غزل برائے اصلاح

فیضان قیصر

محفلین
سلسلہ یہ نہیں تھمے گا کیا
دل کہیں پر نہیں لگے گا کیا؟
تم اگر دن نہیں گزارو گے
وقت آگے نہیں بڑھے گا کیا؟
آرزو، خواب ، غم ہئے رخصت
مجھ میں کچھ بھی نہیں رہے گا کیا؟
روک تو لوں میں خود کو جانے سے
جانے والا مگر رکے گا کیا؟
سن ،وہاں سانس لینا مشکل ہے
اب بھی اسکو تو گھر کہے گا کیا ؟
ٹھیک ہے اچھے دن بھی آئیں گے
تب تلک دل میں کچھ بچے گا کیا ؟
میں بھی فیضان سب سے مل تو لوں
ملکے مجھکو مگر ملے گا کیا ؟
 
آخری تدوین:
بہت خوب بھائی، مجھے آپ کی غزل کچھ کچھ جونؔ بھائی کے رنگ میں رنگی نظر آئی۔ ایک آدھ جگہ کتابت کی غلطیاں ہے، وہ درست کرلیں۔

مطلع میں تھمے کو رکے کرلیں، میرے خیال میں "سلسلہ رکنا" درست محاورہ ہے۔

روک تو لوں میں ۔۔۔
اس مصرعے میں اگر "خود کو" کی جگہ "اس کو" کر لیں تو دوسرے مصرعے کے ساتھ ربط اور بہتر ہوجائے گا

ایک بار پھر داد و مبارکباد۔

دعاگو،
راحل۔
 
الف عین

لائبریرین

راحل میاں سلسلہ تھمتا بھی ہے اور رکتا بھی، دونوں درست ہیں
خود کو... کو بدل دینے سے مفہوم مختلف ہو جاتا ہے۔ دوبارہ غور کریں تو پتہ چلے گا کہ ربط بہتر نہیں ہوتا۔
 
الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے. دو ایک اشعار میں بہتری کے لیے

آرزو، خواب ، غم ہئے رخصت
مجھ میں کچھ بھی نہیں رہے گا کیا؟
... شاید ہوئے لکھنا تھا، مگر اس کی جگہ یوں کو تو روانی میں اضافہ محسوس ہوتا ہے
آرزو، خواب سب ہوئے رخصت

روک تو لوں میں خود کو جانے سے
جانے والا مگر رکے گا کیا؟
... روک تو لوں... کی بجائے 'روک لوں بھی' پر بھی غور کریں
یا
روک لوں میں جو خود.....

سن ،وہاں سانس لینا مشکل ہے
اب بھی اسکو تو گھر کہے گا کیا ؟
.. ثانی میں تو، ضمیر کا و گر رہا ہے
اب بھی تو اس کو. .....
بہتر ہو گا
 
راحل میاں سلسلہ تھمتا بھی ہے اور رکتا بھی، دونوں درست ہیں
خود کو... کو بدل دینے سے مفہوم مختلف ہو جاتا ہے۔ دوبارہ غور کریں تو پتہ چلے گا کہ ربط بہتر نہیں ہوتا۔
مرشدی و استاذی، آداب
آپ کی توجہ اور آگہی عطا کرنے کے لئے شکرگزار ہوں۔ اپنے پراگندہ خیالات اس خانے میں لکھنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اگر کہیں کوئی غلط بات ذہن میں ہو تو اس کی اصلاح ہوجائے۔

دعاگو،
راحلؔ
 
فیضان قیصر

محفلین
بہت خوب بھائی، مجھے آپ کی غزل کچھ کچھ جونؔ بھائی کے رنگ میں رنگی نظر آئی۔ ایک آدھ جگہ کتابت کی غلطیاں ہے، وہ درست کرلیں۔

مطلع میں تھمے کو رکے کرلیں، میرے خیال میں "سلسلہ رکنا" درست محاورہ ہے۔

روک تو لوں میں ۔۔۔
اس مصرعے میں اگر "خود کو" کی جگہ "اس کو" کر لیں تو دوسرے مصرعے کے ساتھ ربط اور بہتر ہوجائے گا

ایک بار پھر داد و مبارکباد۔

دعاگو،
راحل۔
محترم غزل کو اپنا قیمتی وقت دینے کا بے حد شکریہ - حوصلہ افزائی فرمانے کے لیے بھی ممنون ہوں - سلامت رہیں
 
فیضان قیصر

محفلین
اچھی غزل ہے. دو ایک اشعار میں بہتری کے لیے

آرزو، خواب ، غم ہئے رخصت
مجھ میں کچھ بھی نہیں رہے گا کیا؟
... شاید ہوئے لکھنا تھا، مگر اس کی جگہ یوں کو تو روانی میں اضافہ محسوس ہوتا ہے
آرزو، خواب سب ہوئے رخصت

روک تو لوں میں خود کو جانے سے
جانے والا مگر رکے گا کیا؟
... روک تو لوں... کی بجائے 'روک لوں بھی' پر بھی غور کریں
یا
روک لوں میں جو خود.....

سن ،وہاں سانس لینا مشکل ہے
اب بھی اسکو تو گھر کہے گا کیا ؟
.. ثانی میں تو، ضمیر کا و گر رہا ہے
اب بھی تو اس کو. .....
بہتر ہو گا
بہت شکریہ سر - میں تبدیلیاں کر دیتا ہوں -
 
محترم غزل کو اپنا قیمتی وقت دینے کا بے حد شکریہ - حوصلہ افزائی فرمانے کے لیے بھی ممنون ہوں - سلامت رہیں
شاد رہیں، آباد رہیں اور حضرت جونؔ کی روایت کو آگے بڑھاتے رہیں، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کا کسی کلام جونؔ کے رنگ میں رنگا نظر آئے۔
یہ غزل دیکھنے کے بعد آپکے گزشتہ مراسلے بھی دیکھے، ماشاءاللہ بہت اچھا اور بے ساختہ لکھتے ہیں آپ۔ بعض اشعار میں، اور اساتذہ اس بات سے ناراض ہوں گے :)، انگریزی الفاظ کا بے ساختہ استعمال، جو آج کل کی عام بول چال کی ترجمانی کرتا ہے، مجھے تو بہت اچھا لگا :)

آپ کی محبت کا دلدادہ ہوگیا میں - بہت شکریہ
 
Top