرحِ اموات دے رہا ہے جبکہ الف نظامی صاحب 1.4% بتا رہے ہیں!
5.28% تمام دنیا کی شرحِ اموات ہے، پاکستان کی شرحِ اموات 1.42% ہے۔
اور کیا باقی دنیا بھی چین جتنے ہی اقدامات کر رہی ہے کہ چین کے اعداد و شمار سے ان کی پیش گوئی ہو سکے اور یہ بھی ہے کہ چین کے زیادہ تر کیس بند ہو چکے ہیں اس لیے دونوں فارموں کے جواب بہت قریب آ رہے ہیں
جن ممالک کے زیادہ تر کیس بند ہو جائیں گے ان کی شرحِ اموات اور صحت یابی اور موت کا تناسب قریب آتا جائے گا۔ پہلے مراسلے میں لکھا ہے کہ
... اس ایکویشن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ شرح اموات چار اعشاریہ چھ فیصد ہو سکتی ہے۔ یہ ورسٹ کیس ہے یعنی مس مینجمنٹ کی صورت میں۔ اور بہتر حفاظتی تدابیر کی صورت میں شرح اموات ایک فیصد تک ہو سکتی ہے ...
 

ابو ہاشم

محفلین
شرح اور تناسب میں یقیناً تکنیکی لحاظ سے فرق ہو گا
لیکن میرا خیال ہے شرحِ اموات کا اکثر لوگ وہی مطلب لے رہے ہیں جو میں نے لیا ہے کہ بیمار ہونے والوں میں سے کتنے فیصد لوگ فوت ہو گئے

اللہ ہم سب کو خیر و عافیت میں رکھے صورتِحال بہت گھمبیر لگ رہی ہے
 

سید ذیشان

محفلین
میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ کنفیوژن نہ ہو، اگر کوئی شرحِ اموات کہے تو ہمیں معلوم ہو کہ یہ کیا ہے۔ اس لیے WHO والوں کا فورمولا استعمال کیا جائے۔

آپ Ratio (تناسب) کا ترجمہ شرح (rate) کرنے پر کیوں بضد ہیں؟

یہ بات آپ World Health Organization: WHO والوں کو بتائیں کہ ان کا فورمولا غیر حقیقی ہے۔

5.28% تمام دنیا کی شرحِ اموات ہے، پاکستان کی شرحِ اموات 1.42% ہے۔

جن ممالک کے زیادہ تر کیس بند ہو جائیں گے ان کی شرحِ اموات اور صحت یابی اور موت کا تناسب قریب آتا جائے گا۔ پہلے مراسلے میں لکھا ہے کہ
چونکہ pandemic ابھی جاری ہے، اس لئے اصل شرح اموات نکالنا ممکن نہیں ہے۔ اصل شرح تب معلوم ہوگی جب تمام متاثرین کی تعداد ہمارے سامنے ہوگی اور اموات کا بھی معلوم ہوگا۔ اس کے علاوہ کافی ممالک میں صرف سخت بیمار افراد کی ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے اس لئے شرح اموات بیس فیصد کے قریب ہے۔ اٹلی میں بھی یہی ہو رہا ہے۔ آئس لینڈ میں مکمل ٹیسٹنگ سے معلوم ہوا کہ تقریباً 50 فی صد انفیکٹڈ ہیں لیکن مرض کی علامات ان میں نہیں تھیں۔ اصل فارمولا وہی ہے کہ جو لوگ بیمار ہوئے ان میں جو تندرست ہوئے اور کتنی اموات واقع ہوئیں:

1۔ شرح اموات = مرنے والوں کی تعداد ÷ مرنے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد

اگر دوسرا فارمولا استعمال کریں:

2۔ شرح اموات = مرنے والوں کی تعداد ÷ کل انفیکٹڈ لوگوں کی تعداد

اس فارمولے کے استعمال میں مسئلہ یہ ہے کہ ان میں ان لوگوں کو بھی گنا جا رہا ہے جو بعد میں اس بیماری سے مر جائیں گے۔

