میرے خواب

محمداحمد

لائبریرین
آپ شخصیات پر بہت زیادہ غور و فکر کے عادی ہیں۔ آپ کا ذہن شاید لاشعوری طور پر، ایسے افراد کے متعلق ایک خاکہ تیار کر لیتا ہے۔ جب آپ سو جاتے ہیں، تو اس سوچ کے تحت آپ کو اس طرح کے خواب دکھائی دیتے ہیں۔

اب اگلا خواب اُنہوں نے آپ کے بار ےمیں ہی دیکھنا تھا۔

مگر افسو س کے آپ کہ باقی ماندہ کلام نے اُن کے ذہن میں نمو پذیر آپ کے خاکے کے پرزے اُڑا کر رکھ دیے۔ :) :)

ویسے، عمومی طور پر، ہمارے معاشرے میں، شادی کر لینا اس کا شافی علاج تصور کیا جاتا ہے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
اب اگلا خواب اُنہوں نے آپ کے بار ےمیں ہی دیکھنا تھا۔

مگر افسو س کے آپ کہ باقی ماندہ کلام نے اُن کے ذہن میں نمو پذیر آپ کے خاکے کے پرزے اُڑا کر رکھ دیے۔ :) :)
چلیے، یہ قصہ تو الگ ٹھہرا۔ امر واقعہ یہ ہے کہ شادی کر لینے کے بعد حضرت میم الف کو کم از کم خواب میں جنرل اسٹور کے نئے مالک اس طور دکھائی نہ دیں گے بلکہ نیا خواب، بلکہ حقیقت نما خواب اس طرح کا ہو گا کہ موصوف کے ہاتھ میں ماہانہ سودا سلف کی فہرست ہو گی اور جناب پروپرائیٹر فزکس کا لیکچر جھاڑنے کی بجائے اُن فہرستی اشیاء سے گرد جھاڑ رہے ہوں گے جو کہ انہوں نے منیب صاحب کے حوالے کرنا ہوں گی۔ :)
 
میم الف

فرقان بھائی
شادی کے بعد تو ٹھیک سے نیند نہیں آتی
خواب کیا آئیں گے
 
سید عمران

محفلین
آپ کی بیعت کرنے کہاں تشریف لائیں؟
نہ شبم نہ شب پرستم که حدیث خواب گویم
چو غلام آفتابم ہمہ ز آفتاب گویم

بیعت کے مختلف مقاصد ہیں...
رائج اصلاح نفس ہے...
اس کے لیے پیر کا صحیح العقیدہ، متبع شریعت و سنت اور متقی ہونا ضروری ہے...
اور مرید کے لیے پیر سے طبعی یا کم از کم عقلی مناسبت کا ہونا لازمی ہے...
حقیقت میں ایک پیر سے مکمل مناسبت معلوم ہوتی ہے اور خواب میں دیکھتا ہے کہ دوسرے پیر سے بیعت ہورہا ہے تو خواب ہر عمل غیر ضروری ہے...
جاگتے میں جس سے مناسبت ہے اسی سے بیعت ہوا جائے...
جیسے رسول اللہ کی خواب میں زیارت کرنے سے کوئی صحابی نہیں ہوجاتا!!!
ہمیں پتا تھا آپ نے ازراہ تفنن کہا تھا...
مگر ہم نے موقع سے فائدہ اٹھالیا!!!
[/Q]
 
سید عمران

محفلین
یہ تھا وہ مراسلہ...
کوٹ اور اسپائلر میں ایسا پھنسا کہ جھنجھلا کر سارے کا سارا ڈیلیٹ کردیا...
ابھی بھی کوٹ الجھ رہا ہے...
کاش کوئی اس سے نجات دلا دے!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ شخصیات پر بہت زیادہ غور و فکر کے عادی ہیں۔ آپ کا ذہن شاید لاشعوری طور پر، ایسے افراد کے متعلق ایک خاکہ تیار کر لیتا ہے۔ جب آپ سو جاتے ہیں، تو اس سوچ کے تحت آپ کو اس طرح کے خواب دکھائی دیتے ہیں۔ ویسے، عمومی طور پر، ہمارے معاشرے میں، شادی کر لینا اس کا شافی علاج تصور کیا جاتا ہے۔ :)
جی صرف شافی نہیں بلکہ واحد اور "آخری" علاج بھی۔ :)
 
میں نے خواب میں کوئی حسن کی ملکہ نہیں دیکھی
ایک سٹور کا مالک دیکھا ہے
40-50 سال کے درمیان ان کی عمر ہے
اور وہ کچھ ایسے جاذبِ نظر نہیں کہ جنھیں خواب میں دیکھنے کی تمنا کی جائے
آپ جو کہہ رہے ہیں شادی اس کا علاج ہے
کس چیز کا علاج ہے؟
کیا شادی کے بعد کوئی انسان خواب میں نظر نہیں آتا؟
اگر میں نے کسی خاتون کو دیکھا ہو اور آپ کہیں شادی کے بعد کوئی خاتون نظر نہیں آئے گی تو کچھ سمجھ بھی آتا ہے
میں آپ کی بات سمجھ نہیں پا رہا ۔۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
میں نے خواب میں کوئی حسن کی ملکہ نہیں دیکھی
ایک سٹور کا مالک دیکھا ہے
40-50 سال کے درمیان ان کی عمر ہے
اور وہ کچھ ایسے جاذبِ نظر نہیں کہ جنھیں خواب میں دیکھنے کی تمنا کی جائے
آپ جو کہہ رہے ہیں شادی اس کا علاج ہے
کس چیز کا علاج ہے؟
کیا شادی کے بعد کوئی انسان خواب میں نظر نہیں آئے گا؟
اگر آپ کہیں کوئی خاتون نظر نہیں آئے گی تو کچھ سمجھ بھی آتا ہے
میں آپ کی بات سمجھ نہیں پا رہا ۔۔
اب تو ہمیں مزید دلچسپی پیدا ہو گئی ہے اور ہم بھی جاننا چاہیں گے آخر وجہ ہے کیا؟ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
میں آپ کی بات سمجھ نہیں پا رہا ۔۔
سب چیزوں کو سمجھنا ضروری بھی نہیں ہوتا اور کچھ وقت کے ساتھ سمجھ شریف میں آتی ہیں، باقی اس موضوع پر حرفِ آخر قبلہ و کعبہ کا ہے:

بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی :)
 
Top