بچوں کے لیے اردو میں کامکس تیار کرنے کی تجویز!

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ باسم، یہ شاید کامکس کو سکین کیا گیا ہے۔ اسے اس کے سورس کے بغیر ترجمہ کرنا کافی دقت طلب کام ہوگا۔ البتہ اردو میں کامکس میرے خیال میں واقعی ایک نیا آئیڈیا ہوگا۔ کم از کم میرے علم میں بچوں کے لیے اردو میں کوئی کامکس موجود نہیں ہیں۔ کسی زمانے میں نوائے وقت میں محمود احمد قاضی بچوں کے لیے تصویری کہانی لکھتے تھے لیکن یہ آج سے تقریباً 30 سال پہلے کی بات ہے۔
 
نبیل بھائی! ماہنامہ نور، پیام تعلیم، امنگ اور بچوں کا ہلال وغیرہ میں ہر ماہ تصویری کہانیاں آتی ہیں۔ بسا اوقات ان کے سلسلے بھی آتے ہیں۔ ہاں ویب پے اب تک اردو کامکس نہیں دیکھے۔
 

باسم

محفلین
کھانا اچھا ہو تو سامنے والے کو باتوں میں لگانا پڑتا ہے
جیسے آپ نے مجھے لگا دیا
(اچھا مذاق کرتے ہیں)
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے۔ کچھ تفصیل بتائیں کہ اس میں کتنا وقت لگا ہے آپ کا اور کیا طریقہ استعمال کیا ہے آپ نے؟
 

arifkarim

معطل
باسم؛ اگر اس قسم کے مزید اسلامی کارٹونز بچوں کی رہنمائی کیلئے مل جائیں تو کیا بات ہے!
آجکل کے جھوٹے ہیروز سپائیڈر مین اور فینٹوم وغیرہ سے تو جان چھوٹے گی اور کچھ سبق بھی حاصل ہوگا۔
 

zerocool

محفلین
بہت اچھا کام ھے۔ یہ آج کل کی ڈیمانڈ ھے اور اس سے اگر بچوں‌کو اچھا سبق مل سکے اور کیا چاھیے۔ اور اگر کبھی آپ نے اسلام اخبار دیکھا ھو۔ خاص طور پر بچوں کا اسلام وہ بھی کافی سبق آموز ھے۔
 

باسم

محفلین
نبیل بھائی شکریہ اور اس کا طریقہ کچھ زیادہ پیچیدہ نہیں سب کچھ م س پینٹ میں ہی ہوا ہے سوائے فامیٹ بدلنے کے
i125392_UrduCartoonBanaye.jpg

عارف بھائی میں اس سلسلے کے سب اسباق کو اردو میں بدلنے کا ارداہ رکھتا ہوں
زیرو کول بھائی کیا بچوں کے اسلام میں تصویری کہانیاں بھی چھپتی ہیں
اس مہنے بچوں کا ایک ماہنامہ "ذوق و شوق" دیکھا بہت اچھا تھا اور اس میں تصویری کہانیاں بھی تھیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، میرے خیال میں اگر آپ کامکس کے لیے کسی یونیکوڈ نستعلیق کا استعمال کرنے کی بجائے اگر نوری نستعلیق استعمال کر لیں تو وہ شاید زیادہ بہتر رہے گا۔ پہلے سے بنی ہوئی کامکس کو بدلنے کا کام اگرچہ مفید ہے لیکن میرے خیال میں کافی دقت طلب ہے۔ انگریزی میں کامک سٹرپ جنریٹ کرنے کے لاتعداد سکرپٹ اور سوفٹویر ہیں لیکن اردو کے لیے ایسی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ :(
اگر آپ کامکس تیار کر ہی رہے ہیں تو اس کے لیے علیحدہ سائٹ یا بلاگ بھی تشکیل دے سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ باسم۔
دراصل بچوں کے لیے مواد تحریری شکل سے زیادہ تصویری یا ملٹی میڈیا شکل میں زیادہ مناسب رہتا ہے۔ میری رائے میں ابھی تک فلیش ہی ملٹی میڈیا مواد کی تخلیق اور اشاعت کے لیے سب سے بہتر پلیٹ فارم ہے۔ فلیش میں یونیکوڈ اردو ویسے ہی کام نہیں کرتی، اس میں انپیج کے نوری نستعلیق کو ایکسپورٹ کرکے ہی کام چلانا پڑتا ہے۔
 

عندلیب

محفلین
نبیل بھائی! ماہنامہ نور، پیام تعلیم، امنگ اور بچوں کا ہلال وغیرہ میں ہر ماہ تصویری کہانیاں آتی ہیں۔ بسا اوقات ان کے سلسلے بھی آتے ہیں۔ ہاں ویب پے اب تک اردو کامکس نہیں دیکھے۔
شائد آپ کو بھی پتا ہو سعود بھائی کہ اردو میں کارٹونی کہانیوں کے لئے رامپور کے شکیل انوار صدیقی کا نام بہت مشہور رہا ہے۔
 
شائد آپ کو بھی پتا ہو سعود بھائی کہ اردو میں کارٹونی کہانیوں کے لئے رامپور کے شکیل انوار صدیقی کا نام بہت مشہور رہا ہے۔

جی اپیا اور غالباً آپ کو علم ہوگا کہ مندرجہ بالا ماہناموں میں سے کس کس سے جڑے ہیں موصوف۔ :)
 

mrkk

محفلین
بسم اللہ کیجئے۔ نیکی اور پو چھ پوچھ۔ میں تو ہمیشہ سے بچوں کے کیلئے اردو میں مواد کا حا می رہا ہوں ۔ اگر ہمارے بچوں کو یہ مواد اردو میں میسر نہ آئے تو وہ نیٹ پر دیگر غلط کاموں میں پڑ سکتے ہیں اور احساس کمتری میں مبتلا ء ہو سکتے ہیں۔
 
Top