براہ اصلاح

اے خدا کشمیر کو آزاد فرما
رنج میں ڈوبے ہوؤں کو شاد فرما

اے خدا سن لے صدا ہم عاصیوں کی
اے خدا طاغوت کو برباد فرما

آئیں نصرت کو ہماری بدر کی طرح
تو فرشتوں کو خدا ارشاد فرما

اے خدا سن لے صدا تو عافیہ کی
پنجہء اغیار سے آزاد فرما

کفر سارا متحد ہے ہم اکیلے
اے خدا تو غیب سے امداد فرما
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
مطلع میں 'ہوؤں کا' میں شاید ٹائپو ہے،
تیسرے شعر کا پہلا مصرع بحر سے خارج ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے مصرع میں کہیں 'یہ' کہ کمی لگتی ہے۔ 'یہ ارشاد' شاید بہتر ہو
باقی سب درست اور اچھے ہیں
 
مطلع میں 'ہوؤں کا' میں شاید ٹائپو ہے،
تیسرے شعر کا پہلا مصرع بحر سے خارج ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے مصرع میں کہیں 'یہ' کہ کمی لگتی ہے۔ 'یہ ارشاد' شاید بہتر ہو
باقی سب درست اور اچھے ہیں

بہت بہت شکریہ ! جزاک اللہ
جی مطلع میں کا لکھا ہوا تھا۔ تبدیلی کر دی ہے
تیسرے شعر میں بدر کی وجہ سے شاید مسئلہ ہوا ہے۔۔
تبدیل کیا ہے اب دیکھیں۔
آئیں نصرت کو بدر کی طرح اپنی
تو فرشتوں کو یہ پھر ارشاد فرما
یا
پھر فرشتوں کو ذرا ارشاد فرما
 
الف عین

لائبریرین
بدر کا تلفظ پہلے درست تھا، مسئلہ یہ تھا کہ طرح کی ح گر گئی تھی الفاظ بدل کر کوشش کریں نصرت کی جگہ مدد، طرح کی جگہ صورت یا مانند
جیسے
بدر کی صورت اتر آئیں مدد کو
یہ پھر ارشاد... بہتر ہے
 
بدر کا تلفظ پہلے درست تھا، مسئلہ یہ تھا کہ طرح کی ح گر گئی تھی الفاظ بدل کر کوشش کریں نصرت کی جگہ مدد، طرح کی جگہ صورت یا مانند
جیسے
بدر کی صورت اتر آئیں مدد کو
یہ پھر ارشاد... بہتر ہے

بہت بہت شکریہ
جزاک اللہ
آپ کا دیا ہوا مصرع بہت خوب ہے ۔
کیا کسی مصرع کے آخر میں آنے والی ایک آواز کو ایسے ہی چھوڑا نہیں جا سکتا ؟ مطلب کہ تقطیع میں شمار ہی نہ کریں جیسے کہ طرح کی ح کو میں نے شمار ہی نہیں کیا تھا۔
میں نے ایسا کہیں پڑھا تھا یا کسی سے سنا تھا ۔
آپ رہنمائی فرما دیں۔
 
حروف علت ا، و ی ے آخر میں آنے پر ان کو تقطیع میں شمار نہیں کیا جاتا، ح کیا جائے گا
بہت بہت شکریہ سر!
کیا یہ اصول سالم بحور یا مفرد بحور کے لیے ہے؟
کیونکہ آخر میں حروفِ علت کے علاوہ بھی حروف طقطیع میں نہیں آتے ( مثلا ً ر ،ق ، ظ وغیرہ وغیرہ)
برائے مہربانی یہ اشکالات دور کر دیں ۔
دو اشعار پیشِ خدمت ہیں

با ہزاراں اظطراب و صد ہزاراں اشتیاق
تجھ سے وہ پہلے پہل دل کا لگانا یاد ہے

تجھ کو جب تنہا کبھی پانا تو ازراہِ لحاظ
حالِ دل باتوں ہی باتوں میں جتانا یاد ہے

کیا اس میں آخر میں فاعلان آ رہا ہے ؟ویسے تو آخری رکن فاعلن ہے۔

آپ کے دیے ہوئے مصرعے کو سامنے رکھتے ہوئے دو مصرعے لکھے ہیں اس بارے میں بھی رائے دیجیے گا۔

بدر کی صورت ،کریں آ کے حمایت
بدر کی صورت، کریں آ کےوہ نصرت
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
بھئی اتنی عروض تو مجھے بھی نہیں آتی
علت کے علاوہ دوسرے حروف کو آخر میں اا طرح گرایا جا سکتا ہے کہ کچھ بحور میں آخر میں ایک ساکن حرف کے اضافے کی اجازت ہوتی ہے، جیسے فاعلن کی بجائے فاعلان/فاعلات، فع کی جگہ فعل، مفاعلن کی جگہ مفاعلات، جیسا کہ آرزو کی اس غزل میں ہے جس کی مثال دی ہے۔
نصرت کی نہیں جاتی، حاصل ہوتی ہے، اس لیے حمایت والا مصرع درست ہو جاتا ہے لیکن حمایت محض زبانی بھی ہو سکتی ہے اس لیے مدد یا کمک بہتر الفاظ ہیں
 
بہت

بہت شکریہ سر!
ترمیم کے بعد دوبارہ نظم پیشِ خدمت ہے ۔

اے خدا کشمیر کو آزاد فرما
رنج میں ڈوبے ہوؤں کا شاد فرما

اے خدا سن لے صدا ہم عاصیوں کی
اے خدا طاغوت کو برباد فرما

التجا ہے ،اے خدا کشمیریوں کی
پنجہء اغیار سے آزاد فرما

زندگی کی رونقیں پھر لوٹ آئیں
وادیء کشمیر کو آباد فرما

بدر میں نصرت کو بھیجے جوں فرشتے
اے خدا پھر سے انھیں ارشاد فرما

سورج آزدی کا نکلے اب خدایا
دور قید و بند کی افتاد فرما

کفر سارا متحد ہے ہم اکیلے
یا الہی غیب سے امداد فرما
 
الف عین

لائبریرین
بدر میں نصرت کو بھیجے جوں فرشتے
اے خدا پھر سے انھیں ارشاد فرما
پہلے مصرع میں یہ نہیں شامل ہو سکا کہ کیا ارشاد فرمانے کا کہا جا رہا ہے۔ میرے خیال میں ارشاد قافیہ ہی بدل دو یہاں
پھر ملائک بھیج کر امداد فرما
کیا جا سکتا ہے
 
بہت بہت شکریہ سر
بہت نوازش
جزاک اللہ!
 
Top