خطاطی میں استعمال ہونے والی علامتیں

یاسر حسنین

محفلین
السلام عليكم۔
کئی خطاط یہاں موجود ہیں تو سوچا آپ سے پوچھ لیا جائے کہ خطاطی/کیلی گرافی میں چند علامات دیکھی ہیں
nbST2Ih.jpg

ان میں سے کچھ کا استعمال تو صاف پتہ چلتا ہے کہ کہاں ہوگا۔ لیکن سجاوٹ کے دوران ان کا استعمال کہاں اور کیسے کیا جا سکتا ہے۔ خصوصاً جب کورل ڈرا یا السٹریٹر پر کام کر رہے ہوں تب۔
کوئی لگے بندھے اصول ہیں تو وہ بتا دیں۔ کیونکہ اخبارات کی سرخیوں میں تو اس کا بالکل خیال نہیں رکھا جاتا۔
 
sayani

محفلین
محترم یاسر صاحب ۔۔۔ کیا یہ علامات آپ مئجھے ارسال کرسکتے ہیں؟ یا پھر وہ جگہ بتا دیں جہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکوں؟ بہت شکریہ۔
 
اس ایپ میں یہ علامات موجود ہیں۔ آپ انہیں پی ڈی ایف میں ایکسپورٹ کرکے کہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ میں بھی یہی استعمال کرتا ہوں۔
 
sayani

محفلین
بهت شكریه محترم عبید انصاری صاحب ۔۔ مگر یه موبائل فون میں انسٹال هو رها هے۔ میں كس طرح اپنے لیپ ٹاپ یه ڈسك ٹاپ میں كروں؟
 
بھائی یہ موبائل ایپ ہی ہے۔ میں تو موبائل سے ہی پی ڈی ایف بناکر لیپ ٹاپ میں کاپی کرلیتا ہوں۔
 
یاسر حسنین

محفلین
کیا یہ علامات آپ مئجھے ارسال کرسکتے ہیں؟
جی ارسال کر سکتا ہوں۔
یا پھر وہ جگہ بتا دیں جہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکوں
یہ زیادہ آسان ہے۔
آپ اس ربط سے یہ علامات اتار سکتے ہیں۔
لیکن استعمال کا ابھی تک کسی نے نہیں بتایا۔
 
شکیب

محفلین
ایپ میں پی ڈی ایف بناتے ہوئے بیک گراؤنڈ شفاف یعنی ”ٹرانسپرنٹ“ نہ ہو تو بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔
انا محترف الخط میں شفاف بیک گراؤنڈ کی سہولت موجود ہے۔
ویسے آپ نے جس سوال کے لیے لڑی بنائی ہے وہ اب بھی تشنہ ہی ہے۔ ٹیلیگرام پر خطاطی کا ایک گروپ ہے، وہاں ان علامات سے متعلق پروفیشنل معلومات مل سکتی ہیں۔
مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے آپ کو کہیں اور دیکھا ہے؟
 
یاسر حسنین

محفلین
انا محترف الخط میں شفاف بیک گراؤنڈ کی سہولت موجود ہے۔
جی معلوم ہے۔ اور یہ صرف معلومات کے لیے بتایا تھا تاکہ میرے جیسا کوئی نیا استعمال کرنے والا یہ کام کرنا چاہے تو اسے یہ بات پہلے سے معلوم ہو۔
ویسے آپ نے جس سوال کے لیے لڑی بنائی ہے وہ اب بھی تشنہ ہی ہے۔
شاید اس لیے کہ میں سوال سمجھا نہیں سکا۔
مجھے خود ہی خطاطی کے نمونے دیکھ کر تجربہ کرنا پڑے گا۔
دراصل میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ثلث، نسخ، ایرانی نستعلق وغیرہ کے علاوہ بھی یہ استعمال ہو سکتی ہیں؟
اور زبر، زیر، شد، مد، نقاط وغیرہ کے علاوہ جو علامات ہیں ان کو کہاں کہاں اور کیسے لگایا جائے؟جائے؟ کیونکہ مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ ہر علامت کو کسی بھی جگہ ایسے ہی استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ بلکہ ہر ایک کو استعمال کرنے کا مخصوص طریقہ ہوتا ہے یا مخصوص جگہ پر ہی وہ لگائی جا سکتی ہیں۔
ٹیلیگرام پر خطاطی کا ایک گروپ ہے، وہاں ان علامات سے متعلق پروفیشنل معلومات مل سکتی ہیں۔
اگر اس گروپ کے متعلق کچھ بتا سکیں کہ کیسے پہنچوں تو نوازش ہوگی۔ مزید یہ کہ اس کی ممبر شپ کے لیے کوئی شرائط وغیرہ تو نہیں۔ جیسے آج کل رجحان ہے کہ کورس کرواتے ہوئے ایک عدد گروپ بھی بنا دیا جاتا ہے اور وہاں صرف وہی لوگ ہوتے ہیں جنہوں نے فیس ادا کی ہوتی ہے۔
ابن صفی پر بنے فیس بُک گروپ میں ایم ایس ورڈ سے متعلق آپ نے مدد کی تھی
 
