سازشی نظریات اور ان کے محرکات

زاہد لطیف

محفلین
اس لڑی میں معاشرے میں رائج سازشی نظریات کی مختصر جھلکیاں اور ان کے محرکات پیش کیے جائیں گے۔ شکریہ۔
 
آخری تدوین:

زاہد لطیف

محفلین
کورونا وائرس کے منظر عام پہ آنے کے بعد:

1۔ یہ امریکہ کی سازش ہے کیونکہ اس کا مقصد ہی مسلمانوں اور پاکستان کے دوست چائنہ کو نقصان پہنچانا ہے۔
2۔ یہ یہودیوں کی سازش ہے جس کا مقصد عرب کے مسلمانوں اور ایران کو تباہ کرنا ہے۔
3۔ یہ یہودیوں اور نصرانیوں کی سازش ہے کہ مسلمان مسجد اور کعبۃاللہ میں نہ جا سکیں اور مسلمان حکمران بے غیرت ہیں کہ ان کے دام میں آ کر مسجد اور خانہ کعبہ بند کر ڈالا۔
4۔ کلمہ گو مسلمانوں کو اس وائرس سے کچھ نہیں ہوتا اور یہودی اور نصرانی اپنے دام میں خود ہی آ گئے ہیں۔
5۔ یہودیوں اور نصرانیوں نے یہ وائرس اس لیے پھیلایا کہ بعد میں اس کی ویکسین بیچ کر دنیا کو لوٹیں۔
6۔ یہودیوں کا اس وائرس کو پھیلانے کا مقصد ویکسین بنا کر نوبل انعام ہتھیانا ہے۔

جاری ہے۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کیا یہ سازشی نظریات صرف پاکستان ہی میں رائج ہیں؟
کیا یہ سازشی نظریات صرف دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والوں مسلمانوں تک ہی محدود ہیں؟
کیا غیر اسلامی معاشروں میں بھی اس طرح کے سازشی نظریات موجود ہیں؟
 

زاہد لطیف

محفلین
کیا یہ سازشی نظریات صرف پاکستان ہی میں رائج ہیں؟
نہیں۔
کیا یہ سازشی نظریات صرف دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والوں مسلمانوں تک ہی محدود ہیں؟
نہیں۔
کیا غیر اسلامی معاشروں میں بھی اس طرح کے سازشی نظریات موجود ہیں؟
جی۔
 

زاہد لطیف

محفلین
تو پھر براہِ کرم عنوان سے بھی 'پاکستانی' ہٹا دیں، بہت سے معاشرے اسی مرض میں مبتلا ہیں!
صد معذرت۔ سارے معاشروں کا اس میں مبتلا ہونا اس بات کی دلیل نہیں کہ ہم اپنے معاشرے کا ذکر نہ کریں یا دوسروں کا بھی ساتھ میں لازما کریں۔
 

زاہد لطیف

محفلین
آپ کہو تو تجزیہ ،ہم کہیں تو "سازش"
یا دوسرےا لفاظ میں
پروپگنڈا ٹولName Calling کا استعمال
کاش آپ نے آپ ہی کے مراسلے پہ کیا گیا میرا تبصرہ پڑھ لیا ہوتا تو اس طرح کا تبصرہ کرنے کی نوبت نہ آتی۔
جس طرح آپ سوچتے ہیں کہ امریکہ ہمارے خلاف سازش کر رہا ہے اور ہمارے نظریات اور ویلیوز کے خلاف ہے اسی طرح وہاں کے انسان اسلام سے اپنے نظریات اور ویلیوز کو خطرہ سمجھتے ہیں۔
 
Top