لاہور میں وکلاء کا امراض قلب کے اسپتال پر حملہ، آپریشن تھیٹر میں توڑ پھوڑ

جان

محفلین
لاہور ن لیگ کا گڑھ ہے۔ وکلا بار کونسل سب ن لیگ کی۔ لوہار ہائی کورٹ شریف خاندان کو ہمہ وقت ریلیف دینے کیلئے بے تاب۔ متنازعہ جج ارشد ملک بھی اسی کورٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور کتنے ثبوت دینے ہوں گے؟
اور حکومت ہے کہ نااہل، نکمی ترین جو تہمت پرستی سے آگے نکل ہی نہیں پا رہی، قوم کو اور کتنے ثبوت چاہیئں حکومت کی نا اہلی کے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
نااہلی کا جو ریکارڈ خان صاحب نے قائم کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے، حکومت کی کوئی رٹ ہے اور نہ ہی اہلیت، اگر کچھ ہے تو وہ صرف یہ کہ "فلاں کرپٹ ہے، فلاں چور ہے، جو ہو رہا ہے نواز شریف کروا رہا ہے" اگر نعروں سے، ٹوئیٹر سے، پروپیگنڈہ سے لوگوں کو مسائل حل ہوتے تو اقتدار میں آنے کی ضرورت کسی کو نہ تھی! خان صاحب کنٹینر سے اترنے کا راستہ بھول گئے ہیں اور ان کت 'پجارے' ابھی تک ڈے جے بٹ کی تھال پہ سر مست ہیں!
نواز شریف نے اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے ہر ادارے میں گلو بٹ بھرتی کیے ہوئے ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
اگر یہ معاملہ سیاسی نہیں بھی ہے تو تنظیمی بہرحال ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ وکلا تنظیموں، ڈاکٹر تنظیموں پر مکمل پابندی عائد کی جائے جیسے طلبہ تنظیمیں غنڈہ گردی کے بعد بند کی گئی تھیں
پابندی حل نہیں ہے سر۔ ویڈیوز موجود ہیں، جو افراد قصور وار ہیں، ان کے خلاف مقدمات قائم کیجیے۔ وکلاء تنظیمیں خود بخود ان سے لاتعلقی اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
نااہلی کا جو ریکارڈ خان صاحب نے قائم کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے، حکومت کی کوئی رٹ ہے اور نہ ہی اہلیت، اگر کچھ ہے تو وہ صرف یہ کہ "فلاں کرپٹ ہے، فلاں چور ہے، جو ہو رہا ہے نواز شریف کروا رہا ہے" اگر نعروں سے، ٹوئیٹر سے، پروپیگنڈہ سے لوگوں کو مسائل حل ہوتے تو اقتدار میں آنے کی ضرورت کسی کو نہ تھی! خان صاحب کنٹینر سے اترنے کا راستہ بھول گئے ہیں اور ان کت 'پجارے' ابھی تک ڈے جے بٹ کی تھال پہ سر مست ہیں!
اے کاش ان وکیلوں، پولیس والوں اور ڈاکٹروں کو تحریک انصاف نے اپنی نگرانی میں بھرتی کیا ہوتا تاکہ ان پر مکمل حکومتی رٹ قائم ہوتی۔
 
جاسم محمد

محفلین
پابندی حل نہیں ہے سر۔ ویڈیوز موجود ہیں، جو افراد قصور وار ہیں، ان کے خلاف مقدمات قائم کیجیے۔ وکلاء تنظیمیں خود بخود ان سے لاتعلقی اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔
کتابی باتیں۔ وکلا تنظیمیں ہر حال میں اپنے پیٹی بند بھائیوں کا تحفظ کریں گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگر عمران خان حکومت میں رہ کر کچھ نہیں کر پا رہے اور نواز شریف ہسپتال میں رہ کر یہ سب کروا رہا ہے تو میں یہ ماننے پہ مجبور ہوں کہ نواز شریف عمران خان سے زیادہ قابل آدمی ہے!
اگر بدمعاشی اور غنڈہ گردی آپ کے نزدیک قابلیت کی نشانی ہے تو میری طرف سے ۲۱ توپوں کی سلامی قبول کریں :)
 
جان

محفلین
اب بات مذمت سے بہت آگے چلی گئی ہے۔ قوم نے ان غنڈے وکلا کے ساتھ عدلیہ بحالی تحریک میں حصہ لیا تھا۔ جس کا آج یہ دن دیکھنا پڑا ہے۔ اب بہت ہوگیا۔
اہلیت ہے تو باتوں سے آگے بڑھ کے کچھ کر کے دکھائیے، اب چونکہ مجھے حکومت کی نااہلی پہ پورا یقین ہے اس لیے جو کچھ ساہیوال واقعہ پہ ہوا تھا، اس سے بھی کم تر یہاں ہونا ہے!
 
الف نظامی

لائبریرین
لکھ لعنت ہے بدمعاش وکیلوں اور ان کی سرپرست بار کونسل پر۔ اگر بار کونسل اس واقعے پر خاموش ہے تو وہ بھی یزیدی بار کونسل ہے۔
 
جان

محفلین
اگر بدمعاشی اور غنڈہ گردی آپ کے نزدیک قابلیت کی نشانی ہے تو میری طرف سے ۲۱ توپوں کی سلامی قبول کریں :)
قابلیت 'کرنے' اور 'نہ کرنے' سے پتہ چلتی ہے، اور میرا بیان پوری طرح واضح ہے اسے اپنی مرضی کا "تہمتی" رنگ دے کر آپ مجھ پہ الزام نہیں لگا سکتے! آپ کے الفاظ آپ کو ہی مبارک ہوں!
 