شکیب

محفلین
t.me/anamuhtarafulkhat
جی معلوم ہے۔ اور یہ صرف معلومات کے لیے بتایا تھا تاکہ میرے جیسا کوئی نیا استعمال کرنے والا یہ کام کرنا چاہے تو اسے یہ بات پہلے سے معلوم ہو۔

شاید اس لیے کہ میں سوال سمجھا نہیں سکا۔
مجھے خود ہی خطاطی کے نمونے دیکھ کر تجربہ کرنا پڑے گا۔
دراصل میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ثلث، نسخ، ایرانی نستعلق وغیرہ کے علاوہ بھی یہ استعمال ہو سکتی ہیں؟
اور زبر، زیر، شد، مد، نقاط وغیرہ کے علاوہ جو علامات ہیں ان کو کہاں کہاں اور کیسے لگایا جائے؟جائے؟ کیونکہ مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ ہر علامت کو کسی بھی جگہ ایسے ہی استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ بلکہ ہر ایک کو استعمال کرنے کا مخصوص طریقہ ہوتا ہے یا مخصوص جگہ پر ہی وہ لگائی جا سکتی ہیں۔

اگر اس گروپ کے متعلق کچھ بتا سکیں کہ کیسے پہنچوں تو نوازش ہوگی۔ مزید یہ کہ اس کی ممبر شپ کے لیے کوئی شرائط وغیرہ تو نہیں۔ جیسے آج کل رجحان ہے کہ کورس کرواتے ہوئے ایک عدد گروپ بھی بنا دیا جاتا ہے اور وہاں صرف وہی لوگ ہوتے ہیں جنہوں نے فیس ادا کی ہوتی ہے۔

ابن صفی پر بنے فیس بُک گروپ میں ایم ایس ورڈ سے متعلق آپ نے مدد کی تھی
کوئی شرط نہیں ہے۔ وہ گروپ باہمی امداد اور خطاطی پر اصلاح لینے کے لیے بنایا گیا ہے، کوئی کورس نہیں۔
یہ رہی لنک:
انا محترف الخط
 
sayani

محفلین
یاسر صاحب میں جہاں تک سمجھا تھا کہ یہ علاماتیں صرف سفید علاقوں کو بھرتے ہیں جس کی وجہ سے گرافک میں خوبصورتی آجاتی ہے۔ کیونکہ میں کوئ پروفیشنل نہیں ہوں بھائ بس اپنا شوق گھر پر ہی پورا کرتا رہتا ہوں اوریہ سلسلہ کوئ 40 سال سے جاری ہے۔ ویسے اب مُجھے بھی یہ خواہش ہوئ کہ واقعئ اسکا کوئ اصول تو ہوتا ہوگا۔ بہرحال مُجھے جیسے ہی کوئ حل ملتا ہے انشاءاللہ اطلاع کرتا ہوں۔
 
جی ضرور۔ آپ کی توجہ کے لیے ممنون ہوں۔
دراصل یہ سوال ایک اور جگہ بھی پوچھا تھا۔ تو یہ جواب ملا۔
0URhxYW.png
 
sayani

محفلین
یاسر صاحب ۔۔۔ اب بات سمجھ میں آئی کبھی آپ نے کلک پروگرام استعمال کیا۔ کچھ لکھنے ک بعد جب آپ اس میں بوٹے ڈالنے ہوتے ہیں تو ہر فانٹ ک حساب سے وہ بوٹے کھلتے ہیں۔
 
Top