لاہور میں وکلاء کا امراض قلب کے اسپتال پر حملہ، آپریشن تھیٹر میں توڑ پھوڑ

الف نظامی

لائبریرین
آپ کے ہی مرشد کے فرمودات تھے اصلاحات لانے کے، خان صاحب کا ووٹ ہی اسی 'اصلاحاتی' نعرے پہ تھا، کیا ہوا ان اصلاحات کا؟ حکومتی نا اہلی، سادہ سی بات ہے اگر کسی شخصیت پرست کو سمجھ میں نہیں آ رہی تو اس کے مغز پہ بت پرستی کی پٹی بندھی ہے!
یہ حکومتی نااہلی نہیں بلکہ بار کونسل کی نا اہلی ہے کہ انہوں نے بدمعاش وکیلوں کو تمیز نہیں سکھائی۔
بار کونسل ان سب بدمعاشوں کے لائسنس کینسل کرے گی ، چیف جسٹس ان کو جیل میں بند کرے گا؟
انصاف جج صاحب ، انصاف!
 
جاسم محمد

محفلین
اگر ایسا ہے بھی تو بھی یہ محض سیاسی بیان ہے، اس طرح کے بیانات ہر سیاسی حکومت نے دیے ہیں کہ ہم سے کچھ اس لیے نہیں ہو رہا کہ اداروں میں فلاں پارٹی کے بندے ہیں، حالانکہ اسی نعرے کی بنیاد پہ ہی حکومت وجود میں آتی ہے اور آتے ساتھ ہی اپنی کارکردگی دکھانے کے اپنی نااہلی کا سہرا ماضی کی حکومتوں کو پہنانا شروع کر دیتی ہے! حکومتی رٹ اگر ہوتی تو یہ سارے وکیل ابھی جیل میں ہوتے اور ان پہ سٹیٹ فریق بن جاتی لیکن نزلہ کسی اور پہ گرانا آسان کام ہے سو وہ ہم کر رہے ہیں!
ان غنڈہ گرد وکلا کی گرفتاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ حوصلہ رکھیں۔ یہ حکومت سپیڈ کی لائٹ سے کام نہیں کر سکتی۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ کے ہی مرشد کے فرمودات تھے اصلاحات لانے کے، خان صاحب کا ووٹ ہی اسی 'اصلاحاتی' نعرے پہ تھا، کیا ہوا ان اصلاحات کا؟ حکومتی نا اہلی، سادہ سی بات ہے اگر کسی شخصیت پرست کو سمجھ میں نہیں آ رہی تو اس کے مغز پہ بت پرستی کی پٹی بندھی ہے!
اصلاحات لانے کیلئے وقت دیں۔ ۱۹۸۰ سے شریفوں کو برداشت کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ۱۵ ماہ برداشت نہیں ہو رہے :)
 
جان

محفلین
آپ کو حکومت کے خلاف پوائنٹ سکور کرنا ہے
مجھے کسی کے خلاف سکور پوائنٹ کرنے کی ضرورت نہ ہے۔ بحیثیت پاکستانی شہری مجھے حکومتی اہلیت پہ سوال اٹھانے کا پورا حق ہے! جذباتی نعرے لگانا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے!
متاثر عوام ہو رہے ہیں ان کی طرف سے تمام سیاہ ست دانوں پر لعنت وصول کریں۔
متاثر یقیناً عوام ہو رہے ہیں، حکومت کا دعوی ہے کہ وہ عوام سے وجود میں آئی ہے تو یقیناً اس کا فرض ہے کہ وہ عوام کے حقوق اور ان کی دیکھ بھال کا خیال رکھے، اور اگر حکومت ایسا کرنے میں ناکام ہے تو میں سو دفعہ تو کیا لاکھ دفعہ کہوں گا کہ 'حکومت نااہلوں کا ٹولہ ہے' جو عوام پہ مسلط کر دیا گیا ہے! رہا سوال لعنت بھیجنے کا تو یہ آپ کی اخلاقی تربیت کا معاملہ ہے جیسے وکلا کی یہ حرکات ان کی اخلاقی تربیت کا معاملہ ہے، مجھے بہر حال اس جذباتی بیانیے سے باہر نکل کر حکومتی کارکردگی پہ سوال اٹھانا ہے! سلامت رہیے!
 
