نیب نے مریم نواز کو گرفتار کرلیا

آورکزئی

محفلین
نیازی سلیکٹڈ ہے یا نہیں میرے خیال میں یہ آپ بھی خوب جانتے ہیں۔۔اور یہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی اپ جیسے قابل بندے کو بتانے کی ضرورت نہیں۔۔
میں بس یہ کہہ رہا تھا کہ مستقبل میں ان کا کیا بنے گا۔۔۔؟؟ کچھ ممبرز تو پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی جوئن کر لیں گے۔۔۔ اور باقی ؟؟
 

جاسم محمد

محفلین
نیازی سلیکٹڈ ہے یا نہیں میرے خیال میں یہ آپ بھی خوب جانتے ہیں۔۔اور یہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی اپ جیسے قابل بندے کو بتانے کی ضرورت نہیں۔۔
میں بس یہ کہہ رہا تھا کہ مستقبل میں ان کا کیا بنے گا۔۔۔؟؟ کچھ ممبرز تو پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی جوئن کر لیں گے۔۔۔ اور باقی ؟؟
سلیکٹڈ ہونے پر ایسا کیا اعتراض ہے؟ بھٹو اور نواز شریف بھی کبھی فوج کی سلیکشن ہی تھا۔ آج وہ دونوں کدھر ہیں؟ ایک پھانسی چڑھ گیا اور دوسرا جیل میں بند ہے۔
عمران خان چاہے جیسا بھی ہے۔ مالی اعتبار سے کرپٹ نہیں۔ اور اخلاقی لحاظ سے قاتل بھی نہیں ہے۔
اس کی حکومت نے اب تک جتنے بندے بھی اندر کئے ہیں وہ سب پچھلی حکومتوں میں چلتے کیسز کے قدغن آزاد کرنے کی بدولت ہیں۔
 

رانا

محفلین
س کی حکومت نے میں اب تک جتنے بندے بھی اندر کئے ہوئے ہیں وہ سب پچھلی حکومتوں میں چلتے کیسز کے قدغن آزاد کرنے کی بدولت ہیں۔
جناب الفاظ کے چناؤ سے پورے پورے نظریات بدل جاتے ہیں۔ اگر وہ سلیکٹڈ ہے تو فعل کی ضمیر اسکی طرف نہ جانی چاہیے۔:cool:
 

رانا

محفلین
یہ لیں۔ مریم نواز نے نیب کی تحویل میں اپنے جرم کا اقرار کر لیا ہے۔ اتنی سی بات تھی۔
قانون کی حکمرانی والی بات کو بندہ کیسے ہضم کرے جب ان کے دور اقتدار میں پولیس کے نظام پر نظر پڑتی ہے۔ جمہوریت کہ اپنے خاندان سے باہر کوئی ٹیلنٹ ہی نظر نہیں آتا۔ ان کی ایسی باتوں پر حیرت ہوتی ہے کہ یہ عوام کو اتنا ہی بدھو سمجھتے ہیں؟
 

جاسم محمد

محفلین
قانون کی حکمرانی والی بات کو بندہ کیسے ہضم کرے جب ان کے دور اقتدار میں پولیس کے نظام پر نظر پڑتی ہے۔ جمہوریت کہ اپنے خاندان سے باہر کوئی ٹیلنٹ ہی نظر نہیں آتا۔ ان کی ایسی باتوں پر حیرت ہوتی ہے کہ یہ عوام کو اتنا ہی بدھو سمجھتے ہیں؟
مریم نواز ایک اور کیس میں پھنس گئی:

جج ویڈیو اسکینڈل؛ شہبازشریف نے دوران تفتیش سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
1781761-mariamshehbaz-1566207651-379-640x480.jpg

ایف آئی اے نے ویڈیو اسکینڈل پررپورٹ تیار کر لی فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کی تفتیش کے دوران سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ منگل کو احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرے گا، عدالت عظمیٰ نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے سے انکوائری رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم کی روشنی نے ایف آئی اے نے ویڈیو اسکینڈل پررپورٹ تیار کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم نے شہبازشریف اورمریم نواز سے تفتیش کی، شہبازشریف نے دوران تفتیش سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا جب کہ مریم نواز نے ناصر بٹ کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ جج کی ویڈیو بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں، ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی۔ ویڈیو اسکینڈل کی انکوائری مکمل نہیں ہوئی اور تاحال تفتیش جاری ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1784108-maryamnawaz-1566375425-892-640x480.jpg

