سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
٪40 فی صد ابادی غربت کی شرح سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، اس پہ ٹیکس بنتا ہی نہیں مگر ریاست کمینہ ان سے جبراًً ٹیکس لے رہی ہے۔
بجلی چور تو کارخانے دار سرمایہ کار اور کاروباری ہے، وہاں بجلی چوری نہیں روک سکتے، پھر کہتے ہیں ہمیں ٭٭٭٭ کہتے ہیں، حکومت ہے تو کہتے ہیں ناں اور کہتے رہیں گے۔
ملک کے کسی جاگیر دار پر ٹیکس لگا کر دکھانا، آدھی پارٹی ساتھ نہ چھوڑ جائے تو مجھے کہنا، ٭٭٭٭ نااہل۔
غریبوں کو ریلیف ایک صورت میں مل سکتا ہے۔ وہ ایسے کہ حکومت تمام اشیا بشمول تیل، گیس، بجلی پر لگے مختلف ٹیکسز ختم کر دے۔ اس سے مہنگائی کنٹرول میں آجائے گی اور غریبوں کو مطلوبہ ریلیف مل جائے گا۔
البتہ یہ تمام ٹیکسز ختم کرنے سے جو قومی خزانہ کو نقصان ہوگا وہ کون پورا کرے گا؟ امیر اور متوسط طبقہ اگر اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرکے اس نقصان کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار ہے تو بسم اللہ کرتے ہیں۔
 
زیرک

محفلین
تو تم مان رہے ہو کہ حکومت کی نااہلی ہے، کہ وہ جن پر ٹیکس بنتا ہے وہ نہیں وصول کر پا رہی، یعنی نااہلی تو ثابت ہو گئی، یہ اب حلف سے غداری بھی ہے۔
جس طرح غریب کے گلے پر چھری رکھ کر ٹیکس لے رہے ہو(جس پر ٹیکس بنتا ہی نہیں)، ویسے ہی کاروباری طبقے، کارخانے دار اور جاگیر دار پر ٹیکس لگاؤ ناں
اپنی حکومت ہے، سب ادارے ساتھ ہیں، ہاں نہیں ہے تو ایسا نہ کرنے کی چاہ نہیں ہے، ہمت نہیں ہے۔
ان سے نقصان پورا کرو ناں جن پر ٹیکس واجب ہے، نہیں کر سکتے تو نااہلی مت دکھاؤ۔ ٭٭٭٭٭٭ اب ان سٹارز کو جو مرضی سمجھو میری طرف سے غریب پہ ظلم کرنے والوں کے لیے دعائیں نہیں نکل سکتیں، جو ان ظالموں کا ساتھ دے گا وہ بھی ان ستاروں میں حصہ دار ہے۔
 
پاء جی اس حکومت نے تاجروں پر ٹیکس لگایا تھا تو سب مل کر احتجاج پر نکل گئے۔
ٹیکس شرائط کے خلاف تاجروں کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال

پھر ملک کے بڑے کاروباری طبقے پر ہاتھ ڈالا تو وہ شکایتیں لے کر آرمی چیف کے پاس پہنچ گئے۔
آرمی چیف سے ملک کے کاروباری رہنماؤں کی اہم ملاقات

پاکستان وہ بد نصیب ملک ہے جہاں لوگ خود کو ٹھیک کرنے کی بجائے حکومت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ نتیجہ آپ کے سامنے ہے :)
 
بس پھر انتظار کرو، عوام بھوک سے تنگ آ کر باہر نکلنے والی ہے اور پھر آخری سٹیج ہو گی کہ حکومت وہاں سے نکلنے والی ہے، جسے حکومتی ایوان کہا جاتا ہے۔
 
اگر ایسا ہو گیا تو واقعی انقلاب آجائے گا۔ غریب عوام باہر نکل کر ملک کے امیروں سے ٹیکس لیں گے۔ کوئی ٹیکس چور تاجر ہڑتال پر نہ جا سکے گا نہ ہی کاروباری طبقہ کو بچانے کیلئے آرمی چیف مدد کو آئیں گے۔
 
یہ ہو گا یا نہیں لیکن نااہل نہیں رہیں گے، جن کی دکان پکوڑوں کی اور باتیں کروڑوں کی ہیں
 
زیرک

محفلین
قارئین 2019 کا آغاز عمران نیازی کی قمیص کے سوراخ کہ کہانی سے شروع ہوا، پھر باں باں کرتے بڑبولے کو حکومت ملی، اس نااہل کی ڈیڑھ سالہ حکومت کے بعد پاکستان کا 2020 کے آغاز میں یہ حال ہے کہ بے چارے غریب کی جیب اور لباس کی موریوں گنتے گنتے لوگ تنگ آ گئے ہیں۔
 
