پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ کی ساتھیوں کے ہمراہ میرانشاہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ

جاسم محمد

محفلین
یہ اوقات تو کراچی والوں کی بھی رہی ہے۔۔۔ اس وقت تو سارا ملک منہ میں دہی جمائے بیٹھا رہا۔۔ اب بڑی ہمدردی ہورہی ہے ۔۔:laugh:
ریاست پاکستان سے ٹکر لینے والوں کا ایک جیسا انجام ہوتا ہے۔

علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، پشاور جیل بھیجنے کا حکم
ویب ڈیسک منگل 4 جون 2019
1692292-aliwazir-1559637437-253-640x480.jpg

سی ٹی ڈی نے علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا فوٹو:فائل

بنوں: عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سی ٹی ڈی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علی وزیر کو پشاور جیل بھجنے کا حکم دے دیا۔

خیبر پختون خوا میں عید کی وجہ سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث علی وزیر کو اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ علی وزیر کو شمالی وزیرستان میں خڑقمر چوکی فائرنگ واقعے کے گرفتار کیا گیا تھا جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
 
آصف اثر

معطل

ویسے یہ ریاست کون ہوتا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
اس تعریف کی رو سے عدلیہ بیچارہ تو فی الحال نرغے میں ہے، دیکھتے ہیں ٹکر لینے والوں کا انجام۔
متنازعہ جج رہے گا یا گھر جائے گا کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججوں نے ہی کرنا ہے۔ فوج ، حکومت، اپوزیشن، میڈیا اور وکلا گردی نے نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
منظور پشتین غدار ہے یا مظلوم؟
07/06/2019 اعجاز الحق عدیم

منظور پشتین جب پہلی دفعہ سوشل اور انٹرنیشنل میڈیا پر نمایاں ہوئے تو کسی بھی محب وطن پاکستانی کی طرح مجھے بھی ناگوار گزرے تھے۔ ایف سی کالج میں جب انہیں لیکچر کے لئے مدعو کیا گیا تو میں کیمپس میں موجود ہوکر بھی انہیں سننے کے لئے نہیں گیا تھا۔ کسی بھی انسان کے لئے یہ آسان نہیں ہے کہ وہ کسی ایسے انسان کو آسانی سے قبول کرلے جو اس کے ذہن میں کھڑے تیقن اور عقیدتوں کے محلات کو بے دردی سے توڑ کر انہیں مسمار کردے۔

لیکن مولانا آزاد کے بقول انسان کی ذہنی اور فکری ترقی تب تک ممکن نہیں جب تک وہ اپنے ذہن اور فکر پر پڑی ان زنجیروں کو توڑ نا ڈالے جو اسے معاشرے اور فیملی نے پہنائی ہوتی ہیں۔ ہر پاکستانی کی طرح میرے ذہن میں بھی یہی ٹھونسا گیا تھا کہ اس ملک میں اگر کچھ ہے تو وہ فوج ہے، یہ اس فوج کا ہی کرشمہ ہے کہ یہ ملک اب تک قائم ہے، ملک سے محبت صرف فوج کو ہے، ان کے ہونے سے ہم ہیں اور ہمارا وجود پاک آرمی کے وجود سے منسلک ہے۔

ایسے میں منظور پشتین جیسے ”فوج دشمن“ غدار کو پبلک میں بیٹھ کر سننا میرے لئے آسان نہیں تھا۔ اس لئے فیصلہ کیا کہ دوسرے غلط کاموں کی طرح یہ گناہ بھی تنہائی میں بیٹھ کر کرنا چاہیے۔ رات جاب سے واپسی پر سرچ انجنز کی مدد سے اس وزیرستانی لونڈے کے متعلق جو بھی کچھ پڑھنے، دیکھنے اور سننے کو ملا وہ سب چھان مارا۔ آرٹیکلز، کالمز، رپورٹس، فیچرز، انٹرویوز، تقریریں سب سے ہو گزرا۔ جیسے جیسے میں پی ٹی ایم کے متعلق جانتا گیا میں اس تحریک کا حامی بنتا گیا۔ میرا تاثر یکسر بدل چکا تھا۔

