متمنی اصلاح

اکمل زیدی

محفلین
کر لیں جو جمع خرچ کرنا ہے زبانی
کھل ہی جائے گی آخر کو کہانی

ضد شیر خوار کی گھٹنے ٹکا دیتی ہے
ہو ا کرتی ہے مضبوط انکی ناتوانی

دل پر لگا تھا گھاؤ جو تیرے فراق کا
ابتک ہے میرے پاس تیری نشانی

دل کی دھمک مجھے دیتی ہے دھمکیاں
تھم جاؤں گی یکدم گر میری نہ مانی

بنا کے زندگی جو زندگی لٹا گئے
اُن کا صلہ فقط اک فاتحہ خوانی

راہِ خدا میں مرنا دراصل ہے حیات
اکمل حیات ہوگی وہ بھی جاودانی
 
کر لیں جو جمع خرچ کرنا ہے زبانی
کھل ہی جائے گی آخر کو کہانی

ضد شیر خوار کی گھٹنے ٹکا دیتی ہے
ہو ا کرتی ہے مضبوط انکی ناتوانی

دل پر لگا تھا گھاؤ جو تیرے فراق کا
ابتک ہے میرے پاس تیری نشانی

دل کی دھمک مجھے دیتی ہے دھمکیاں
تھم جاؤں گی یکدم گر میری نہ مانی

بنا کے زندگی جو زندگی لٹا گئے
اُن کا صلہ فقط اک فاتحہ خوانی

راہِ خدا میں مرنا دراصل ہے حیات
اکمل حیات ہوگی وہ بھی جاودانی
بہت عمدہ خیالات ہیں اکمل زیدی بھائی۔ داد قبول فرمائیے!

ذیل میں آپ کے چند اشعار پر صلاح دینے کی کوشش کی ہے۔ درست ہے یا نہیں یہ تو اساتذہ جانیں!

ضد عجیب ہوتی ہے شیر خوار بچے کی
اِک عظیم طاقت ہے اس کی ناتوانی بھی

دھمکیاں مجھے دے ہے دھڑکن اپنے ہی دل کی
پل میں ختم کردوں گی آپ کی کہانی بھی

زندگی لٹُادیں گر راہِ مستقیم میں اکمل
زندگی وہی ہوگی، اور جاودانی بھی
 
فاعلن مفاعیلن، فاعلن مفاعیلن

ہر چند ہم نے کوشش کی ہے لیکن غلطیاں ضرور رہ گئی ہوں گی!
ایسی بات نہیں خلیل بھائی، دراصل میں نے آپ کمنٹ نہیں دیکھا، اور اصل پوسٹ میں مجھے مشکل ہو رہی تھی شناخت کرنے میں تو میرے ذہن آیا کہ غالبا کوئی غیرمعروف بحر ہوگی۔
بہت معذرت۔

دعاگو،
راحل۔
 
مکرمی جناب خلیل صاحب، آداب۔
آپ کا یہ مضمون کچھ عرصہ قبل کسی اور لڑی کے توسط سے پڑھا تھا۔ ماشاءاللہ بہت اچھا طرز بیان ہے۔
موسیقی کے ذریعے اشعار موزوں کرنے میں بس یہ دقت ہوتی ہے کہ بعض اوقات ایک دھن ایک سے زیادہ بحروں پر فٹ بیٹھ جاتی ہے۔ کبھی بالکل آرام سے تو کبھی ذرا سی کھینچا تانی ہے۔
مثلا آنجہانی جگجیت سنگھ کی گائی ہوئی ندا فاضلی کی مشہور غزل "ہوش والوں کو خبر کیا، بے خودی کیا چیز ہے" کو لیں۔ اس دھن میں ذرا سی کوشش سے میر کی غزل پتا پتا بوٹا بوٹا بھی گائی جاسکتی ہے۔ سو اگر شاعر کے پس ذہن بحر کا عروضی نقشہ نہیں ہوگا تو وہ دونوں غزلوں کو ایک ہی وزن پر سمجھنے کی غلطی کر سکتا ہے۔ واللہ اعلم :)

دعاگو،
راحل
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
بہت عمدہ خیالات ہیں اکمل زیدی بھائی۔ داد قبول فرمائیے!