جو اب انفیکٹڈ ہیں ان کا گنا جانا درست نہیں ہے۔ کیونکہ وہ یا تو تندرست ہونگے یا مر جائیں گے۔ اس کی معلومات میں تقریباً دو یا تین ہفتے لگتے ہیں۔

فارمولا 1 اصل شرح اموات سے زیادہ بڑا نمبر بتائے گا کیونکہ ٹیسٹ میں تمام آبادی شامل نہیں۔

فارمولا 2 جب پینڈیمک چل رہا ہو تو شرح اموات کم بتائے گا۔

جب پینڈیمک ختم ہوجائے گا یا سست ہوگا تو دونوں فارمولے کنورج کر جائیں گے (یہ اس صورت میں ہوگا جب آئس لینڈ کے لیول کہ ٹیسٹنگ کی جائے گی)- یعنی کہ اصل شرح اموات کیا ہے اس کی بحث کئی سالوں تک چلے گی۔ :)
 

La Alma

لائبریرین
بہتر ہو گا کہ ہم شرحِ اموات کا وہی فورمولا استعمال کریں جو WHO استعمال کر رہی ہے، یعنی جو الف نظامی صاحب استعمال کر رہے ہیں۔
ابو ہاشم صاحب کا فورمولا صحت یابی اور موت کا تناسب بتاتا ہے۔ جو کہ فی الحال چار اور ایک کا ہے یا 80فیصد اور 20فیصد۔
دونوں کو چیک کرنے کے لیے اگر آپ چاہیں تو چین کے اعداد و شمار پر یہ استعمال کر کے دیکھیں۔
Clipboard-1.png
شرح اموات اور Death Ratio میں کیا فرق ہے؟
چارٹ کے مطابق پاکستان میں شرح اموات 1.42 % اور Death Ratio ٪ 21.74 ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شرح اموات اور Death Ratio میں کیا فرق ہے؟
چارٹ کے مطابق پاکستان میں شرح اموات 1.42 % اور Death Ratio ٪ 21.74 ہے۔
واقعی ان دونوں ٹرمز میں الجھاؤ ہے،

شرح اموات مطلب کل کیسز میں سے کتنے فوت ہوئے یعنی اس چارٹ کے مطابق 2458 کیسز میں 35 فوت ہوئے تو شرح اموات 1.42 فیصد۔
ڈیتھ ریشو کا یہاں جو مطلب لیا ہے وہ یہ ہے کہ کل ختم شدہ "کلوزڈ" کیسز میں کتنے بچ گئے اور کتنے فوت گئے یعنی 161 ختم ہونے کیسز میں 35 فوت ہوئے تو ان کی "ڈیتھ ریشو" 21.74 فیصد رہی اور بچ جانے والوں کی شرح 78.26 فیصد رہی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
WHO Director-General Dr Tedros Adhanom Ghebreyesus stated:
Globally, about 3.4% of reported COVID-19 cases have died. By comparison, seasonal flu generally kills far fewer than 1% of those infected.

فرض کر لیجیے آپ سارے پاکستان کی ٹیسٹنگ کر لیتے ہیں تو پھر شرح اموات اس سے کہیں زیادہ کم ہو جائے گی۔
اس وقت پاکستان میں کل متاثرہ مریضوں کی کل تعداد یعنی اس وقت کل تعداد6500 سے زیادہ نہیں ہے۔

 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
ہلاکتوں کی ڈسٹریبیوشن
3 اپریل کے اعداد و شمار کے مطابق
ہلاکتوں کی کل تعداد
55,731
دنیا کے ان 10 ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار 8 سو 44 ہے
50,844
Italy , Spain ,USA ,France ,UK ,China ,Iran ,Netherlands ,Germany ,Belgium
باقی تمام دنیا کے ممالک کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4887 ہے
cluster-of-deaths.png
 

