چودہویں سالگرہ جشن اردو محفل کے موقع پر منتخب ٹاپ ٹین محفلین

elmstba.com_1457431694_878.gif


اس دھاگے کو مناظر کرنے والے تمام محفلین کو ہماری جانب سے

myftG.gif


9.gif

بانیان اردو محفل جناب محترم نبیل بھائی ، جناب محترم زیک بھائی ، خادم اعلی جناب محترم ابن سعید بھائی ،منتظم جناب محترم محمد تابش صدیقی بھائی اور تمام محترم مدیران اردو محفل و تمام محترم محفلین کو اُردو محفل فورم کی چوہویں سالگرہ کاجشن بہت بہت مبارک ہو ۔

DEh.gif
DEh.gif


O3GV.gif
tenor.gif
O3GV.gif


الحمدللہ !
ہم نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اردو محفل کی چوہودیں سالگرہ کے موقع پر اپنی محدود معلومات اور علم کو مدنظر رکھتے ہوئے دس عدد فن پارے بڑی مشکل سے یکجا کر کے اپنے پسندیدہ ٹاپ ٹین محفلین کا گلدستہ تیارکیا ہے اور جو آپ محفلین کی خدمت میں پیش ہے۔اس امید کے ساتھ کے آپ محفلین اس مہکتے خوبصورت گلدستے کو اپنی پسندیدگی کی سند عطا کرتے ہوئے ان محفلین کو دعاؤں اور نیک تمناؤں سے بھی نوازے گے۔
ہمارے منتخب محفلین سے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں ، آپ سب کا اظہار رائے کرنا ہمارے لیے باعث محبت و شفقت ہوگا ۔
 

م حمزہ

محفلین
عدنان بھائی! اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ ٹاپ ٹین میں کون کون آتے ہیں تو میں کہتا" عدنان، عدنان، عدنان۔۔۔۔"

اللہ آپ کو ہر خوشی عطا فرمائے!
 

فاخر

محفلین

آمین ثم آمین ۔
واہ غضب میں بھی ٹاپ ٹین محفلین میں سے ہوں :p:LOL::ROFLMAO:۔ یہ تو آج پتہ چلا ۔آپ کا شکریہ ! لیکن آپ نے اپنا نام نہیں دیا ایسا کیوں ؟ جب کہ آپ بھی ان ٹاپ ٹین کے فرسٹ ٹاپ ہیں ۔یعنی ’’عشرۃ کاملہ‘‘ میں آپ اول ترین ہیں ۔ لیکن ایک شکایت ضرور ہے وہ یہ کہ:’ ہم کہاں اور سخنوری کہاں؟‘ آپ کے حسن ظن کا شکریہ ! جو کچھ بھی کہا ہے وہ آپ لوگوں کا صدقہ ہے ۔رہی بات حضرت الف عین سے عقیدت و محبت کی تو اس عقیدت و محبت کا کیا کہنا؟ واقعی ہمارے لیے صد افتخار ہے ۔ جس پر ہم فخر کرسکتے ہیں کہ ہم بھی حضرت الف عین (اعجازعبید) کے شاگردہیں ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
متفق، مجھ جیسے بے ادبوں کا "ادب" سے یہی ایک تعلق ہے۔
ویسے مجھے یاد آیا کہ مجھ نکمے کو تو شاگردی کا درجہ بھی حاصل نہیں۔ جن دنوں محفل میں شامل ہوا تھا تو زبردستی محترم الف عین صاحب کی شاگردی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس پر محترم الف عین صاحب نے یہ فرمایا تھا۔

اکثر لوگ مجھے استاد کہتے ہی ہیں ویسے میں تو کسی کی استادی قبول نہیں کرتا۔ مشورہ تو سب کو ہی دیتا ہوں، اور بغیر کسی لاگ لپٹ کے۔ اس لیے شاگردی میں قبول تو نہیں کروں گا، لیکن انکار کرنے کی بھی ہمت نہیں رکھتا!!!

اس کے بعد دوبارہ پوچھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ اب افتخاررحمانی فاخر بھائی نے ذکر چھیڑا تو اپنی بدنصیبی کا احساس ہوا۔ ڈرتے ڈرتے پھر پوچھ لیتا ہوں کہ محترم الف عین صاحب کیا آپ اب اس نکمے کو اپنی شاگردی کے کسی کم تر درجے میں شامل سمجھتے ہیں یا محرومیاں ابھی باقی ہیں؟
 

فرقان احمد

محفلین
سب محفلین کو مبارک ہو جو کہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے۔ ویسے، عدنان بھیا، شکریہ کہ آپ نے ہمیں ٹاپ ٹین میں ہماری درخواست پر شامل نہ کیا۔ :)
 
سب محفلین کو مبارک ہو جو کہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے۔ ویسے، عدنان بھیا، شکریہ کہ آپ نے ہمیں ٹاپ ٹین میں ہماری درخواست پر شامل نہ کیا۔ :)
اگر آپ درخواست کرتے بھی تو ہمارے ذہن میں بھیا کی یہ نصیحت روز روشن کی طرح تروتازہ تھی ۔
زبردست جناب۔
یہ اچھا کیا کہ پچھلے سال والوں کو لفٹ نہیں کروائی۔ بندہ ویسے ہی چوڑا ہو جاتا ہے۔
یہ ٹاپ ٹین واقعی محفل کے ماتھے کا جھومر ہیں۔
سب کو مبارکباد۔
 

فرقان احمد

محفلین
اگر آپ درخواست کرتے بھی تو ہمارے ذہن میں بھیا کی یہ نصیحت روز روشن کی طرح تروتازہ تھی ۔
جی ہاں، صاحب! یہ ہمارا فرض ہے کہ نئے آنے والوں کو موقع دیا جائے۔ آپ نے اچھا کیا کہ ہماری نصیحت پر کان دھرے ۔۔۔!
وہ نصیحت، جو ہم نے کبھی کی ہی نہیں
 

فلسفی

محفلین
جی ہاں، صاحب! یہ ہمارا فرض ہے کہ نئے آنے والوں کو موقع دیا جائے۔ آپ نے اچھا کیا کہ ہماری نصیحت پر کان دھرے ۔۔۔!
وہ نصیحت، جو ہم نے کبھی کی ہی نہیں
بھائی کچھ لوگوں کو فہرست کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ سدا بہار ہوتے ہیں اور دل پر راج کرتے ہیں۔ جیسے آپ۔
 
Top