یو ایس بائیو لوجیکل وار

سید عمران

محفلین
اگر آپ جاسم کی پوسٹ کردہ خبروں کا سینٹیمنٹ اینلائیسس کریں تو سب منفی نکلیں گی۔
چلیں ’’سب‘‘ کو ’’اکثر‘‘ کرلیں۔۔۔
اب خوش؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
یہ میرے لکھے الفاظ نہیں، کسی 'عارف کریم' کی شروع کی گئی ایک پرانی لڑی کا عنوان اور ربط ہے۔
اپنا ہی ایک روپ دوسرے روپ کے کیے کرائے پر ماتم کررہا ہے!!!
:heehee: :heehee: :heehee:
 
محمد سعد

محفلین

سید عمران

محفلین
اے کاش کہ آپ قرآن کی ان آیتوں کو بھی دیکھتے۔
لَيْسُوْا سَوَاۗءً ۭ مِنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ اُمَّةٌ قَاۗىِٕمَةٌ يَّتْلُوْنَ اٰيٰتِ اللّٰهِ اٰنَاۗءَ الَّيْلِ وَھُمْ يَسْجُدُوْنَ۔ يُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَيَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُسَارِعُوْنَ فِي الْخَيْرٰتِ ۭوَاُولٰۗىِٕكَ مِنَ الصّٰلِحِيْنَ۔ وَمَا يَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُّكْفَرُوْهُ ۭوَاللّٰهُ عَلِيْمٌۢ بِالْمُتَّقِيْن۔
مگر سارے اہلِ کتاب یکساں نہیں ہیں۔ ان میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو راہ راست پر قائم ہیں ، راتوں کو اللہ کی آیات پڑھتے ہیں اور اس کے آگے سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں، نیکی کا حکم دیتے ہیں ، برائیوں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں سرگرم رہتے ہیں ۔یہ صالح لوگ ہیں۔ اور جو نیکی بھی یہ کریں گے اس کی ناقدری نہ کی جائے گی ، اللہ پرہیز گار لوگوں کو خوب جانتا ہے۔(سورہ آل عمران 115۔113)

اگر بادی النظر سے دیکھیں تو ایسا لگے گا کہ اہل کتاب یعنی یہود و نصاریٰ نہ صرف یہ کہ کافر نہیں ہیں بلکہ نہایت صالح اور متقی ہیں۔۔۔

لیکن اس سے ما قبل کی آیات بھی ملاحظہ فرمائیں کہ ایک تسلسل ہے جس میں اللہ تعالیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اہل کتاب کے بارے میں بتارہے ہیں:
ان کے نصیب میں ذلت و رسوائی لکھ دی گئی ہے۔۔۔

آگے چل کر ایک جگہ فرمایا:
اللہ ایسے لوگوں کو کیسے ہدایت دے جنہوں نے ایمان لانے کے بعد کفر اختیار کرلیا ؟ حالاں کہ وہ گواہی دے چکے تھے کہ یہ رسول سچے ہیں، اور ان کے کے پاس کھلی نشانیاں بھی آچکی ہیں اور اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔ان لوگوں کی یہ سزا ہے کہ ان پر اللہ کی، فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی لعنت ہے۔۔۔

اس سے آگے فرمایا:
کہہ دو اے اہل کتاب ! اللہ کی آیتوں کا کیوں انکار کرتے ہو؟ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سب کا گواہ ہے۔۔۔

اسی ضمن میں اہل کتاب کے بارے میں فرمایا:
جو لوگوں کو اسلام لانے کے روکتے ہیں کہ کہہ دیجیے اے کتاب والو ! تم کیوں روکتے ہو اللہ کے راستے سے اس کو جو ایمان لے آتا ہے تم اس میں کجی پیدا کرنا چاہتے ہو اور اللہ غافل نہیں ہے اس سے جو تم کر رہے ہو۔

پھر مسلمانوں کو ان کی سازشوں سے خبردار کرتے ہوئے فرمایا:
اے ایمان والو ! اگر تم اہل کتاب کے ایک گروہ کی بات مان لو گے تو وہ تمہارے ایمان لانے کے بعد تم کو دوبارہ کفر کی طرف لوٹا دیں گے۔۔۔

پھر فرمایا:
اے مسلمانو، ان لوگوں کی طرح نہ ہونا جو متفرق ہوگئے، اختلاف کرنے لگے اس کے بعد کہ انہیں واضح حکم پہنچ چکے اور یہی لوگ ہیں جن کے لئے بڑا عذاب ہوگا۔۔۔

