عمران خان صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فرقان احمد

محفلین
آج کی تازہ خبر بپلک ٹی وی پر کورونا پر سینئرز صحافی کے ساتھ بحث و مباحثہ ہو رہا ہے اور ایک بندے نے بھی ماسک نہیں لگایا ہوا بہت اچھا میسیج جارہا ہے عوام کو :ROFLMAO:
اصل میں اسٹوڈیوز میں کچھ ضوابط طے کیے گئے ہیں اور پیمرا نے مراسلہ بھی ارسال کیا تھا، جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے۔ یہ افراد آپس میں محفوظ فاصلے پر بیٹھے ہوں گے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر حیرت کی بات ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
آج کی تازہ خبر بپلک ٹی وی پر کورونا پر سینئرز صحافی کے ساتھ بحث و مباحثہ ہو رہا ہے اور ایک بندے نے بھی ماسک نہیں لگایا ہوا بہت اچھا میسیج جارہا ہے عوام کو :ROFLMAO:
فیس ماسک کب استعمال کرنا چاہیے اس پر یہ ویڈیو اچھی لگی۔

 
آج میں پورٹ قاسم سے شاہ فیصل تک آیا بیچ میں تین یا چار جگہ پر پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا ہوا تھا بہت سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور صرف اسکوٹر اور پیدل جانے والوں کو جانے دے رہے ہیں۔ ہم گاڑی میں بھی تیس پینتیس افراد تھے ۔ بس گھر پہنچ ہی گئے۔
 

فرقان احمد

محفلین
اِس ویڈیو کا اگر اردو میں ترجمہ کردیا جائے تھوڑا تو ہم جیسے لوگ بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔
ترجمہ کرنا تو مشکل ہے تاہم اس کا مفہوم یہ ہے کہ وائرس کم ہی ہوا کے ذریعے لگتا ہے کہ جس سے ماسک آپ کو بچائے گا؛ یہ وائرس ممکن ہے کہ آپ کے ہاتھ پر ہو جو کہ آپ کے اندر چلا جائے، اگر آپ نے جراثیم سے آلودہ اشیاء کو چھوا ہو۔ اگر آپ ایسے ماحول میں ہوں کہ جہاں سب نے فیس ماسک پہن رکھے ہوں تو آپ کو شاید عجیب لگے مگر ایسا منطقی طور پر ہے نہیں۔ اگر آپ کے قریب کوئی کھانس یا چھینک رہا ہے تو پھر ماسک اہم ہو سکتا ہے۔ بہتر ہے کہ ہاتھوں کو اچھی طرح دھونے کا اہتمام کریں اور جراثیم کش اشیاء یعنی صابن وغیرہ سے انہیں گاہے گاہے دھوتے رہیں۔ ماسک عام طور پر ڈاکٹرز یا نرسز پہنتے ہیں۔ یوں بھی عام وائرس ضعیف العمر افراد کو زیادہ متاثر کرتے ہیں اس لیے فیس ماسک عام طور پر نہیں پہننے چاہئیں۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
آج کی تازہ خبر بپلک ٹی وی پر کورونا کے موضوع پر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سینئرز صحافی بحث و مباحثہ کررہے ہیں اور ایک بندے نے بھی ماسک نہیں لگایا ہوا بہت اچھا میسیج جارہا ہے عوام کو :ROFLMAO:
آج عمران خان نے تمام میڈیائی لفافوں اور میر شکیل کے چمچوں کو سامنے بٹھا کر چھترول کی ہے :)
 

فرقان احمد

محفلین
اگر آپ کو پتا ہے اِس بارے میں کہ آذان اِس وقت کیوں دی گئی ہے تو تھوڑا سا بتادیں۔ عشا کی نماز ہو چکی ہے
سنا ہے کہ مشکل وقت میں اذان دینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا طریق رہا ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
وہ بھی یہی سمجھ رہے ہیں۔ ہر کسی کے پاس اپنا ورژن ہے۔
اسی لئے ماضی میں وزرا اعظم پاکستانی صحافیوں سے سوال جواب کرنے کی بجائے ان کو لفافے پکڑا دیتے تھے :)
Whats-App-Image-2020-03-24-at-21-21-16.jpg
 

سید ذیشان

محفلین
سنا ہے کہ مشکل وقت میں اذان دینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا طریق رہا ہے۔
معلوم نہیں کہ اس پر شرعی حکم کیا ہے لیکن بچپن میں جب بھی بارش تیر ہوتی یا آندھی آتی یا پھر اولے پڑتے تو دادا جی آذان دینا شروع کر دیتے۔ چونکہ اس قسم کی قدرت کی تخریب کاری ہم سب بچوں کو پسند ہوتی تھی، تو ہم کڑھتے رہتے کہ لو جی اب اولے پڑھنا بند ہو جائیں گے اور پھر وہی سیم اولڈ سیم اولڈ۔ :)
 
Top