سیاسی منظر نامہ

جاسم محمد

محفلین
64309474-2384150208480888-7104381395169968128-n.jpg

کیونکہ علیمہ خان نے پلی بارگن کر کے اپنا جرم تسلیم کیا اور اس کا کفارہ ادا کیا ہے۔ لیگیوں اور جیالوں کے کرپٹ لیڈران کو تو یہ بھی نصیب نہ ہو سکا۔
وہ ابھی تک بضد ہیں کہ جب عوام نے ان کو ووٹ دیا تو ان سے یہ سوال ہی کیوں پوچھا گیا کہ آپ راتوں امیر کیسے ہوئے؟
 

جاسم محمد

محفلین
چلو کیلبری باجی نے یہ تو مان لیا کہ علیمہ خان نے اپنے اثاثوں پر جرمانہ بھرا ہے۔ آپ کا خاندان تو یہ بھی نہ کر سکا۔ اُلٹا سوال کرنے والے سے کہا ’’میرا قصور کیا ہے‘‘۔ علیمہ خان نے اپنے اثاثہ جات کی مکمل منی ٹریل کورٹ میں جمع کروائی تھی۔ جبکہ آپ کا خاندان قطری خط لے آیا۔
 

یہ ٹویٹ کرنے کے ایک گھنٹے بعد ان کے لیے دنیا فانی کرا دی گئی۔ اللہ جی ان کی مغفرت فرمائیں اور دعا ہے کہ اس ٹویٹ اور ان کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ نظریے کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نا ہو۔ امین
 

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
پاک فوج میں تقرریاں و تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
201273_3904284_updates.jpg


راولپنڈی: پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں انجینیر ان چیف تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گی ا ہے۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر جو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر فائز تھے انہیں اب کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
ن لیگ وکلا کا تاریخی یوٹرن۔ الیکشن کمیشن کے سامنے مریم صفدر کو ن لیگ کا نائب صدر ماننے سے ہی انکار کر دیا:
 

جاسم محمد

محفلین
ن لیگ نے مریم نواز کے حوالے سے بڑا یوٹرن لے لیا
آج کیس میں ایک بہت دلچسپ چیز سامنے آئی،ن لیگ کے وکیل کے مطابق مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہیں ہی نہیں۔ پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کی گفتگو
1530270996_admin.jpg._1
مقدس فاروق اعوان پیر 17 جون 2019 11:13
pic_82b15_1558346491.jpg._3

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2019ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے وکیل نے دوران سماعت کہا کہ مریم نواز ن لیگ کی نائب صدر نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کی مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے طور پر تقرری کے خلاف درخواست کی الیکشن کمیشن آف پاکستان میںسماعت ہوئی۔سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری کا کہنا ہے کہ آج کیس میں ایک بہت دلچسپ چیز سامنے آئی ہے۔آج ن لیگ کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں یو ٹرن لے لیا۔ن لیگ کے وکیل کے مطابق مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہیں ہی نہیں۔مریم نواز اور بلاول بھٹو دونوں مل کر ابو مہم چلا رہے ہیں۔مریم نوازکو پارٹی کے نائب صدر کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن میں مریم نواز کو نائب صدر کا عہدہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اعتراض اُٹھایا تھا۔ اکستان تحریک انصاف کی قیادت نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کے نائب صدر کا عہدہ دینے کے معاملے پر بذریعہ رٹ پٹیشن عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعدتحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے فیصلے کے خلاف باضابطہ درخواست جمع کروائی۔ذرائع کے مطابق درخواست پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے تیار کی گئی تھی ۔ بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر آہیر اور کنول شوذب نے درخواست جمع کروائی۔درخواست میں مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کے مسلم لیگ ن کے فیصلے کو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا گیا ۔درخواست میں ان تمام قانونی بنیادوں کا احاطہ کیا گیا جن کی رو سے مریم نواز کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں ۔درخواست میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا بھی مفصل ذکر کیا گیا۔ یاد رہے کہ 3 مئی کو مریم نواز کو پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن میں عہدہ سونپا گیا جس کی منظوری پارٹی صدرشہباز شریف نے دی تھی۔ حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی بڑے پیمانے پر تنظیم نو کی گئی جس کے تحت مسلم لیگ نے کے کئی رہنماوں کو اہم عہدے سونپے گئے تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدر مقرر کر دیا گیا تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
مشتاق چینی کا شہباز شریف کے بیٹوں کیلئے منی لانڈرنگ کا اعتراف
نمائندہ ایکسپریس پير 17 جون 2019
1708017-hamzasalmanx-1560769512-109-640x480.jpg

