ایک شام زیک کے ساتھ

محمد وارث

لائبریرین
آپ پاکستان سے واپس اپنے ملک آ جائیں، پھر شاید یہ "شادی" ہو بھی جائے! :)
اپنے ہی ملک بیٹھا ہوں مگر ولیمہ کھانے فوری جہاز پر پہنچ سکتا ہوں
میں سمجھتا تھا آپ امریکن شہری ہیں، لیکن یہ مراسلہ کچھ اور ممکنات بتا رہا ہے!

صاحب بہادر واپس آ چکے ہیں ۔۔۔!
کیا یہ محفل کے شرلاک ہومزکی "اجتہادی" غلطی ہے؟ :)
 
زیک

مسافر
میں سمجھتا تھا آپ امریکن شہری ہیں، لیکن یہ مراسلہ کچھ اور ممکنات بتا رہا ہے!

کیا یہ محفل کے شرلاک ہومزکی "اجتہادی" غلطی ہے؟ :)
فرقان کا اندازہ غلط تھا۔ میں اس وقت جارجیا میں تھا۔ اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ عید والے ہفتے میں میں ایک سائیکلنگ ٹور پر تھا اور اس کے بعد گھر واپسی ہوئی تھی۔ پاکستان تو ابھی پیر کو پہنچا ہوں اسی لئے 16 والی ملاقات میں شامل نہ تھا
 
پاکستان میں باضابطہ خوش آمدید۔:)
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ بھی اگر زیک جیسا شوق رکھتے یعنی لانگ ڈرائیو کا۔ تو ساڑھے 4 سے 5 گھنٹہ فی سائیڈ ڈرائیونگ کر کے اس ملاقات کا حصہ بن سکتے تھے :)
جی ہاں، لاہور اسلام آباد سے سیالکوٹ اسلام آباد کا سفر کافی کم ہے لیکن میرے لیے یہ بھی کالے کوسوں جتنا ہے، خاص طور پر ان حالات میں کہ میں پچھلے سات آٹھ برسوں سے اپنی بیوی کی اسلام آباد و مری کی سیر کی خواہش کو ٹال رہا ہوں۔ :)
 
فہیم

وارث بھائی تھوڑی تبدیلی لائیں آپ بھی زندگی میں اب۔
گھوما پھرا اور ملا جلا کریں:)
 
محمد وارث

لائبریرین
متفق۔ اب دیکھیں نا حکومت بھی تبدیلی والی آچکی ہے :)
تبدیلی اسلام آبادی سرکار کی حکومت میں آئی ہے جناب، ہم تو پچھلے بیس برسوں سے ایک ہی حکومت کے محکوم ہیں۔ تبدیلی لانا تو دُور کی بات تبدیلی کا نام بھی نہیں لینے دیتی! :)
 
مقدس

لائبریرین
موضوعات زیادہ تر علمی ہی رہے۔ خصوصاً محفل کے متعلق جو گفتگو رہی اس کا لب لباب یہ ہے کہ گذشتہ کچھ سالوں سے اردو کمپیوٹنگ کے حوالے سے کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا۔
نیز یہ بھی زیر بحث آیا کہ کیا ایسے کام ہیں جو اب بھی اردو کمپیوٹنگ کے حوالے سے بے حد اہم ہیں اور کیے جانے چاہییں:
  • اردو او سی آر: میں نے زیک کو اس جانب اکسانے کی کوشش کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ دن بھر دفتر میں جو کام کرتے ہیں وہ آرٹیفشل انٹیلیجنس سے متعلق ہی ہوتا ہے تو ذاتی دلچسپی اور مشغلے کے طور پر بھی اسی شعبے میں سر کھپائی تھکا دے گی۔
  • زیک نے کہا کہ گوگل ٹرانسلیشن "انگریزی سے ہندی" میں "انگریزی سے اردو" کی نسبت کہیں زیادہ میچور ہے اور یہی حال ٹیکسٹ ٹو سپیچ اور سپیچ ریکیگنیشن کا ہے۔
  • امجد میانداد نے کہاکہ انہوں نے کچھ تحریری مواد اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ میں ڈھالنے کے لیے گوگل پر ہندی کا آپشن استعمال کر کے حاصل کیا اور کھ اور خ جیسے الفاظ کو درست کروانے کے لیے رومن کا جگاڑ لگایا۔
  • میرا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہے تو ہم ہندی سے اردو ٹرانسلٹریشن کو نیئر پرفیکٹ بنانے پر کام کر سکتے ہیں اور اس طرح گوگل کے ہندی کمپیوٹنگ کے ذخیرے کو ہی اردو کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
  • ابن سعید بھائی کا بھی تذکرہ ہوا ڈکشنری ایکسپلورر پراجیکٹ کے حوالے سے اور زیک نے ان کی بے انتہا مصروفیت کے باعث انہیں کلین چٹ دے دی۔ اس پراجیکٹ کو بھی وہاں سے آگے لے جانے کی بات ہوئی۔ تابش بھائی نے بتایا کہ اس آئیڈیا کو ریختہ والوں نے اچھی شکل دی ہے۔
یہی بورنگ باتیں کرتے رہے آپ لوگ۔۔۔ کیا فائدہ ایسی ملاقات کا بھیا :پی
 
فہیم

لائبریرین
تبدیلی اسلام آبادی سرکار کی حکومت میں آئی ہے جناب، ہم تو پچھلے بیس برسوں سے ایک ہی حکومت کے محکوم ہیں۔ تبدیلی لانا تو دُور کی بات تبدیلی کا نام بھی نہیں لینے دیتی! :)
یعنی آپ کے اندر انقلابی تبدیلی کی خواہش دبی ہوئی ہے :)
 
Top