جاپان کا موسمِ بہار

عرفان سعید

محفلین
آراشی یاما میں دریا کے کنارے چلتے ہوئے آگے بڑھے تو بلندی کی جانب ایک راستہ جاتا دکھائی دیا۔ راستے کا ساتھ چلتے چلتے کچھ تصاویر اتاریں۔

h1osFRY.jpg
 

عرفان سعید

محفلین
لگتا ہے آپ فن لینڈ آ کر بھی جاپان کے سحر سے نکل نہیں پائے ہیں
بالکل ایسا ہی ہے۔
پاکستان سے جب تعلیم کے لیے جاپان روانہ ہوا تو زندگی میں پہلا موقع تھا کہ کبھی اپنے گھر سے دور جارہا تھا۔ جاپان میں پی۔ایچ۔ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کے کل چھ سال گزرے، جس دوران ان گنت نت نئے تجربات سے سابقہ پیش آیا۔ پاکستان کے بعد جاپان وہ سر زمین ہے کہ جس سے مادرِ وطن کی سی اپنائیت آج تک ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان کے بعد جاپان وہ سر زمین ہے کہ جس سے مادرِ وطن کی سی اپنائیت آج تک ہے۔
میں خود کبھی جاپان نہیں گیا، لیکن اُن لوگوں سے ملا ہوں جو وہاں رہ کر آئے ہیں۔ ان کے بقول جاپانیوں جیسی ڈسپلنڈ اور سگھڑ قوم کہیں اور ملنا بہت مشکل ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
میں خود کبھی جاپان نہیں گیا، لیکن اُن لوگوں سے ملا ہوں جو وہاں رہ کر آئے ہیں۔ ان کے بقول جاپانیوں جیسی ڈسپلنڈ اور سگھڑ قوم کہیں اور ملنا بہت مشکل ہے۔
بالکل ٹھیک سنا ہے اور میں اس کا عینی شاہد ہوں۔ اس سے زیادہ مہذب قوم کا تصور بھی محال معلوم ہوتا ہے۔
 
Top