اصلاح برائے اشعار

خوش بخت

محفلین
یاسر شاہ
الف عین
نازک سی کلی بھی گر کبھی بے باک ہو جائے
تو ہیرے کا جگر بھی چیر کر وہ پار کر دے گی
یوں وجہ اور دلائل کی بحث تم ہار بیٹھو گے
کبھی قدرت پلٹ فطرت کی جب اے یار کر دے گی
#خوش_بخت
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
نازک سی کلی بھی گر کبھی بے باک ہو جائے
تو ہیرے کا جگر بھی چیر کر وہ پار کر دے گی
یوں وجہ اور دلائل کی بحث تم ہار بیٹھو گے
کبھی قدرت پلٹ فطرت کی جب اے یار کر دے گی

محترمہ آپ کی یہ کاوش کسی وزن و بحر کی پابند نہیں -اس کو مفاعیلن (چار بار )والی بحر میں ڈھالا جا سکتا ہے -شکل یوں بنے گی :

کلی نازک سی بھی گر ایک دن بے باک ہو جائے
تو ہیرے کا جگر بھی چیر کر کے پار کر دے گی
بہت جیتے ہو تم بحثیں ،کسی دن ہار جاؤ گے
تمھاری جو یہ فطرت ہے ،تمھی پر وار کر دے گی

اب آپ اپنی کاوش اور اس میں کی گئی تبدیلیوں پہ غور کیجیے -دونوں کے تحت اللفظ اور ترنّم میں واضح فرق محسوس کریں گی -یہ فرق ہے کلام غیر موزوں اور موزوں میں -
 
خوش بخت

محفلین
جناب! یہ تو کلام کی شکل ہی بدل گئی جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ کتنا غیر موزوں تھا.. ان غلطیوں پر قابو کیسا پایا جائے.رہنمائی فرمائیے.
 
یاسر شاہ

محفلین
جناب! یہ تو کلام کی شکل ہی بدل گئی جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ کتنا غیر موزوں تھا.. ان غلطیوں پر قابو کیسا پایا جائے.رہنمائی فرمائیے.
شاعری کی اغلاط پہ مبتدی اس طرح سے قابو پا سکتا ہے کہ اپنی کاوش ترنّم سے پڑھے -اگر سب مصرعے ایک ہی طرز پر ہیں اور طرز بدل نہیں رہی تو غالب گمان ہے کہ کلام موزوں ہوگیا ہے -تب اپنا کلام یہاں پیش کرے تاکہ مزید اغلاط کی درستی ہو جائے -
 
Top