پہاڑوں سے سمندر تک 400 میل سائیکلنگ

زیک

مسافر
آخری دن کے 78 کلومیٹر تیز رفتاری سے طے کئے۔ اوسط رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ اپنا 40 کلومیٹر کم سے کم وقت میں کرنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

رائڈ ختم کر کے پانی کے ساتھ تصویر بنوائی۔

زیک

مسافر
پانی کے کنارے بریگ کے ٹینٹ تھے۔ ایک طرف شاور ٹرک اور ٹوائلٹ۔ دوسری طرف میوزک اور کھانا۔ کھانے میں لو کنٹری بائل تھا۔ بھوک لگی تھی خوب شوق سے کھایا۔

زیک

مسافر
آہستہ آہستہ کر کے لوگ گھروں کو روانہ ہونے لگے۔ ٹینٹ اتر گئے۔

میں نے بریگ کی بک کرائی شٹل بس میں چھ گھنٹے کا سفر کر کے واپس جانا تھا۔ لیکن بس کمپنی کی کسی کنفیوژن کی وجہ سے بسیں ڈیرین کی بجائے ایلیجے چلی گئیں۔ اصل میں انہیں ہمیں ڈیرین سے پک کرنا تھا اور ایلیجے اتارنا تھا۔ دونوں شہروں میں چھ گھنٹے کا فاصلہ ہے۔ فرینکلن نے آخر دوسری بسوں کا انتظام کیا۔ اور لیٹ ہونے کے نتیجے میں ہمیں پیزا کھلایا۔ ظاہر ہے آئسکریم ہم نے خود کھا لی۔

زیک

مسافر
40 کلومیٹر ڈیڑھ گھنٹے میں کئے جو پہلے سے پانچ سات منٹ تیز تھا۔ ایک وجہ تو یہ رہی کہ باقاعدگی سے کافی سائیکلنگ کر رہا ہوں۔ دوسرے یہ علاقہ پہاڑی نہ تھا بلکہ بالکل فلیٹ تھا۔ تیسرے ہم ایک گروپ کی صورت جا رہے تھے تو peloton کے drafting effect کا فائدہ ہوا کہ جو شخص سامنے ہوتا ہے وہ wind resistance کا زیادہ سامنا کرتا ہے اور اس کے پیچھے والے کافی کم۔ لہذا پورا گروپ زیادہ تیز رفتاری سے سائیکلنگ کر سکتا ہے۔ اگر آپ نے ٹور دی فرانس دیکھی ہو تو وہ اکٹھے peloton کی صورت سائیکلنگ کرتے ہیں
 
آہستہ آہستہ کر کے لوگ گھروں کو روانہ ہونے لگے۔ ٹینٹ اتر گئے۔

میں نے بریگ کی بک کرائی شٹل بس میں چھ گھنٹے کا سفر کر کے واپس جانا تھا۔ لیکن بس کمپنی کی کسی کنفیوژن کی وجہ سے بسیں ڈیرین کی بجائے ایلیجے چلی گئیں۔ اصل میں انہیں ہمیں ڈیرین سے پک کرنا تھا اور ایلیجے اتارنا تھا۔ دونوں شہروں میں چھ گھنٹے کا فاصلہ ہے۔ فرینکلن نے آخر دوسری بسوں کا انتظام کیا۔ اور لیٹ ہونے کے نتیجے میں ہمیں پیزا کھلایا۔ ظاہر ہے آئسکریم ہم نے خود کھا لی۔

کوئی اندازہ ہے کہ کتنے لوگوں نے سٹارٹ کیا تھا اور کتنوں نے مکمل کی؟
 
زیک

مسافر
کوئی اندازہ ہے کہ کتنے لوگوں نے سٹارٹ کیا تھا اور کتنوں نے مکمل کی؟
یہ کہنا مشکل ہے۔ کل لوگ ہزار سے اوپر تھے۔ اکثر نے پورے ہفتے کے لئے رجسٹر کیا تھا۔ کچھ نے تین دنوں کے لئے (پہلے یا آخری)۔ پھر مقامی لوگ بھی تھے جو ایک یا دو دنوں کے لئے رجسٹر تھے۔

روزانہ اکثر لوگ تو پورا فاصلہ طے کرتے لیکن کچھ سپورٹ کار کا فائدہ بھی اٹھاتے۔ ایک سائیکلسٹ سے ملا جو پورا ہفتہ ہمارے ساتھ تھا مگر کسی دن بھی 55 کلومیٹر سے زیادہ سائیکلنگ نہیں کی۔

میرے جاننے والے کوئی بیس تیس لوگوں میں ایک نے ایک دن لیٹ شروع کیا تاکہ پہلے دن کے پہاڑوں سے بچت ہو جائے۔ ایک اور نے پورے ہفتے کے لئے رجسٹر کیا تھا لیکن تین دن بعد گھر واپس چلی گئی۔

ڈریم ٹیم کے تمام بچوں نے البتہ روزانہ پورے میل کئے۔
 
Top