منظور کا موقف جان کر مجھے لگا یہ بندہ تقریر نہیں کرتا، یہ تو سوات میں آپریشن کے دوران اور اس کے بعد کی ہم پر بیتی ہوئی داستانوں کو تقریر کے لبادے میں سنا رہا ہے۔ جو مطالبات اس نے اٹھائے ہیں کوئی بھی جمہوریت پسند انسان ان مطالبات کی نفی نہیں کرسکتا۔ منظور ان بے بس اور بے زبان پشتونوں کی زبان بنا ہے جو چیک پوئنٹس پر اپنی عزت نفس کے قتل اور ذلالت کو اپنے مقدر کا لکھا سمجھ بیٹھے تھے۔ جن کے گھر مسمار کر دیے گئے تھے اور جن کے اپنوں کو غائب کردیا گیا تھا ان کو منظور نے سمجھایا کہ یہ جو آپ کے ساتھ ہورہا ہے یہ ظلم ہے اور خلاف آئین ہے۔ منظور نے پہلی دفعہ انہیں احساس دلایا کہ آپ کو آپ کے انسانی اور آئینی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے۔

دیکھیں! منظور پشتین پر آپ کا غصہ بجا ہے۔ آپ اپنے ملک اور فوج کی محبت میں منظور اور پی ٹی ایم سے نفرت کررہے ہیں۔ آپ کی نیت پر شک کی ذرا بھی گنجائش نہیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آپ چیزوں کو ذرا مختلف اینگل سے دیکھ رہے ہیں۔ خود کو ردعمل کی نفسیات سے تھوڑا سا باہر لائیں۔ پی ٹی وی اور نصاب نے ملک کا جو تاثر آپ کے ذہن میں بنایا ہے اس سے دو چار انچ ہٹ کر سوچیں۔ سیکیورٹی اور ملٹری سٹیٹ کی بجائے ملک کو ایک پروگریسیو، ویلفئیر اور ڈیموکریٹک ریپبلک کے طور پر دیکھنے کا خواب دیکھیں۔

آئین میں ریاست کے ڈھانچے، اختیارات کی تقسیم اور کام کرنے کے طریقہ کار پر غور کریں۔ شہریوں کے انسانی اور جمہوری حقوق کے دائرہ کار کی وسعتوں کا اندازہ لگائیں۔ اس سب کے بعد ان رباعیوں کو غور سے سنیں جنہیں منظور، محسن داوڑ اور علی وزیر گاہے گاہے گاتے پھرتے ہیں۔ دھنوں میں درد کی شدت اور سچائی کی تڑپ آپ کو داد دینے پر مجبور نا کرے تو پھر کہنا۔

اور اگر آپ کو پی ٹی ایم کے جلسوں میں گونجنے والے نعروں سے چِڑ ہے تو بھی آپ غلط نہیں ہیں۔ آپ صرف تصویر کا ایک رخ دیکھنے کی خطا کررہے ہیں۔ جن کے پیاروں کی ٹانگیں بارودی سرنگوں کی نذر ہوگئی ہیں، جن کے عزیزوں کو ان کی آنکھوں سے اوجھل ماورائے قانون عقوبت خانوں میں ڈال دیا گیا ہے وہ شدتِ غم میں ایک نعرہ مستانہ بھی نا بلند کریں؟

ٹھیک ہے، یہ نعرے مناسب نہیں ہیں لیکن نعرے گولی چلانے اور بم برسانے سے بڑا جرم نہیں ہوسکتے۔ چھوٹے جرم پر لعنت بھیجنے سے پہلے بڑے جرم کی مذمت بھی تو کرئیے نا۔ سوچیں تو سہی کہ ہزاروں کا مجمع ایسے مذموم نعرے کیونکر لگا سکتا ہے؟ وہ کون سے حالات ہیں جو ان لوگوں کو اس نہج پر لے آئے ہیں کہ وہ اپنے سے کئی گنا طاقتور کا گریبان پکڑ بیٹھے ہیں؟

منظور پشتین اپنے لوگوں کے انسانی اور آئینی حقوق کی جنگ لڑرہا ہے۔ یہ وہی جنگ ہے جو نیلسن منڈیلا افریقہ میں اور مارٹن لوتھر کنگ امریکہ میں لڑا تھا۔ اُن دونوں کو اپنے وقت میں اپنے اپنے ملک کی مقتدر قوتوں نے غدار اور ملک دشمن قرار دیا تھا۔ آج آپ اُن دونوں کو نصاب میں شامل کرکے اپنے بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔

دیکھ لیں! منظور پشتین کو غدار کہہ کر کہیں آپ بھی تاریخ کی غلط سمت میں تو نہیں کھڑے؟
 
جاسم محمد

محفلین
نئی ویڈیو کے مطابق جب ایم این اے علی وزیر فوجی چیک پوسٹ عبور کر کے مظاہرین کے پاس پہنچے تو فوج نے پیچھے سے بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔
اگر یہ ویڈیو اسی واقعہ کی ہے تو اس سے ریاست و حکومت کے تمام جھوٹ فاش ہو جاتے ہیں۔
 