مشتاق چینی نے شہباز شریف اور بیٹوں کے خلاف بیان قلمبند کرادیا فوٹو:ٖفائل

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹوں کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی نے شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ کا اعتراف کرلیا اور نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے اس پیش رفت کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

مشتاق چینی اور اس کے بیٹے یاسر چینی نے احتساب عدالت میں اپنا تحریری بیان ریکارڈ کرا کر اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سلمان شہباز کی 69 کروڑ روپے سے زائد رقم کی منی لانڈرنگ کی، اس کام کے لیے میرے اور میرے بیٹے یاسر مشتاق کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

مشتاق چینی نے انکشاف کیا کہ شریف فیملی کے کمپنیز کے چیف فنانشل آفیسر محمد عثمان سے ملاقات ہوئی، عثمان نے کہا کہ سلمان شہباز کے 69 کروڑ روپے وائٹ کرنے ہیں، میں نے انکار کیا کہ یہ میرے بس کی بات نہیں ہے، تو عثمان نے کہا کہ ہم صرف آپ کے بینک اکاؤنٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں جن کے زریعے ٹی ٹی لگوانی ہے، میں نے پرانے تعلقات اور پیسہ وائٹ ہونے کی لالچ سے اجازت دے دی، چیف منسٹر کا بیٹا اور وزیراعظم کا بھتیجا ہونے کے باعث میں انکار بھی نہیں کرسکا۔

مشتاق چینی نے بتایا کہ 2014 میں میرے اکاونٹ سے 21 کروڑ 40 لاکھ کی ٹی ٹی لگوائیں، جب رقم میرے اکاونٹ میں آتی میں سلمان شہباز کے نام سے چیک کاٹ کر محمد عثمان کو دیتا تھا، 2014 میں پھر 29 کروڑ 30 لاکھ کی رقم پر ٹی ٹی لگوائی گئی، جن لوگوں کے ناموں سے ٹی ٹی لگوائی گئی میں انکو نہیں جانتا، محمد عثمان نے اتنی رقم کے برابر چیکس مجھے کاٹ کر دے دیے، میں نے متعلقہ کاغذات اور دستاویزات پر اپنے دستخط کیے، 50 کروڑ سے زائد کی رقم جعلی اور فرضی اکاونٹس سے میرے اکاونٹ میں منتقل کی گئی۔

مشتاق چینی نے کہا کہ سلمان شہباز کی وقار ٹریڈنگ کمپنی جو کہ طاہر نقوی کے نام سے بنائی گئی تھی، اس کمپنی سے میرے اکاونٹ میں 10 کروڑ کی رقم بذریعہ چیک آئی، سلمان شہباز نے ان ساری ٹرانزیکشن کو قانونی ثابت کرنے کے لیے 2 مفروضی معاہدے کیے، ایک میں میرا نام اور دوسرے میں میرے بیٹے یاسر مشتاق کا نام لکھا گیا، معاہدے میں یہ رقم بطور قرض ظاہر کی گئی، معاہدوں کی نقول نیب کو فرہم کر دی ہیں۔

مشتاق چینی نے مزید کہا کہ مفروضی قرضوں کو حقیقی رنگ دینے کےلیے سلمان شہباز نے اپنی جعلی کمپنی سے رقم میرے اکاونٹ میں بھی منتقل کروائی، میں کاروبار اور پیسہ وائٹ ہونے کے لالچ میں یہ کام کرتا رہا، مجھے اپنے گناہ کا احساس ہے، مجھے معافی دی جائے۔
 