ذیل میں آپ کے چند اشعار پر صلاح دینے کی کوشش کی ہے۔ درست ہے یا نہیں یہ تو اساتذہ جانیں!

ضد عجیب ہوتی ہے شیر خوار بچے کی
اِک عظیم طاقت ہے اس کی ناتوانی بھی

دھمکیاں مجھے دے ہے دھڑکن اپنے ہی دل کی
پل میں ختم کردوں گی آپ کی کہانی بھی

زندگی لٹُادیں گر راہِ مستقیم میں اکمل
زندگی وہی ہوگی، اور جاودانی بھی
بہت شکریہ خلیل بھائی آپ کی نظر عنایت کا ۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
باقی احباب کی بے رخی سمچھ نہیں آئی شاید نظر میں نہیں آئی میری پوسٹ (یا خوشگمانی تیرا ہی آسرا ) کیونکہ اب اتنا تواتر سے آنا ممکن نہیں رہا
محمد وارث ، محمد تابش صدیقی ، محمد احمد
باقی استاد محترم کے منتظر تو ہم ہیں ہی ۔۔۔دیکھیں کیا گذرے ہے اُن کو خبر ہونے تک ۔ ۔ ۔
 
باقی احباب کی بے رخی سمچھ نہیں آئی شاید نظر میں نہیں آئی میری پوسٹ (یا خوشگمانی تیرا ہی آسرا ) کیونکہ اب اتنا تواتر سے آنا ممکن نہیں رہا
محمد وارث، محمد تابش صدیقی ، محمد احمد
باقی استاد محترم کے منتظر تو ہم ہیں ہی ۔۔۔دیکھیں کیا گذرے ہے اُن کو خبر ہونے تک ۔ ۔ ۔
اکمل بھائی بہت عرصہ سے مصروفیات کی وجہ سے جن چیزوں پر فوکس کچھ کم ہوا ہے، ان میں سے اصلاحِ سخن کا زمرہ بھی ہے۔ اب استاد تو ہوں نہیں کہ سرسری طور پر دیکھ کر ہی مسائل کی نشاندہی کر سکوں، وقت نکالنا پڑتا ہے۔ اس لیے قاصر رہا آپ کی کاوش دیکھنے سے۔ :)
 
بھیا دیکھنے میں کون سا پیسے لگ رہے ہیں ۔۔خیر لگتے بھی تو ہم کون سا دینے والے تھے۔۔۔کچھ نہیں تو غیر متفق یا نا پسندیدہ کی ریٹنگ ہی دے دیں۔۔۔اب میرے چڑھانے پر زبردست پر کلک نہ کردینا ۔۔۔باقی نشاندہی نہ کرنے پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جا تجھے معاف کیا۔۔۔۔۔:whistle:
 
مکرمی جناب خلیل صاحب، آداب۔
آپ کا یہ مضمون کچھ عرصہ قبل کسی اور لڑی کے توسط سے پڑھا تھا۔ ماشاءاللہ بہت اچھا طرز بیان ہے۔
موسیقی کے ذریعے اشعار موزوں کرنے میں بس یہ دقت ہوتی ہے کہ بعض اوقات ایک دھن ایک سے زیادہ بحروں پر فٹ بیٹھ جاتی ہے۔ کبھی بالکل آرام سے تو کبھی ذرا سی کھینچا تانی ہے۔
مثلا آنجہانی جگجیت سنگھ کی گائی ہوئی ندا فاضلی کی مشہور غزل "ہوش والوں کو خبر کیا، بے خودی کیا چیز ہے" کو لیں۔ اس دھن میں ذرا سی کوشش سے میر کی غزل پتا پتا بوٹا بوٹا بھی گائی جاسکتی ہے۔ سو اگر شاعر کے پس ذہن بحر کا عروضی نقشہ نہیں ہوگا تو وہ دونوں غزلوں کو ایک ہی وزن پر سمجھنے کی غلطی کر سکتا ہے۔ واللہ اعلم :)

دعاگو،
راحل

محمّد احسن سمیع: راحل: بھائی ، یہ مضمون مبتدیوں کے لیے لکھا گیا تھا تاکہ وہ بحر کو سمجھ سکیں۔ اسے حرفِ آخر نہ جانیں بلکہ حرفِ اوّل سمجھیں۔
 
Top