الف نظامی

لائبریرین
4 اپریل 2020 : ڈیٹا اپ ڈیٹ

چار اپریل 2020 کے ڈیٹا پر ریگریشن اینلائیسس کے نتیجے میں مندرجہ ذیل ایکویشن حاصل ہوئی ۔

اموات = 0.046×مریضوں کی تعداد + 362
اس ایکویشن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ شرح اموات چار اعشاریہ چھ فیصد ہو سکتی ہے۔ یہ ورسٹ کیس ہے یعنی مس مینجمنٹ کی صورت میں۔ جب کہ اس وقت پاکستان میں شرح اموات 1.51 فیصد ہے
کوڈ:
country Infected(x) deaths(y) first case reported on Death Rate
Italy 119,827 14,681 29-Jan 12.25
Spain 124,736 11,744 30-Jan 9.42
USA 277,613 7,406 20-Jan 2.67
France 82,165 6,507 23-Jan 7.92
UK 41,903 4,313 30-Jan 10.29
Iran 55,743 3,452 18-Feb 6.19
China 81,639 3,326 10-Jan 4.07
Netherlands 16,627 1,651 26-Feb 9.93
Germany 92,050 1,295 26-Jan 1.41
Belgium 18,431 1,283 3-Feb 6.96
Switzerland 20,278 620 24-Feb 3.06
Turkey 20,921 425 9-Mar 2.03
Sweden 6,443 373 30-Jan 5.79
Brazil 9,216 365 24-Feb 3.96
Portugal 10,524 266 1-Mar 2.53
Canada 12,549 208 24-Jan 1.66
Indonesia 2,092 191 1-Mar 9.13
Austria 11,781 186 24-Feb 1.58
S. Korea 10,156 177 19-Jan 1.74
Denmark 4,077 161 26-Feb 3.95
Ecuador 3,368 145 28-Feb 4.31
Philippines 3,094 144 29-Jan 4.65
Romania 3,613 141 25-Feb 3.9
Ireland 4,273 120 28-Feb 2.81
India 3,082 86 29-Jan 2.79
Japan 2,935 69 14-Jan 2.35
Greece 1,643 67 25-Feb 4.08
Norway 5,519 61 25-Feb 1.11
Malaysia 3,483 57 24-Jan 1.64
Pakistan 2,708 41 25-Feb 1.51
 

الف نظامی

لائبریرین
5 اپریل: ڈیٹا اپ ڈیٹ
پانچ اپریل 2020 کے ڈیٹا پر ریگریشن اینلائیسس کے نتیجے میں مندرجہ ذیل ایکویشن حاصل ہوئی ۔

اموات = 0.045×مریضوں کی تعداد + 470
اس ایکویشن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ شرح اموات چار اعشاریہ پانچ فیصد ہو سکتی ہے۔ یہ ورسٹ کیس ہے یعنی مس مینجمنٹ کی صورت میں۔ جب کہ اس وقت پاکستان میں شرح اموات 1.44 فیصد ہے
کوڈ:
country    Infected(x)    deaths(y)    first case reported on    Death Rate
Italy    128,948    15,887    29-Jan    12.32
Spain    130,759    12,418    30-Jan    9.5
USA    327,848    9,325    20-Jan    2.84
France    89,953    7,560    23-Jan    8.4
UK    47,806    4,934    30-Jan    10.32
Iran    58,226    3,603    18-Feb    6.19
China    81,669    3,329    10-Jan    4.08
Netherlands    17,851    1,766    26-Feb    9.89
Germany    98,765    1,524    26-Jan    1.54
Belgium    19,691    1,447    3-Feb    7.35
Switzerland    21,100    685    24-Feb    3.25
Turkey    27,069    574    9-Mar    2.12
Brazil    10,568    455    24-Feb    4.31
Sweden    6,830    401    30-Jan    5.87
Portugal    11,278    295    1-Mar    2.62
Canada    14,426    258    24-Jan    1.79
Austria    12,051    204    24-Feb    1.69
Indonesia    2,273    198    1-Mar    8.71
S. Korea    10,237    183    19-Jan    1.79
Ecuador    3,646    180    28-Feb    4.94
Denmark    4,369    179    26-Feb    4.1
Philippines    3,246    152    29-Jan    4.68
Romania    3,864    151    25-Feb    3.91
Ireland    4,604    137    28-Feb    2.98
India    3,588    99    29-Jan    2.76
Japan    3,139    77    14-Jan    2.45
Greece    1,735    73    25-Feb    4.21
Norway    5,687    70    25-Feb    1.23
Malaysia    3,662    61    24-Jan    1.67
Pakistan    3,123    45    25-Feb    1.44
 