زیرک

محفلین
جو بندہ اپنے گھر کا راشن نہیں خریدتا وہ حکومت بھی ہر ایرے غیرے کے مشورے پر چلائے گا تو یہی ہو گا، چاچا خبری کہتا ہے
"بھتیجے وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹور پر خود جاکر تسلی کی ہے کہ کوئی چیز سستی تو نہیں رہ گئی؟ آخر کو خسارہ جو پورا کرنا ہے"۔
 
زیرک

محفلین
میں نہ نوازشریف نہ زرداری نہ کسی مداری کے حق میں لکھتا ہوں۔
غریب کا درد ہے سو لکھتا ہو اور لکھتا رہوں گا، غریب سے جائز ٹیکس ہی لیا جانا چاہیے، حکومت غریب کو ایڈجسٹمنٹ کی تلوار سے ذبح مت کرے۔
 
چین نے 1978 کے معاشی ریفارمز کے تحت صرف 40 سالوں میں اپنے 80 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا ہے۔ باقی ممالک میں بھی معاشی ریفارمز ہوئے لیکن کوئی چین کا مقابلہ نہ کر سکا۔ کیونکہ وہاں جمہوریت نہیں صرف ایک ہی پارٹی کا ڈنڈا چلتا ہے۔
6a00e554717cc98833019b01938083970d-pi

جمہوریت میں معاشی حالات خراب ہوتے ہیں تو حکومتیں بدل جاتی، پالیسیاں بدل جاتی ہیں لیکن غریبوں کے حالات نہیں سدھرتے۔ آمریت میں یہ سب لغزریز نہیں چلتی۔ ماؤ زتنگ کے کلچرل انقلاب میں کروڑوں چینی مروانے کے بعد بھی حکومت جوں کی توں موجود رہی۔ معاشی اصلاحات کی اور آج چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی قوت ہے۔ جمہوریت ہوتی تو آج چین کا بھی بھارت جیسا حال ہوتا۔
 
جس طرح کی حکومت تم لوگ چلا رہے ہو، یہ سوچنا بھی مت کہ تمہیں تاحیات حکومت ملے گی، جو کرتوت ہیں ناں تمہارے، یہ سال نکال لو تو صدقہ کرنا۔
 
زیرک

محفلین
او کادی تبدیلی موت آئی اے غریب دی
او آیا جیہڑا لیڈر اونے لٹیا غریب نوں
مہنگائی آلے کھو وچ سٹیا غریب نوں
 
زیرک

محفلین
حد ہے اس مہنگائی میں انار کے جوس کی فرمائشیں
چاچا خبری: "بھتیجے انار کا جوس پینے کا دل کر رہا ہے"۔
میں: "چاچا آپ لال چشمہ لگا کر سادہ پانی پی لیں، اور سمجھیں یہ انار کا جوس ہے"۔
 
جاسم محمد

محفلین
جس طرح کی حکومت تم لوگ چلا رہے ہو، یہ سوچنا بھی مت کہ تمہیں تاحیات حکومت ملے گی، جو کرتوت ہیں ناں تمہارے، یہ سال نکال لو تو صدقہ کرنا۔
تحریک انصاف حکومت کرنے نہیں ملک کا بگڑا نظام ٹھیک کرنے آئی ہے۔ 5 سالوں میں ہو گیا تو ٹھیک نہیں تو لندن اور دبئی میں بیٹھے بھگوڑے حکومت سنبھالنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
 
ماشاءاللہ مزید بگاڑ بیٹھی ہے، ہن گنے چوپو شاباش
 
زیرک

محفلین
30 فیصد کرنسی گرے گی تو مہنگائی تو ہوگی۔ اس میں کونسی راکٹ سائنس ہے۔ پی پی پی دور کے پہلے سال میں اس سے زیادہ مہنگائی تھی جب کرنسی 65 سے 104 روپے تک گئی تھی۔
جب حکومتیں قرض لینے کے لیے ڈیلنگ کرتی ہیں تو دو یا تین فی صد سے زیادہ قیمت نہیں گرایا کرتیں،
کس ڈاکٹر نے کہا تھا کہ ایک دم ٪33 فی صد قیمت گرا دے؟
اب گرا دیا ہے تو سارا بوجھ صرف غریب پر کیوں، سب پر تناسب سے بوجھ پڑنا چاہیے ناں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top