رسید: عمران سیریز(ابن صفی)

قیصرانی

لائبریرین
میں ادھار لے کر واپس نہیں کرتی اس لئے اب مجھے کوئی ادھار نہیں دیتا :rolleyes:

آپ کے بھیجے ہوئے صفحات مل گئے ہیں۔بہت شکریہ:) ۔۔۔انشاءاللہ جلدی مکمل ہو جائیں گے ۔۔

ادھار تو میں واپس مانگا ہی نہیں‌کرتا۔ اس لئے فکر کی کوئی بات نہیں:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
تو پھر مجھے بھی بتا دیں آپ کی ادھار دے کر نہ مانگنے کی حد کیا ہے، تا کہ میں بھی اسی حساب سے ادھار مانگ لوں۔
 
ظفری

لائبریرین
فی الوقت تو یہ کچی رسید حاضر ہے کہ مجھے اس سلسلے میں جو بھی صفحات موصول ہوئے ہیں وہ گھر کے کمپیوٹر میں محفوظ ہیں ۔ لہذا صفحات کا صحیح تسلسل بتانے سے قاصر ہوں ۔ آج شام گھر پہنچتے ہی یہ کام سرانجام دیدوں گا ۔ میرے لیئے دعا گو رہیئے گا ۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
یہ لجیئے پکی رسید ۔۔۔۔۔ عمران سیریز ۔ " دھویں کا حصار " صفحہ نمبر 110 تا صفحہ نمبر 119 ۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
کیا فرمانبرداری ہے۔ شگفتہ صاحبہ کی ایک ہی ڈانٹ نے کتنی جلدی کام کروا دیا۔
 
ظفری

لائبریرین
کیا فرمانبرداری ہے۔ شگفتہ صاحبہ کی ایک ہی ڈانٹ نے کتنی جلدی کام کروا دیا۔

دراصل میں کسی خاتون سے ڈانٹ کھانے کا عادی نہیں ہوں ناں ۔۔۔ اس لیئے ذرا جلدی اثر لے لیتا ہوں ۔ ورنہ کوئی جتنا بھی پیار سے بولتا رہے کان پر جوں ہی نہیں رینگتی ۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
اب یہ تو آپ کسرِ نفسی سے کام لے رہے ہیں۔ رہی سہی کسر شگفتہ صاحبہ پوری کر دیں گی کہ میں نے کب ڈانٹا۔
 
ماوراء

محفلین
السلام علیکم شگفتہ،

ہمارے ایک اور مخلص ممبر لائبریری میں مدد کروانے کے لیے تیار ہیں۔ اور عمران سیریز کا میں نے ان کو کہا ہے۔ اگر آپ بلال کو کچھ صفحات بھیج دیں تو وہ اس پر کام شروع کر سکتے ہیں۔ اور ان کو پھر لائبریری ٹیم میں بھی شامل کرنا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

یہ ربط دیکھیں ، یہاں لڑکیوں کا جزیرہ کے عنوان سے صفحات موجود ہیں ۔ اگر آسانی سے ڈاؤنلوڈ کر سکیں تو اسکین صفحات پر دیے گئے صفحہ نمبر کے لحاظ سے صفحہ 184 کے تیسرے پیراگراف سے آخری صفحہ (227) تک ٹائپ کرنا ہیں۔

http://www.box.net/shared/9t2qjshdlx
 
ماوراء

محفلین
ایم بلال نام ہے۔

بلال اب شاید یہاں کا چکر لگائیں اور فائل کو دیکھیں۔ شگفتہ، اس تھریڈ کو "تبصرے" میں منتقل کر دیں نا۔۔تاکہ سب رپلے کر سکیں۔
 
ماوراء

محفلین
اس دھاگے کی ناظم شگفتہ ہیں نا۔۔۔یہ نہ ہو بعد میں مجھے ڈانٹ پڑے۔۔۔اگر وہ وہاں منتقل ہی نہ کرنا چاہتی ہوں تو۔۔۔؟:(
 
بلال

محفلین
یہ ربط دیکھیں ، یہاں لڑکیوں کا جزیرہ کے عنوان سے صفحات موجود ہیں ۔ اگر آسانی سے ڈاؤنلوڈ کر سکیں تو اسکین صفحات پر دیے گئے صفحہ نمبر کے لحاظ سے صفحہ 184 کے تیسرے پیراگراف سے آخری صفحہ (227) تک ٹائپ کرنا ہیں۔

http://www.box.net/shared/9t2qjshdlx

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
السلام علیکم!
میں نے یہ ربط دیکھ لیا ہے اور فائل اتار لی ہے۔ انشاء اللہ ایک یا دو دن تک ٹائیپ ہو جائے گا پھر وہ فائل جو یونیکوڈ میں ہو گی کس کو بھیجو۔۔۔؟
 
Top