پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ کی ساتھیوں کے ہمراہ میرانشاہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ

جاسم محمد

محفلین
اس کے بعد علی وزیر یا محسن داوڑ کیا پوری پی ٹی ایم ہی غائب ہوتی۔
اب غائب ہی سمجھیں۔
اسپیکر نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر سے معذرت کرلی
ویب ڈیسک بدھ 12 جون 2019
1701689-mohsindawar-1560338784-876-640x480.jpg

مشتمل پیپلز پارٹی وفد پروڈکشن آرڈر معاملے پر اسپیکر سے رابطے میں ہے، فوٹو: فائل

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیرستان سے منتخب ارکان محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جانے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے کے لیے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پرویز اشرف اور خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر سے رابطہ کیا۔

پیپلزپارٹی کے وفد نے آصف زرداری کے ساتھ محسن داوڑاورعلی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے اصرار کیا کہ پروڈکشن آرڈر فوری جاری کیے جائیں، پیپلز پارٹی وفد سے اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر پیر کے اجلاس کے لئے جاری کرنے کی بات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر سے معذرت کرلی ہے۔

خیال رہے کہ 26 مئی 2019 کو شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے بارے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا تھا کہ چیک پوسٹ پر ایک گروہ نے محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے۔
 
سید ذیشان

اس قسم کی بکواس رپورٹنگ نئے پاکستان میں ہی ہو سکتی ہے۔ اول تو حملے کا کوئی ثبوت نہیں۔ دوم، دوسری طرف کے 13 افراد کی ہلاکت کا اس میں ذکر تک ہی نہیں ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
98 فیصد پاکستانی غداروں میں روز بروز اضافہ تشویش ناک ہے!
پی ٹی وی کے ناقص مواصلاتی نظام کی وجہ سے وزیر اعظم کی تقریر بار بار کٹ جانے پر فوج کو مورد الزام ٹھہرانے والی قوم سے کچھ بھی بعید نہیں۔
کل کو ملک میں خدانخواستہ زلزلہ، طوفان بھی آگیا تو اس عظیم قوم نے سارا ملبہ وردی والوں پر ڈال دینا ہے۔
 
آصف اثر

معطل

اس کا ملبہ فوج پر ڈالنا درست نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس کا ملبہ فوج پر ڈالنا درست نہیں۔
اصل الزام وہی ہوتا ہے جسے ثابت کیا جا سکے۔
نواز شریف جیل میں کرپشن کی سزا کاٹ رہے ہیں کیونکہ عدالتوں میں دفاع کے باوجود بے گناہی ثابت نہیں کر پائے۔
فوج پر آج تک جتنے بھی الزامات لگے ہیں جب تک وہ عدالت میں ثابت نہیں ہو جاتے، الزام ہی رہیں گے۔
 
ویسے فوج کو الزامات کا نہیں ثبوتوں کا سامنا ہے۔ اس لیے سب کی سٹی گم ہے۔
 
Top