ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

بھائی کتب کی فرمائش کے لیے علیحدہ تھریڈ بنائیے اور اس میں کم از کم کتاب کا لنک تو دے دیجیے۔ یعنی بندہ کتاب بھی خود ڈھونڈے اور لنک بھی خود تلاش کرے ۔۔۔ اوہ کون لوگ ہو تسی!
ربط ہم نے دیا ہے جناب۔ اسی ربط پر آپ جائیں تو سامنے فسانہ آزاد کی ساری جلدیں اور فرہنگ فسانہ آزاد نظر آئیں گی۔
 

فلسفی

محفلین
ربط ہم نے دیا ہے جناب۔ اسی ربط پر آپ جائیں تو سامنے فسانہ آزاد کی ساری جلدیں اور فرہنگ فسانہ آزاد نظر آئیں گی۔
بھائی جی کتاب کے لنک کی بات کر رہا ہوں۔ فسانہ آزاد کی تمام جلد کے لنکس اگر آپ تھوڑا تردد کر لیں گے تو دوسرے بندے کی مدد ہوجائے گی۔
 

فلسفی

محفلین

فاتح

لائبریرین
اب تک یہ کتب ڈاؤن لوڈ کی ہیں:
  1. احتساب العروض ۔ کندن اراولی
  2. اردو املا ۔ رشید حسن خان
  3. اردو املا ۔ مولوی غلام رسول
  4. اردو املا اور اس کی اصلاح ۔ ابو محمد سحر
  5. اردو املا اور رسم الخط (اصول و مسائل) ۔ فرمان فتحپوری
  6. اردو املا و رموزِ اوقاف (منتخب مقالات) ۔ گوہر نوشاہی
  7. اردو املا و قواعد (مسائل و مباحث) ۔ فرمان فتحپوری
  8. اردو صرف و نحو ۔ راجا شیو پرشاد
  9. اردو صرف و نحو ۔ مولوی عبد الحق
  10. اردو غزل کے اہم موڑ ۔ شمس الرحمن فاروقی
  11. اردو کا عروض ۔ جنگ بہادر جلیل
  12. ارمغانِ عروض ۔ کندن لال کندن
  13. العروض و القوافی ۔ اصغر علی روحی
  14. انتخابِ کلامِ عرش ملسیانی
  15. انداز گفتگو کیا ہے ۔ شمس الرحمن فاروقی
  16. آہنگ اور عروض ۔ کمال احمد صدیقی
  17. بحر العروض مطول ۔ رسالہ قافیہ ۔ پنڈت کہنیا لال
  18. بحر الفصاحت ۔ جلد 2 ۔ نجم الغنی
  19. بحر الفصاحت ۔ نجم الغنی ۔ مطبع راجہ رام کمار
  20. بحر الفصاحت ۔ نجم الغنی ۔ مطبع نول کشور
  21. بحر القوافی
  22. تشریح النحو ۔ مولوی عبد اللہ بلگرامی
  23. تفہیم البلاغت ۔ وہاب اشرفی
  24. تلخیصِ بحر الفصاحت ۔ عارف حسن خان
  25. تند ہوا کے جشن میں ۔ پیرزادہ قاسم
  26. چاند چہرہ ستارہ آنکھیں ۔ عبید اللہ علیم
  27. چراغِ سخن ۔ یاس یگانہ
  28. چنگ و آہنگ ۔ عرش ملسیانی
  29. خطوط غالب 1 ۔ غلام رسول مہر ۔ مجلس یادگار غالب ۔ پنجاب یونیورسٹی
  30. خطوط غالب 2 ۔ غلام رسول مہر ۔ مجلس یادگار غالب ۔ پنجاب یونیورسٹی
  31. دستور الشعرا ۔ خواجہ اشرف لکھنوی
  32. رازِ عروض ۔ سیماب اکبر آبادی
