جاسم محمد

محفلین
باقی رہا منگلا تربیلا اور مقروض نہ ہونا تو حقائق کو مت جھٹلائیں۔ پاکستان تو پچاس کی دہائی کے وسط ہی میں مقروض ہونا شروع ہو گیا تھا جب سیٹو اور سینٹو کا رکن بنا۔ سندھ طاس معاہدہ ورلڈ بینک نے کروایا تھا اور ڈیموں اور نہروں کے لیے رقم بھی دی تھی۔ اس مد میں گرانٹ اور قرضے امریکہ، برطانیہ، مغربی جرمنی، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر ممالک نے دیئے تھے، اور تو اور نہرو کے بھارت نے بھی پاکستان کو رقم دی تھی۔
قومی ترقی کیلئے مقروض ہونا اور بات ہے، کیونکہ وہ ملکی مفاد میں دیر پا سرمایہ کاری ہوتی ہے۔ جو بعد میں ملک کی برآمداد اور معیشت بڑھا کر واپس کر دی جاتی ہے۔
میرا اشارہ ان قرضوں کی جانب تھا جو حالیہ اپوزیشن جماعتیں سڑکیں، پل، میٹرو اور مہنگی بجلی بنانے کیلئے ماضی میں لیتی رہی ہیں۔ جس سے مستقبل میں برآمداد اور معیشت کیا بڑھنی تھی۔ الٹا جو تھی وہ بھی ختم ہو گئی۔ ایوب کے قرضوں نے ملک کو اس قسم کے غیر منافع بخش قرضوں کی دلدل میں نہیں جکڑا تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
بھائی آپ فضل ڈیزل کے حقیقی چاہنے والے ہیں۔۔۔:)
76957347-1447953772038158-2889473706906615808-n.png
 

جاسم محمد

محفلین
اسلام آباد کے "دیر" کے مد مقابل ایک حرم کھڑا تو ہوا مگر قائم نہ رہ سکا ۔ اب اس حرم ساز متقی کو بتخانے میں گاڑنا ہی شایاں ہے۔
پیامِ مرزا ۔
نواز شریف کے لندن بھاگتے ہی دھرنوں کا خاتمہ

جے یو آئی کا ملک بھر سے دھرنے ختم کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک 6 منٹ پہلے
1887618-jui-1574183459-527-640x480.jpg

کل یا پرسوں جلسوں کا پلان سامنے آئے گا، اکرم درانی (فوٹو: فائل)


اسلام آباد: اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے ملک بھر سے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے پریس کانفرنس میں ملک بھر سے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیاتاہم انہوں نے کہا کہ چار نکات کا حصول ہمارا نصب العین ہے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے عمران خان اب گھر جائیں۔

اکرم درانی نے احتجاجی مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج رات سے کارکن رہبر کمیٹی کے کہنے پر تمام سڑکیں کھول دیں، سڑکیں اور شاہراہیں بند نہ کی جائیں بلکہ ضلعی سطح پر جلسے ہوں گے، اب سڑکیں بند نہیں ہوں گی عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اکرم درانی کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی کو درست قرار دیا ہے، رہبر کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ فوری طور پر اے پی سی بلائی جائے، کل پرسوں جلسوں کا پلان سامنے آئے گا، الیکشن کمیشن کے ممبران کو مشترکہ نامزدگی کی جائے گی، رہبر کمیٹی کل الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کو سننے کے لیے احتجاج کرے گی۔
 
Top