منیر نیازی کی شاعری کے متعلق ادبی تعاون کی درخواست

فاخر

محفلین
ترقی پسند تحریک کا غالباََ یہ واحد گروہ نہ تھا اور نہ ہی تحریک پر ان کی اجارہ داری کو سبھی ادیبوں نے قبول کیا۔ اس تحریک کے ساتھ اعلانیہ طور پر اور غیر اعلانیہ طور پر کئی ادباء منسلک رہے۔ بعض ادیبوں کو اس تحریک سے زبردستی جوڑا جاتا تھا تاہم وہ کسی تحریک کا حصہ بننے سے انکاری تھے اور سمجھتے تھے کہ ایک ادیب کا تحریکوں سے کیا لینا دینا۔ :) یہ بھی یاد رکھنے کی بات ہے کہ ترقی پسند تحریک پر کئی ادوار گزرے اور کئی مذہب سے وابستہ افراد اپنا تعلق اس تحریک سے کسی نہ کسی صورت جوڑے رکھتے تھے۔ مثال کے طور پر، احمد ندیم قاسمی مرحوم۔
خیر ! چھوڑیں یہ لڑی مباحثہ کا نہیں ہے اور نہ میں اس سلسلے میں کسی مباحثہ میں پڑنا چاہتا ہوں ، جن ادیبوں کو جبراً ترقی پسند تحریک یا پھر ارباب ذوق سے جوڑا جارہا ہے یہ جوڑنے والوں کا عمل ’شدت پسندی‘ ہے۔ آپ سے اگر ممکن ہوتو ...................منيرؔ نیازی کی شاعری اور ان کی نظموں کے متعلق ربط ارسال فرماسکتے ہیں۔ آپ کی مہربانی ہوگی ۔
 
فرقان احمد

جی جناب، بہت بہتر! :)
 
الف نظامی

لائبریرین
ترقی پسندوں میں بھی کئی گروہ ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کو دین بیزار کہہ دینا درست نہیں۔ احمد ندیم قاسمی کا نعتیہ کلام پڑھ لیجیے۔
 
فرقان احمد

محفلین
ترقی پسندوں میں بھی کئی گروہ ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کو دین بیزار کہہ دینا درست نہیں۔ احمد ندیم قاسمی کا نعتیہ کلام پڑھ لیجیے۔
ابتدائی زمانے میں ترقی پسندوں میں مذہب بیزاری کا رویہ عام تھا تاہم رفتہ رفتہ اس رجحان اور رویے میں تبدیلی آتی رہی۔ یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ ان میں سے ہر گروہ کو دین بیزار کہنا درست نہیں۔ تاہم، جو کٹر ترقی پسند رہے ہیں، وہ مذہب سے وابستگی ظاہر کرنے والے شعراء و ادباء کو اپنے گروہ میں شمار نہیں کرتے؛ یہ معاملہ بہرصورت الگ ہے۔
 
سید عمران

محفلین
ترقی پسندوں میں بھی کئی گروہ ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کو دین بیزار کہہ دینا درست نہیں۔ احمد ندیم قاسمی کا نعتیہ کلام پڑھ لیجیے۔
بہت سے ترقی پسند صرف معاشی طور پر کمیونزم کا نفاذ چاہتے تھے، باقی عقائد ان کے اسلامی تھے!!!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سن بمعنی "تھے" ہے اس مصرع میں. اس لڑی میں اوپر اس کا مطلب بتایا جا چکا ہے. پھر بھی چوہدری صاحب کو ٹیگ کیا ہے تو اب کسی 'سن' والی جگت کے لیے تیار رہیں! ;)
عبدالقیوم چوہدری صاحب ۔ آپ کو ایک لطیف پیرائے میں آواز دی گئی ہے ۔ کہاں ہیں آپ ؟ آپ کے "قولِ زریں" کا شدت سے انتظار ہے ۔
 
Top