  33. رسالۂ عروض ۔ مولوی محمد احسن
  34. رموزِ شاعری ۔ سید تقی عابدی
  35. زٹل نامہ (کلیات) ۔ جعفر زٹلی
  36. سراج العروض ۔ سید حسن کاظم
  37. شاعری کی پہلی کتاب ۔ خواجہ عشرت لکھنوی
  38. شعر، غیر شعر اور نثر ۔ شمس الرحمن فاروقی
  39. شعورِ عروض ۔ شعور اعظمی
  40. شہکارِ عروض و بلاغت ۔ انور مینائی
  41. عروضِ پنگل و خلیل ۔ کندن لال کندن
  42. عروض آہنگ و بیان ۔ شمس الرحمن فاروقی
  43. علمِ عروض اور اردو شاعری ۔ اسلم ضیا
  44. فرہنگ تلمیحات
  45. فلسفہ کی پہلی کتاب ۔ میر ولی الدین
  46. کلیات احمد فراز
  47. کلیات اختر شیرانی
  48. کلیات انور شعور
  49. کلیات جگر مراد آبادی
  50. کلیات مصطفیٰ زیدی
  51. کلیدِ عروض ۔ اوم پرکاش اگروال
  52. لغات روزمرہ (ایڈیشن 3) ۔ شمس الرحمن فاروقی
  53. لغات روزمرہ (ایڈیشن 4) ۔ شمس الرحمن فاروقی
  54. لفظ و معنی ۔ شمس الرحمن فاروقی
  55. ماہ تمام ۔ پروین شاکر
  56. ماہنامہ چہار سو ۔ پیرزادہ قاسم نمبر
  57. مقیاس الاشعار ۔ اوج لکھنوی
  58. نسخہ ہائے وفا ۔ فیض احمد فیض
دیگر کا حصول جاری ہے۔
اس فہرست میں موجود بہت سی کتب میرے پاس کاغذی شکل میں بھی موجود ہیں۔
کچھ مزید کتب جو ڈاؤنلوڈ کیں:
  1. ابوابِ قواعدِ فارسی
  2. اسہل القواعد فارسی ۔ شاہد الدین
  3. جدید فارسی شاعری ۔ ن م راشد
  4. زبدۂ فارسی ۔ رضیہ اکبر
  5. غالب کے فارسی خطوط کا اردو ترجمہ ۔ پرتو روہیلہ
  6. قواعدِ فارسی ۔ مرزا نثار علی
  7. لغاتِ فارسی معین اردو
  8. مثنوی معنوی از مولانا روم مع اردو ترجمہ از قاضی سجاد ۔ جلد 1
  9. مثنوی معنوی از مولانا روم مع اردو ترجمہ از قاضی سجاد ۔ جلد 2
  10. مثنوی معنوی از مولانا روم مع اردو ترجمہ از قاضی سجاد ۔ جلد 3
  11. مثنوی معنوی از مولانا روم مع اردو ترجمہ از قاضی سجاد ۔ جلد 4
  12. مثنوی معنوی از مولانا روم مع اردو ترجمہ از قاضی سجاد ۔ جلد 5
  13. مثنوی معنوی از مولانا روم مع اردو ترجمہ از قاضی سجاد ۔ جلد 6
 

فہد اشرف

محفلین
ہمیں تو ریختہ والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جن کی سبسکرپشن کے خوف سے محفلین متحرک ہو گئے ہیں :)
کہیں یہ لڑی دیکھ کے ریختہ والے بھی نہ متحرک ہو جائیں؟
فلسفی بھائی کیا اس کا امکان موجود ہے کہ ریختہ والے اپنے ویب سائٹ میں ایسا کچھ کر دیں جس سے یہ سافٹوئیر ناکارہ ہو جائے؟
 