آگے فرمایا:
کنتم خیرا امۃ
تم بہترین امت ہو۔۔۔

اور اگر یہ اہل کتاب بھی ایمان لے آتے تو ان کے لیے اچھا تھا۔۔۔

پھر نبی کریم سے فرمایا تھوڑے بہت ضرر کے علاوہ یہ آپ کا کچھ نقصان نہ کرسکیں گے۔۔۔

ایک جگہ فرمایا:
و من یبتغ غیر الاسلام دینا فلن یقبل منہ
جو اسلام کے سوا کوئی اور دین لائے گا اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔۔۔

غرض آیات کا ایک طویل سلسلہ ہے۔ اس میں جہاں اللہ تعالیٰ اہل کتاب کی برائیاں بتارہے ہیں وہیں ان کے صالحین اور متقین لوگوں کی خوبیاں بھی بتا رہے ہیں۔۔۔

یہ مطلب نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد آپ کو نہ ماننے کے باوجود ان کا شمار صالحین اور
متقین میں ہوگا۔۔۔

کیوں کہ بعثتِ محمد کے ساتھ ہی تمام کتب سماویہ منسوخ ہوگئیں اور اللہ تعالیٰ نے واضح اعلان کردیا ان الدین عند اللہ الاسلام۔۔۔۔ اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔۔۔

چاہے نہ ماننے والوں کو لاکھ برا لگے!!!
 
فہد مقصود

محفلین
کیا کہنے ہیں!!!!

دھاگہ شروع ہوتا ہے سازشی نظریہ سے۔ مڑ جاتا ہے اسرائیل کی طرف، وہاں سے ٹرن لیتا ہے کافر وائرس کی جانب پھر گزرتا ہے ساتھیوں کے اپنے ایک ساتھی کے دفاع کے درمیان سے پھر کچھ افراد کو یاد آتا ہے کہ یہاں تو شرکاء محفل پر الزام لگ رہے ہیں پھر کچھ لوگ اپنی پرانی دشمنیاں نکال لاتے ہیں پھر فیصلہ ہوتا ہے کہ اب دھاگہ موضوع پر رہے گا لیکن پھر دھاگہ پٹری سے اتر جاتا ہے اور مسلم اور غیر مسلم کی دوستی دشمنی پر نکل پڑتا ہے۔

مجھے وہ ایک صاحب یاد آرہے ہیں جو مسلسل خلیل الرمن والے دھاگے میں مجھے موضوع پر رہنے کی تلقین کئے جا رہے تھے اب کہاں ہیں۔
سید عاطف علی اور ایک تھے یہ محمداحمد جو مجھے نرمی کی تلقین کر رہے تھے۔ اب کہاں ہیں یہ سب لوگ؟؟؟ کیا یہاں یہ سب نہیں ہو رہا ہے یا پھر ساتھی کر رہے ہیں تو کوئی پروا ہی نہیں ہے۔ ہر چیز کی اجازت ہے! سبحان اللہ!

ان دو معزز شرکاء سے گزارش ہے کہ اب یہاں بھی تلقین اور نصحیت کیجئے ورنہ یہی محسوس ہوگا کہ اربا پروری کی جارہی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

بھائی سب لوگ ایک دوسرے کو معاف کر دیں اور ڈیڑھ میٹر کے فاصلے سے گلے مل کر سب گلے شکوے بھلا دیں ورنہ مجھے چودہ صفحات پڑھنا پڑیں گے۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
تین سال قبل ۲۰۱۷ء میں کرونا نام کے وائرس کا کیسے پتا چل گیا؟؟؟

حقیقت ٹی وی سنیں گے تو حقیقت کا پتہ کبھی نہیں چلے گا۔ کرونا وائرس کی ایک پوری فیملی ہے. اس سے پہلے 2008 کے آس پاس سارس نام سے ایک بیماری آئی تھی چین سے جس کی وجہ بھی کرونا وائرس تھا، لیکن اس وائرس سے ذرا مختلف۔

اس کو کرونا وائرس اس لئے کہتے ہیں کہ اس کی مشابہت سورج کے گرد کرونا (تاج) سے ہے۔

The name "coronavirus" is derived from Latin corona, meaning "crown" or "wreath", itself a borrowing from Greek κορώνη korṓnē, "garland, wreath". The name refers to the characteristic appearance of virions (the infective form of the virus) by electron microscopy, which have a fringe of large, bulbous surface projections creating an image reminiscent of a crown or of a solar corona.[citation needed] This morphology is created by the viral spike peplomers, which are proteins on the surface of the virus.

