گرینڈ کینین رم سے دریا ہائک

لاریب مرزا

محفلین
زیک بھائی!! گرینڈ کینین بنیادی طور پر کیا جگہ ہے؟؟ یہ کھنڈرات ہیں؟؟ اس کو شاید نیشنل پارک بھی کہتے ہیں۔ اس جگہ پر کون کون سے جانور موجود ہیں؟ اور کیا یہ جگہ ٹریکنگ اور ہائکنگ کے لیے مخصوص ہے؟؟
 
زیک

مسافر
زیک بھائی!! گرینڈ کینین بنیادی طور پر کیا جگہ ہے؟؟ یہ کھنڈرات ہیں؟؟ اس کو شاید نیشنل پارک بھی کہتے ہیں۔ اس جگہ پر کون کون سے جانور موجود ہیں؟ اور کیا یہ جگہ ٹریکنگ اور ہائکنگ کے لیے مخصوص ہے؟؟
بنیادی طور پر دریا کے کٹاؤ سے بنی کھائی ہے۔ کولوراڈو دریا نے سطح مرتفع کی ریتلی زمین کو اتنا کاٹا کہ دریا اب تقریباً ایک میل نیچے ہے۔

اگرچہ یہاں نیٹو امریکی آبادی کے کچھ آثار ملتے ہیں لیکن باقاعدہ کوئی کھنڈرات نہیں۔

جانور کافی ہیں۔ ایلک، سانپ، بچھو، بفلو، پرندے وغیرہ

اکثر لوگ یہاں ہائیکنگ کرتے ہیں لیکن ایسے سیاح بھی دیکھے ہیں جو بس یا گاڑی پر Canyon کی rim سے نیچے کا نظارہ کرتے ہیں اور بالکل ہائک نہیں کرتے
 
لاریب مرزا

محفلین
ہماری بھتیجی جماعت دوم میں ہیں. ان کی انگلش کی کتاب میں گرینڈ کینین پہ ایک پورا سبق ہے.

IMG-20200902-042620.jpg
 
لاریب مرزا

محفلین
اسی لیے ہم نے آپ سے یہ سوال کیا تھا کہ آسان الفاظ میں ان کو سمجھانا تھا.

زیک بھائی!! گرینڈ کینین بنیادی طور پر کیا جگہ ہے؟؟ یہ کھنڈرات ہیں؟؟ اس کو شاید نیشنل پارک بھی کہتے ہیں۔ اس جگہ پر کون کون سے جانور موجود ہیں؟ اور کیا یہ جگہ ٹریکنگ اور ہائکنگ کے لیے مخصوص ہے؟؟

کیا بچوں کے لیے وہاں کوئی نیشنل پارک کا حصہ بھی ہے؟ یا پورے گرینڈ کینین کو ہی پارک کہتے ہیں؟
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
یہ دیکھیے. یہ سیکشن پڑھ کے آپ کی لڑی کو یاد کیا. :p
IMG-20200902-042645.jpg

IMG-20200901-085817.jpg
یہ تو واضح ہو گیا کہ یہ امریکا کی کتاب نہیں ہے کہ گرینڈ کینین ایریزونا میں ہے نہ کہ کولوراڈو میں۔

اور بھی چند غلطیاں ہیں۔ جیسے یہ کہ کینین کے کنارے سے ہائک نیچے کو کرتے ہیں دریا تک اور پھر واپس اوپر۔ اس سے الٹ کرنے کے لئے دریا میں سفر کرنا پڑتا ہے۔

ماؤنٹین لائن وہاں پائے جاتے ہیں لیکن میں تین بار گیا ہوں اور ایک بھی نہیں دیکھا۔

بہرحال دلچسپ کہ ایک امریکی نیشنل پارک کا ذکر پاکستانی بچوں کی نصابی کتاب میں ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
شکریہ ذیشان۔ اب تو آپ نے سوچ میں ڈال دیا کہ اور کون کون سے سفرنامے اور تصاویر آپ نے نہیں دیکھے
گرینڈ کینئن تو اصل میں بھی دیکھنے کا کافی عرصے سے شوق ہے۔ دیکھتے ہیں کب موقع ملتا ہے۔ ویسے آپ کے خیال میں کتنے دن کافی ہونگے اس کے لئے؟

باقی آپ کے تو کافی سفرنامے دیکھ چکا ہوں۔ تنزانیہ اور اس کے بعد تو سارے ہی دیکھے ہیں۔ اس سے پہلے والے شاید کچھ رہ گئے ہوں۔ :)
 
زیک

مسافر
گرینڈ کینئن تو اصل میں بھی دیکھنے کا کافی عرصے سے شوق ہے۔ دیکھتے ہیں کب موقع ملتا ہے۔ ویسے آپ کے خیال میں کتنے دن کافی ہونگے اس کے لئے؟
اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کتنی ہائیکنگ کرنا چاہتے ہیں۔ اور یہ کہ کولوراڈو پلیٹو کے اور کونسے علاقے دیکھنا چاہتے ہیں۔

اگر صرف ایک rim دیکھنا ہو اور ہائیک کر کے نیچے نہ جانا ہو تو چار پانچ دن کافی ہوں گے۔ ویسے تو اس پورے علاقے کا مہینے کا ٹرپ بھی بن سکتا ہے
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
دلچسپ۔ کیا یہ امریکا کی چھپی کتاب ہے؟ تصویر ویسے گرینڈ کینین کی نہیں ہے اگرچہ جنوب مغربی یو ایس ہی کی لگتی ہے۔
نہیں، یہ AFAQ بک سیریز ہے. پاکستان میں ہی چھپی ہے. شروع میں لکھے گئے السلام علیکم سے واضح ہو جانا چاہیے. :)
تصویر تو کارٹون طرز کی ہے. گرینڈ کینین کی طرح کی ہی کوئی چیز بنائی گئی ہے. :)
 
لاریب مرزا

محفلین
اور بھی چند غلطیاں ہیں۔ جیسے یہ کہ کینین کے کنارے سے ہائک نیچے کو کرتے ہیں دریا تک اور پھر واپس اوپر۔ اس سے الٹ کرنے کے لئے دریا میں سفر کرنا پڑتا ہے۔
یہ غلطی ہم نے بھی نوٹ کی تھی. شاید آپ کا سفرنامہ نہ پڑھا ہوتا تو نہ نوٹ کر پاتے. :)
لگتا ہے مصنف بذات خود گرینڈ کینین نہیں گئے ہیں. ورنہ ایسی غلطی نہ کرتے. :p:)
 
Top