فاتح

لائبریرین
کہیں یہ لڑی دیکھ کے ریختہ والے بھی نہ متحرک ہو جائیں؟
فلسفی بھائی کیا اس کا امکان موجود ہے کہ ریختہ والے اپنے ویب سائٹ میں ایسا کچھ کر دیں جس سے یہ سافٹوئیر ناکارہ ہو جائے؟
اگر ان کے لیے ایسا ممکن ہوتا تو وہ پہلے ہی اس "زیادہ سیکیور" طریقے کا انتخاب کرتے۔
فی الحال تو وہ صفحے کی تصویر کو جن ٹائلز میں بدلتے ہیں ان ٹائلز کی ترتیب یا الگورتھم ہی مختلف کر سکتے ہیں یا اس کی keyکا ایچ ٹی ایم ایل صفحے میں مقام تبدیل کر دیں گے۔
اور فلسفی بھائی اپنے پروگرام میں اس کو اپڈیٹ کر دیں گے۔ :)
مثال
005.jpg

https://rekhtabookscdn.azureedge.net/images/58d04616-45ea-44cd-8649-59bbf614a38c/005.jpg

001.jpg

https://rekhtabookscdn.azureedge.net/images/58d04616-45ea-44cd-8649-59bbf614a38c/001.jpg
 
آخری تدوین:

جان

محفلین
ممکن ہے ریختہ والے فلسفی بھائی کو ہی ہائر کر لیں، تو پھر فلسفی بھائی ان کی طرف سے کھیلیں گے۔ :battingeyelashes:
 

فلسفی

محفلین
ایک ہزار سے زائد صفحات والی کتابوں کی ترتیب ریختہ پر غلط ہے اسی غلط ترتیب سے پروگرام بھی پی ڈی ایف غلط بنا رہا تھا۔ فاتح بھائی کا بہت شکریہ کہ انھوں نے تشخیص کے ساتھ ساتھ دوا بھی تجویز کی اور ان شاءاللہ امید ہے کہ کیڑا دارفانی کوچ کرگیا ہوگا۔ :D

v 0.24
 

محمد عمر

لائبریرین
آج ہی میں نے ریختہ کی تمام کتب کی فہرست بنائی ہے۔ اس میں کتب کا بینادی ڈیٹا بھی شامل ہے۔ دیکھئے اگر اس کام میں یہ ڈیٹا مددگار ثابت ہوسکے؟ خاص طور پر اگر کسی طرح سے تمام عمل کو خودکار کرنے کا ارادہ ہے تو۔
RekhtaCatalog.xlsx
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک ہزار سے زائد صفحات والی کتابوں کی ترتیب ریختہ پر غلط ہے اسی غلط ترتیب سے پروگرام بھی پی ڈی ایف غلط بنا رہا تھا۔ فاتح بھائی کا بہت شکریہ کہ انھوں نے تشخیص کے ساتھ ساتھ دوا بھی تجویز کی اور ان شاءاللہ امید ہے کہ کیڑا دارفانی کوچ کرگیا ہوگا۔ :D

v 0.24
ریختہ والوں نے اگر تو اپنی سائٹ سے پیسے کمانے ہیں تو انہیں آپ کو نوکری دے دینی چاہیئے! :)
 

جاسم محمد

محفلین
ریختہ والوں نے اگر تو اپنی سائٹ سے پیسے کمانے ہیں تو انہیں آپ کو نوکری دے دینی چاہیئے! :)
ریختہ والوں نے جس طرح دنیا کےسب سے بڑے اور جامع آن لائن کتب خانہ کو بنانے کیلئے دن رات کام کیا ہے۔ اس کا تھوڑا سا معاوضہ دے دینے سےہمارا بینک اکاؤنٹ خالی نہیں ہو جائے گا۔
دراصل مسئلہ وہی پرانا ہے۔ ہمیں اردو فانٹس سے لے کر اردو ادب تک ہر چیز مفت میں چاہئے۔ اور اس مفت خوری کے بعد بھی جو اردو کا ملک میں حال ہےوہ کسی تعریف کے لائق نہیں :)
 
Top