پیشی کے موقع پر پولیس اور (ن) لیگی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی فوٹو: فائل

لاہور: احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو مزید 14 روز کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا۔

لاہور میں نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز اور یوسف عباس کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت کے جج وسیم اختر کے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی موجود تھے، پیشی کے موقع پر پولیس اور کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، پولیس نے کچھ کارکنوں کو پکڑ لیا تاہم کیپٹن (ر) صفدر نے کارکنوں کو چھڑوا لیا۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مریم نواز اور یوسف عباس سے منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کرنے کے لئے مزید وقت درکار ہے، اس لیے دونوں ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیا جائے۔ مریم نواز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پہلے بھی تحقیقات ہوئی اس لیے ایک الزام میں بار بار تفتیش نہیں ہوسکتی ایسا کرنا آئین اور قانون کے منافی ہے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کو تفتیش کیلئے نیب کی تحول میں دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں ملزمان کو 4 ستمبر کو دوبارہ پیش کیاجائے۔

واضح رہے کہ نیب نے 8 اگست کو مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں اُس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی تھیں۔ نیب کا موقف ہے کہ چوہدری شوگر ملز کے ذریعے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ ہوئی، شروع میں مریم نواز کے 8 لاکھ روپے سے زائد شیئر تھے، 2008 میں ان کے نام پر 41 کروڑ روپے کے شیئر ز ہوگئے، مریم نواز کے چچا زاد بھائی یوسف عباس چوہدری شوگر مل میں شیئر ہولڈر اور ڈائریکٹر بھی رہے ہیں، ان کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوا اور ان کے اکاؤنٹ میں رقم آنے کے بعد چوہدری شوگر مل منتقل کی گئی۔
 

جاسم محمد

محفلین
دھمکی ملی ہے کہ میڈیا سے بات کی تو بچوں سے نہیں ملنے دیں گے: مریم نواز
21/08/2019 فہد شہباز خان



موبائل کا ریکارڈنگ والا بٹن آن کرنے کو تھا اورمریم نواز سے پوچھنے ہی والا تھا کہ ”جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے آپ کا کیا رد عمل ہے“ ۔ مریم نواز نے کہا کہ ”میں میڈیا سے گفتگو نہیں سکتی“

بطور صحافی میں نے وجہ پوچھی تو مریم نواز کا کہنا تھا کہ ”مجھے میڈیا سے گفتگو کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر میڈیا پر گفتگو کی تو نیب حراست میں مجھے میرے بچوں سے نہیں ملنےدیا جائے گا“ ۔

میں نے پوچھا کون کہتے ہیں؟
مریم نواز بولیں ”نیب نے مجھے میڈیا پر گفتگو کرنے سے منع کیا ہے“ ۔
میں نے مزید استفسار کیا کہ کیا آپ نے مان لیا؟
وہ بولیں ”میں کیا کرتی“ ۔

میں نے کہا اگر بچوں کی ملاقات پر پابندی ہو گی تو میڈیا یہ بات عوام تک پہنچائے گا کہ نیب مریم نواز کو ان کے بچوں سے ملنے کے بنیادی حق سے محروم کر رہی ہے۔
سینیٹر پرویز رشید جومریم نواز کے ساتھ احتساب عدالت میں موجود تھے مجھ سے مخاطب ہوئے کہ ”آپ ایک قیدی سے بحث کر رہے ہیں“ ۔

اس سے پہلے کہ میں پرویز رشید صاحب کی خدمت میں کوئی بات عرض کرتا، مر یم نواز نے پرویز رشید کو مخاطب کیا ”انکل دیکھیں ناں مجھے کہا گیا ہے اگر میں میڈیا پر بات کروں گی تو مجھے میرے بچوں سے نہیں ملنے دیا جائے گا“ ۔
 
Top