افسانہ کہاں ارسال کیا جائے؟

محترم منتظمین!

میں اپنا افسانہ ارسال کرنا چاہتا ہوں۔ پلیز مجھے بتائیں کہ میں کس جگہ پوسٹ کروں اور یہ کہ کیا اچھے افسانے آپ کسی اردو فورم کے میگزین میں بھی شائع کرتے ہیں یا یہ صرف آن لائن ہی رکھے جاتے ہیں۔ مزید رہنمائی کردیجیئے کہ کیا جو افسانہ ہم اردو فورم پر بھیجتے ہیں وہ کسی اور جگہ بھی شائع کروا سکتے ہیں یا یہ حق بنام اردو فورم محفوظ ہو جاتا ہے۔ شکریہ۔
 
جناب عاجزہوشیارپوری بھائی، اردو محفل فورم میں خوش آمدید۔ اپنا افسانہ عرفان سعید بھائی کے بتائے ہوئے لنک پر پوسٹ کردیجیے۔ مدیران کے فیصلہ کرنے پر اسے محفل کے آن لائن جریدے میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

اردو محفل کے اپنے پروپرائیٹری حقوق نہیں ہیں۔ جو تحریر آپ یہاں شریک کرتے ہیں اسے آپ کہیں اور بھی شائع کرسکتے ہیں۔
 
Top