جاسم محمد

محفلین
مشتاق چینی نے مزید کہا کہ مفروضی قرضوں کو حقیقی رنگ دینے کےلیے سلمان شہباز نے اپنی جعلی کمپنی سے رقم میرے اکاونٹ میں بھی منتقل کروائی، میں کاروبار اور پیسہ وائٹ ہونے کے لالچ میں یہ کام کرتا رہا، مجھے اپنے گناہ کا احساس ہے، مجھے معافی دی جائے۔
اسی قسم کی منی لانڈرنگ کا اعتراف حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اسحاق ڈالر نے بھی جج کے سامنے کیا تھا اور بعد میں مکر گئے تھے۔ اب شریف خاندان کا کیا بنے گا؟
 

جاسم محمد

محفلین
بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف، فضل الرحمان اور بلاول کا اتفاق
ویب ڈیسک پير 17 جون 2019
1708216-shahbazfazlubilawal-1560800629-313-640x480.jpg

حکومت مدت پوری کرے یا نہ کرے پارلیمان کو مدت پوری کرنی چاہئے،بلاول

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صد شہباز شریف، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ منظور نہ ہونے دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کے نمائندوں نے بنایا ہے جو عوام اور ملک دشمن ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماوں کی بڑی بیٹھک ہوئی جس میں حکومت مخالف تحریک چلانے کے لیے صلاح و مشورے کیے گئے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے وفود کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں حکومت مخالف تحریک اور اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں اور بجٹ کے حوالے سے بات کی گئی جب کہ حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا، پاکستان کی تاریخ میں اتنے قرضے نہیں لیے جتنے اس حکومت نے لے لئے، ڈالرکی قیمت 157 چلی گئی ہے، غریب شہری آج بازار سے راشن خریدنے کے قابل نہیں رہا، حکومت کا خاتمہ ہی موجودہ صورتحال سے نجات کا ذریعہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ بجٹ ملک اور غریب دشمن ہے جسے براہ راست آئی ایم ایف نے یہاں آ کر بنایا ہے، اور ہمیں معاشی غلام بنا دیا گیا، اس بجٹ کے بعد عوام راشن بھی خریدنے کے قابل نہیں رہے گا، ایک جعلی اور دھاندلی شدہ الیکشن پر ہمارا پہلے دن جو موقف تھا آج بھی وہی ہے، یہ لوگ ملک پرحکومت کرنے کا کوئی جوازنہیں رکھتے، آج ملاقات میں اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک اور اے پی سی پر مشاورت ہوئی، جون کے آخری عشرے میں اے پی سی کریں گے اوراسی کے فیصلوں کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل طے کریں گے اور ایک متفقہ بیانیہ لےکرپارٹیاں میدان میں آئیں گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج کٹھ پتلیوں کی حکومت میں ہمارے سیاسی و معاشی نقصان ہورہے ہیں، ہم مل کر قوم کو اس نقصان سے بچائیں گے، موجودہ بجٹ ایک عالمی ادارے کے حکم پر بنا ہے، دھاندلی زدہ حکومت دھاندلی بجٹ پاس کرناچاہتی ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ عوام دشمن بجٹ پاس نہ ہو اور پورا یقین ہے عوام کو اس بجٹ سے بچا سکیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور ہمارے موقف میں تھوڑا سا فرق ہے مولانا صاحب کہتے ہیں حکومت جائے، ہم کہتے ہیں پارلیمان اپنی مدت پوری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے یا نہ کرے پارلیمان کو مدت پوری کرنی چاہئے، پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کہتی آئی ہے نظام چلتا رہے۔

اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور حکومت مخالف تحریک سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ زندگی میں اتنا جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا جس کے 10 ماہ کے ظالمانہ اقدامات نے عادم آدمی کی زندگی جہنم بنا دی، عام آدمی سے مل کر حکومت کو غریب دشمن بجٹ واپس لینے پر مجبور کریں گے۔
----
کیا پدی کیا پدی کا شوربہ۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ دونوں کے ابو اندر ہیں۔جمعیت علما اسلام کے ابو کی 20 جون کو نیب میں حاضری ہے۔
 
Top