لڑائی کر کے مجھ سے بیوی اک عامل نہ بن جائے

عرفان سعید

محفلین
(اقبال سے معذرت)
لڑائی کر کے مجھ سے بیوی اک عامل نہ بن جائے
جو مشکل اب ہے اس سے بھی بڑی مشکل نہ بن جائے

اگر ملتی ہیں قسمت سے مجھے فردوس میں حوریں
تو بیگم کی دہائی گرمیِ محفل نہ بن جائے

کبھی چمٹی ہوئی بیوی بھی یاد آتی ہے شوہر کو
"کھٹک سی ہے جو سینے میں غمِ منزل نہ بن جائے"

مرے سالے کی شادی عید کے بعد آن ٹپکی ہے
سلامی دے کے قرض اس ماہ کا حاصل نہ بن جائے

بنایا شادی نے اک صبر کا کوہِ گراں مجھ کو
یہ اور کی آرزو میں میرے گھر کِل کِل نہ بن جائے

گھڑی بھر لیٹ جاؤں بیوی کی پھر ڈانٹ سنتا ہوں

تھکا ہارا یہ شوہر بھی کہیں کاہل نہ بن جائے

۔۔۔ عرفان ۔۔۔
 

یاقوت

محفلین
(اقبال سے معذرت)

گھڑی بھر لیٹ جاؤں بیوی کی پھر ڈانٹ سنتا ہوں
تھکا ہارا یہ شوہر بھی کہیں کاہل نہ بن جائے


۔۔۔ عرفان ۔۔۔

کہیں حضرت اقبالؒ کے ایک مشہور زمانہ شعر کی پیروڈی نظر سے گزری تھی
آپ کی نذرکرتا ہوں۔۔۔۔۔

بیوی سے زندگی بنتی ہےجنت بھی جہنم بھی
یہ شادی اپنی فطرت میں نہ خوبی نہ خامی ہے​
 
Top