جاسم محمد

محفلین
یہ حکومتی نااہلی نہیں بلکہ بار کونسل کی نا اہلی ہے کہ انہوں نے بدمعاش وکیلوں کو تمیز نہیں سکھائی۔
بار کونسل ان سب بدمعاشوں کے لائسنس کینسل کرے گی ، چیف جسٹس ان کو جیل میں بند کرے گا؟
انصاف جج صاحب ، انصاف!
ان لبرل، لفافوں، اپوزیشن والوں کو ایک ہتھوڑا (نااہلی) مل گیا ہے اور ملک کا ہر مسئلہ کیل (حکومت) نظر آ رہا ہے۔ اس لیے ملک میں کچھ بھی ہو جائے یہ اندھا دھند ٹھوکا ٹھاکی شروع کر دیتے ہیں :)
 
الف نظامی

لائبریرین
سوال یہ ہے کہ بار کونسل کیوں چپ ہے ، چیف جسٹس کیوں خاموش ہیں۔ کیا بار کونسل ، قانون کے ان نام نہاد نام لیواوں کو بدمعاشی غنڈہ گردی کا لائسنس دیتی ہے؟
 
جان

محفلین
اصلاحات لانے کیلئے وقت دیں۔ ۱۹۸۰ سے شریفوں کو برداشت کر رہے ہیں۔
چلیں اچھا ہے کہ آپ 'وقت' کے عذر تک پہنچ گئے ہیں، اول شریف خاندان کی نااہلی اپنی جگہ لیکن وہ 1980 سے مسلسل حکومت میں نہ ہے اس گمراہ کن بیانیے سے حکومتی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش نہ کریں، دوم آپ جن کے ساتھ 'ایک پیج' پہ ہیں ان کا بھی نام لے لیں کہ پاکستان بننے سے اب تک کا کم و بیش آدھا وقت تو انہوں نے 'حکومت' میں گزارا ہے!
تحریک انصاف کے ۱۵ ماہ برداشت نہیں ہو رہے
میرا کام آپ کو آپ کے دعووں کے برعکس چلنے پہ یاد دہانی کرانے کا ہے! چلنا حکومت نے ہے اور مجھ سے یقیناً حکومت کو کوئی خطرہ نہ ہے چاہے مجھے برداشت ہوں یا نہ ہوں!
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
مجھے کسی کے خلاف سکور پوائنٹ کرنے کی ضرورت نہ ہے۔ بحیثیت پاکستانی شہری مجھے حکومتی اہلیت پہ سوال اٹھانے کا پورا حق ہے! جذباتی نعرے لگانا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے!
متاثر یقیناً عوام ہو رہے ہیں، حکومت کا دعوی ہے کہ وہ عوام سے وجود میں آئی ہے تو یقیناً اس کا فرض ہے کہ وہ عوام کے حقوق اور ان کی دیکھ بھال کا خیال رکھے، اور اگر حکومت ایسا کرنے میں ناکام ہے تو میں سو دفعہ تو کیا لاکھ دفعہ کہوں گا کہ 'حکومت نااہلوں کا ٹولہ ہے' جو عوام پہ مسلط کر دیا گیا ہے! رہا سوال لعنت بھیجنے کا تو یہ آپ کی اخلاقی تربیت کا معاملہ ہے جیسے وکلا کی یہ حرکات ان کی اخلاقی تربیت کا معاملہ ہے، مجھے بہر حال اس جذباتی بیانیے سے باہر نکل کر حکومتی کارکردگی پہ سوال اٹھانا ہے! سلامت رہیے!
بدمعاش وکیلوں کے حامیوں پر لعنت بے شمار۔
 
جان

محفلین
سوال یہ ہے کہ بار کونسل کیوں چپ ہے ، چیف جسٹس کیوں خاموش ہیں۔ کیا بار کونسل ، قانون کے ان نام نہاد نام لیوا کو بدمعاشی غنڈہ گردی کا لائسنس دیتی ہے؟
چیف جسٹس کو یقیناً سو موٹو لینا چاہیے، نہیں تو کم از کم سٹیٹ کو ایکشن میں آنا چاہیے، لیکن توقع بہر حال دونوں سے نہیں!
 
جاسم محمد

محفلین
چیف جسٹس کو یقیناً سو موٹو لینا چاہیے، نہیں تو کم از کم سٹیٹ کو ایکشن میں آنا چاہیے، لیکن توقع بہر حال دونوں سے نہیں!
عدلیہ بھی اسٹیٹ کا ایک ستون ہے۔ ساری ذمہ داری فوج پر نہ ڈالیں۔ کچھ کام سول اداروں کو بھی کرنا چاہیے۔
 
Top