الف نظامی

لائبریرین
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات مندرجہ ذیل دس ممالک میں ہوئی ہیں
ملک ، اموات
اٹلی 18,279
امریکہ 16,697
سپین 15,447
فرانس 12,210
یوکے 7,978
ایران 4,110
چین 3,336
جرمنی 2,607
بیلجیم 2,523
نیدرلینڈ 2,396

ان دس ممالک میں اموات کی کل تعداد
85583
ان دس ممالک کے علاوہ بقیہ ممالک میں اموات کی تعداد بہت کم ہے۔
کیا اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ بقیہ ممالک کی عوام کی قوتِ مدافعت زیادہ ہے اورمذکورہ بالادس ممالک کے عوام کی قوتِ مدافعت کمزور ہے؟
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
ان دس ممالک میں بھی سات مغربی یورپ کے ملک ہیں اور ان سات ملکوں کی اموات دنیا میں ہونے والی کل کورونا اموات کی 70 فیصد تو بن رہی ہوگی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
6 اپریل2020 : ڈیٹا اپ ڈیٹ
چھ اپریل 2020 کے ڈیٹا پر ریگریشن اینلائیسس کے نتیجے میں مندرجہ ذیل ایکویشن حاصل ہوئی ۔

اموات = 0.045×مریضوں کی تعداد + 531
اس ایکویشن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ شرح اموات چار اعشاریہ پانچ فیصد ہو سکتی ہے۔ یہ ورسٹ کیس ہے یعنی مس مینجمنٹ کی صورت میں۔ جب کہ اس وقت پاکستان میں شرح اموات 1.42 فیصد ہے
کوڈ:
country    Infected(x)    deaths(y)    first case reported on    Death Rate
Italy    132,547    16,523    29-Jan    12.47
Spain    135,032    13,169    30-Jan    9.75
USA    352,160    10,369    20-Jan    2.94
France    98,010    8,911    23-Jan    9.09
UK    51,608    5,373    30-Jan    10.41
Iran    60,500    3,739    18-Feb    6.18
China    81,708    3,331    10-Jan    4.08
Netherlands    18,803    1,867    26-Feb    9.93
Belgium    20,814    1,632    3-Feb    7.84
Germany    101,178    1,612    26-Jan    1.59
Switzerland    21,652    762    24-Feb    3.52
Turkey    30,217    649    9-Mar    2.15
Brazil    11,516    506    24-Feb    4.39
Sweden    7,206    477    30-Jan    6.62
Portugal    11,730    311    1-Mar    2.65
Canada    15,853    293    24-Jan    1.85
Austria    12,280    220    24-Feb    1.79
Indonesia    2,491    209    1-Mar    8.39
Ecuador    3,747    191    28-Feb    5.1
Denmark    4,681    187    26-Feb    3.99
S. Korea    10,284    186    19-Jan    1.81
Ireland    5,364    174    28-Feb    3.24
Romania    4,057    168    25-Feb    4.14
Philippines    3,660    163    29-Jan    4.45
India    4,693    129    29-Jan    2.75
Japan    3,654    85    14-Jan    2.33
Greece    1,755    79    25-Feb    4.5
Norway    5,760    74    25-Feb    1.28
Malaysia    3,793    62    24-Jan    1.63
Pakistan    3,662    52    25-Feb    1.42
 
Top