1280px-Coronaviruses_004_lores.jpg
 
سید ذیشان

محفلین
ذیشان بھائی کیا اس وائرس کو اس نام سے لوگ برسوں پہلے سے جانتے تھے؟؟؟
جی ہاں سائنسدان اور ڈاکٹر اسی نام سے جانتے تھے۔ اس کے مقابلے میں ایک اور قسم کا وائرس ہے جس کو رائنو وائرس کہتے ہیں، یا اردو میں گینڈا وائرس جو زکام پھیلاتا ہے۔ اس کی شکل کچھ یوں ہے:

220px-Rhinovirus.PNG
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مجھے وہ ایک صاحب یاد آرہے ہیں جو مسلسل خلیل الرمن والے دھاگے میں مجھے موضوع پر رہنے کی تلقین کئے جا رہے تھے اب کہاں ہیں۔
سید عاطف علی اور ایک تھے یہ محمداحمد جو مجھے نرمی کی تلقین کر رہے تھے۔ اب کہاں ہیں یہ سب لوگ؟؟؟ کیا یہاں یہ سب نہیں ہو رہا ہے یا پھر ساتھی کر رہے ہیں تو کوئی پروا ہی نہیں ہے۔ ہر چیز کی اجازت ہے! سبحان اللہ!

ارے بھائی نرمی تو ایک انسانیت اور آدمیت کا جوہر ہے ۔
اور اس کی تلقین کرتے وقت روئے سخن کسی ایک طرف نہیں ہوتا ۔ آپ نے ایسا شاید کسی وجہ سے محسوس کرلیا ہوگا۔
میں عموما ََ کسی بھی بحث میں ایسا نقطہ تلاش کرتا ہوں جو میری فکر پر اثر انداز ہو سکتا ہو اور اسے بہتر بنانے میں معاون ہو سکے۔ بعض اوقات بحث کے مندرجات اس سے خالی ہو جاتے ہیں تو دلچسپی خود اٹھ جاتی ہے ۔ یہاں بھی شاید یہی ہوا ۔
لیجیئے ایک اور نرمی کا مشورہ سب احباب کو براڈ کاسٹ !!!
 
سید ذیشان

محفلین
کیا کہنے ہیں!!!!

دھاگہ شروع ہوتا ہے سازشی نظریہ سے۔ مڑ جاتا ہے اسرائیل کی طرف، وہاں سے ٹرن لیتا ہے کافر وائرس کی جانب پھر گزرتا ہے ساتھیوں کے اپنے ایک ساتھی کے دفاع کے درمیان سے پھر کچھ افراد کو یاد آتا ہے کہ یہاں تو شرکاء محفل پر الزام لگ رہے ہیں پھر کچھ لوگ اپنی پرانی دشمنیاں نکال لاتے ہیں پھر فیصلہ ہوتا ہے کہ اب دھاگہ موضوع پر رہے گا لیکن پھر دھاگہ پٹری سے اتر جاتا ہے اور مسلم اور غیر مسلم کی دوستی دشمنی پر نکل پڑتا ہے۔

مجھے وہ ایک صاحب یاد آرہے ہیں جو مسلسل خلیل الرمن والے دھاگے میں مجھے موضوع پر رہنے کی تلقین کئے جا رہے تھے اب کہاں ہیں۔
سید عاطف علی اور ایک تھے یہ محمداحمد جو مجھے نرمی کی تلقین کر رہے تھے۔ اب کہاں ہیں یہ سب لوگ؟؟؟ کیا یہاں یہ سب نہیں ہو رہا ہے یا پھر ساتھی کر رہے ہیں تو کوئی پروا ہی نہیں ہے۔ ہر چیز کی اجازت ہے! سبحان اللہ!

ان دو معزز شرکاء سے گزارش ہے کہ اب یہاں بھی تلقین اور نصحیت کیجئے ورنہ یہی محسوس ہوگا کہ اربا پروری کی جارہی ہے۔
آپ نے پچھلے دس بارہ سالوں میں محفل کے تقریبا ہر دھاگے کا خلاصہ بیان کر دیا ہے۔ اس مرتبہ البتہ خفیہ عناصر معمول سے کچھ زیادہ پائے گئے۔ :p
 
Top