جاسم محمد

محفلین
اور حکومت ہے کہ نااہل، نکمی ترین جو تہمت پرستی سے آگے نکل ہی نہیں پا رہی، قوم کو اور کتنے ثبوت چاہیئں حکومت کی نا اہلی کے؟
حکومت کو موقع دیں کہ وہ پنجاب پولیس، عدلیہ، ہسپتالوں کا عملہ فارغ کر کے تمام محکمے و ادارے بالکل شروع سے بنائے۔ اگر ایسا نہیں کر سکتے تو انصافی حکومت میں ن لیگ کے وفادار انجوائے کریں :)
 
جاسم محمد

محفلین
اہلیت ہے تو باتوں سے آگے بڑھ کے کچھ کر کے دکھائیے، اب چونکہ مجھے حکومت کی نااہلی پہ پورا یقین ہے اس لیے جو کچھ ساہیوال واقعہ پہ ہوا تھا، اس سے بھی کم تر یہاں ہونا ہے!
اس سانحہ میں ایجسنیاں شامل تھیں۔ یہاں صرف حریف جماعت ن لیگ کے حامی وکلا ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
نہیں کریں گی اگر آپ کچھ ہمت کر دکھائیں۔ وکلاء برادری میں بھی انسان ہی شامل ہیں، بے فکر رہیے۔
ابھی تک سوائے اعتزاز احسن کے کسی وکیل یا وکلا تنظیم نے اس واقعہ کی مذمت نہیں کی۔ اسی سے اندازہ کر لیں کہ وہ اپنے پیٹی بند بھائیوں کو سزا دلوانے کیلئے کتنا سنجیدہ ہیں۔ اس ملک کا آئین و قانون ایسے غنڈہ گرد وکیلوں کو ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اللہ کرے ان بدمعاش وکیلوں کو موت پڑے ، بار کونسل کی تربیت یافتہ غنڈہ فورس پر لعنت ہو ، معاشرتی ناسوروں پر لعنت ہو۔
 
جان

محفلین
نواز شریف نے اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے ہر ادارے میں گلو بٹ بھرتی کیے ہوئے ہیں۔
اگر ایسا ہے بھی تو بھی یہ محض سیاسی بیان ہے، اس طرح کے بیانات ہر سیاسی حکومت نے دیے ہیں کہ ہم سے کچھ اس لیے نہیں ہو رہا کہ اداروں میں فلاں پارٹی کے بندے ہیں، حالانکہ اسی نعرے کی بنیاد پہ ہی حکومت وجود میں آتی ہے اور آتے ساتھ ہی اپنی کارکردگی دکھانے کے اپنی نااہلی کا سہرا ماضی کی حکومتوں کو پہنانا شروع کر دیتی ہے! حکومتی رٹ اگر ہوتی تو یہ سارے وکیل ابھی جیل میں ہوتے اور ان پہ سٹیٹ فریق بن جاتی لیکن نزلہ کسی اور پہ گرانا آسان کام ہے سو وہ ہم کر رہے ہیں!
 
الف نظامی

لائبریرین
حکومتی رٹ اگر ہوتی تو یہ سارے وکیل ابھی جیل میں ہوتے اور ان پہ سٹیٹ فریق بن جاتی لیکن نزلہ کسی اور پہ گرانا آسان کام ہے سو وہ ہم کر رہے ہیں!
آپ کو حکومت کے خلاف پوائنٹ سکور کرنا ہے ضرور کریں۔ متاثر عوام ہو رہے ہیں ان کی طرف سے تمام سیاہ ست دانوں پر لعنت وصول کریں۔
بدمعاش وکیلوں کے حامی سیاہ ست دانوں پر لعنت لعنت لعنت لعنت لعنت!
 
جان

محفلین
حکومت کو موقع دیں کہ وہ پنجاب پولیس، عدلیہ، ہسپتالوں کا عملہ فارغ کر کے تمام محکمے و ادارے بالکل شروع سے بنائے۔ اگر ایسا نہیں کر سکتے تو انصافی حکومت میں ن لیگ کے وفادار انجوائے کریں :)
آپ کے ہی مرشد کے فرمودات تھے اصلاحات لانے کے، خان صاحب کا ووٹ ہی اسی 'اصلاحاتی' نعرے پہ تھا، کیا ہوا ان اصلاحات کا؟ حکومتی نا اہلی، سادہ سی بات ہے اگر کسی شخصیت پرست کو سمجھ میں نہیں آ رہی تو اس کے مغز پہ بت پرستی کی پٹی بندھی ہے!
 
جاسم محمد

محفلین
یہ دیکھیں کیسے قانون کے محافظ ایک ڈاکٹر کو قتل کرنے دندناتے ہوئے ہسپتال جا رہے ہیں

پھر لبرل، لفافے، اپوزیشن والے کہتے ہیں کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ جہاں ایسے قانون کے محافظ ہوں گے وہاں کونسی کرپشن ثابت ہوگی؟
 
Top