سید عمران

محفلین
اگر کپڑے سلائی کے لئے لے لے اور عید سے پہلے واپس کرنے کا وعدہ کر لیا ہو اور ایفائے عہد کا کوئی انتظام نا کیا ہو تو کیا اعتکاف میں بیٹھنا درست ہے؟
نہیں۔۔۔
اعتکاف سنت ہے اور وعدے کی پاس داری فرض۔۔۔
کوئی ساری عمر اعتکاف میں نہیں بیٹھا تو قیامت کے دن پوچھ نہیں ہوگی۔۔۔
لیکن وعدہ پورا نہ کرنے کا سوال ہوگا اور وعدہ خلافی کی سخت سزا ملے گی!!!
 
D7-HEo-ZGX4-AEk3g-J.jpg
 
عمیرہ پر ہی کیا موقوف، ہر دوسری تیسری لکھنے والی اپنے ناول میں ایسے ایسے نام متعارف کروائے گی کہ میرے جیسا نیم ان پڑھ اگر خدانخواستہ پڑھنے لگ ہی جائے تو آدھا گھنٹہ اپنا تلفظ ہی سیدھا کرتا رہتا ہے۔
 
فرقان احمد

انتہائی پُرمزاح ۔۔۔! عمیرہ احمد صاحبہ کی مفت میں شامت آئی ہوئی ہے سوشل میڈیا پر۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ انہوں نے سرے سے ایسا کوئی افسانہ لکھا ہی نہیں ہے اوریہاں تو ڈرامائی تشکیل بھی ہو چکی ۔۔۔!
 
محمد وارث

لائبریرین

میں نے ان دونوں محترمات کو نہیں پڑھا لیکن کیا ان کے ناول اسی قسم کے نہیں ہوتے، شاید آپ نے پڑھے ہوں! :)
 
فرقان احمد

محفلین
میں نے ان دونوں محترمات کو نہیں پڑھا لیکن کیا ان کے ناول اسی قسم کے نہیں ہوتے، شاید آپ نے پڑھے ہوں! :)
آپ سے غیر متفق ہونا مشکل ہوتا ہے۔ ویسے پڑھے ہم نے بھی نہیں ہیں ۔۔۔! :) کمرشل ادب سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے صاحب؟
 
انتہائی پُرمزاح ۔۔۔! عمیرہ احمد صاحبہ کی مفت میں شامت آئی ہوئی ہے سوشل میڈیا پر۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ انہوں نے سرے سے ایسا کوئی افسانہ لکھا ہی نہیں ہے اوریہاں تو ڈرامائی تشکیل بھی ہو چکی ۔۔۔!
ویسے پڑھے ہم نے بھی نہیں ہیں ۔۔۔! :)

:bulgy-eyes:
فرقان بھائی آپ نے وڑائچ صاحب کے یاد دلا دی۔
 
Top