فرقان احمد

یہ اناؤں کی اور نظریے کی جنگ ہے۔۔۔! ہم کب تک مہاجروں کے ساتھ، پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھیں گے! آخر کب تک؟ یہ ہمارے اپنے ہیں، ہم میں سے ہیں۔ ماضی میں جو کچھ ہوا، اس میں اسٹیبلشمنٹ کا قصور زیادہ تھا تاہم وہ عالمی سازشوں اور حالات و واقعات کے سامنے کافی حد تک بے بس تھے، اس لیے انہیں بھی مارجن دیا جا سکتا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ سب مل بیٹھیں۔ پختونوں کی نئی نسل کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں۔ پی ٹی ایم سے معاملہ کرنا آسان ہے؛ یہ کوئی کالعدم تنظیم نہیں ہے جن کے ہاتھ میں اسلحہ ہے۔ کاش ہمیں عقل آ جائے، اب بھی۔۔۔! اپنوں کو تو منت سماجت کر کے بھی ساتھ بٹھا لیا جاتا ہے۔ ہم عجیب لوگ ہیں جو ایک طرف انہیں دھتکارتے ہیں اور دوسری جانب یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ ریاست سے سو فی صد وفا دار بھی رہیں؛ دراصل، عملی طور پر یہ ممکن نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ اناؤں کی اور نظریے کی جنگ ہے۔۔۔! ہم کب تک مہاجروں کے ساتھ، پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھیں گے! آخر کب تک؟ یہ ہمارے اپنے ہیں، ہم میں سے ہیں۔
فوج بھی اپنی ہی ہے۔ پتا نہیں یہ کند ذہن عسکری کب عوام کو اپنا سمجھیں گے۔
اپنی ہی عوام پر اس طرح بلااشتعال فائرنگ دنیا کی کونسی فوج کرتی ہے؟
 
فرخ

محفلین
نئی ویڈیو کے مطابق جب ایم این اے علی وزیر فوجی چیک پوسٹ عبور کر کے مظاہرین کے پاس پہنچے تو فوج نے پیچھے سے بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔
اگر یہ ویڈیو اسی واقعہ کی ہے تو اس سے ریاست و حکومت کے تمام جھوٹ فاش ہو جاتے ہیں۔
اس وڈیو کے متعلق یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ فائرنگ دراصل پی ٹی ایم کے لوگوں میں سے کسی نے کی اور جواب میں فوج نے بھی فائرنگ کر دی۔ وڈیو میں بہرحال یہ واضح نہیں کہ کس نے کی۔ یہ واضح ہے یہ ان کا لیڈر تو پھولوں کا ہار پہنے وڈیو بنواتا ہوا جارہا تھا اور اس نے فائرنگ نہیں کی ۔۔ پی ٹی ایم تو فوج پر الزام لگا رہی ہے اور فوج پی ٹی ایم پر، ۔۔۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ جو فوجی یہاں شہید ہوا، اسے کس نے مارا تھا؟ کیا فوجیوں نے وہاں کیمرے انسٹال نہیں کئے تھے اور ان میں سے کسی نے وڈیو نہیں بنائی؟
 
سید ذیشان

جو فوجی شہید ہوا تھا وہ کسی اور چیک پوسٹ پر کسی اور حملے میں شہید ہوا تھا۔ اس واقعے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
مگر خبروں میں تو یہ کہا گیا تھا کہ وہ پی ٹی ایم کے حملے میں شہید ہوا ہے؟
www.pakistantoday.com.pk/2019/05/27/soldier-martyred-in-north-waziristan-check-post-attack/amp/

SHAWAL: One soldier was killed after a military checkpost came under attack in North Waziristan’s Makki Garh area in the wee hours of Monday, said the Pakistan Army’s media wing a statement.

According to the statement issued by the Inter-Services Public Relations (ISPR), the attack was effectively repulsed by the troops manning the post.

No one has claimed responsibility for the attack.
 
آصف اثر

معطل
مگر خبروں میں تو یہ کہا گیا تھا کہ وہ پی ٹی ایم کے حملے میں شہید ہوا ہے؟
دنیا کی تمام پروفیشنل افواج میں اپریشنل اور اس طرح کے مواقع کی باقاعدہ ویڈیوز ریکارڈ رکھے جاتے ہیں۔ جس وقت یہ سانحہ پیش آیا اس وقت بھی پہاڑی اور نیچے چیک پوسٹ سے ویڈیوز بنائی جارہی تھی۔ لہذا یہ تو ناممکن ہے کہ اگر باڈی گارڈز کی فائرنگ سے کوئی فوجی شہید ہوتا تو اسے اب تک خفیہ رکھا جاتا۔ اس کے بعد علی وزیر یا محسن داوڑ کیا پوری پی ٹی ایم ہی غائب ہوتی۔
 
Top