قیمتی زندگی کے معمولات کے لیے عام سی باتیں

کسی شخص میں سو خوبیاں ہیں اور آپ اس میں ایک برائی تلاش کریں گے تو آپ کی کسی سے نہیں بنے گی
اسی طرح اگر کسی میں سو برائیاں ہیں آپ اس میں ایک خوبی تلاش کریں تو آپ کی ہر کسی سے بن جائے گی
 
فیصلے اور فاصلے میں محض الفاظ کی ترتیب کا فرق ہوتا ہے مگر ہمارا ایک غلط فیصلہ اپنوں کے درمیان بہت لمبی دیوار کو جنم دے دیتا ہے اور ہمارے اس ایک غلط فیصلے کی تاثیر ہماری پوری زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے۔
 
سید عمران

محفلین
کسی شخص میں سو خوبیاں ہیں اور آپ اس میں ایک برائی تلاش کریں گے تو آپ کی کسی سے نہیں بنے گی
اسی طرح اگر کسی میں سو برائیاں ہیں آپ اس میں ایک خوبی تلاش کریں تو آپ کی ہر کسی سے بن جائے گی
اسی لیے ہم عدنان بھائی کی وعدہ خلافی کی برائی کے باوجود ان سے بنا کر رکھ رہے ہیں!!!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 
زندگی میں کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے کہ انسان ہر رشتے کی حقیقت سے واقف ہو جاتا ہے۔‎ ‎تب کچھ لوگ تو دلوں میں جگہ بنا لیتے ہیں اور کچھ ہمیشہ کے لئے دل سے اتر جاتے ہیں۔
 
کچھ لوگ چائے پلا کر دلوں میں اُتر جاتے ہیں۔۔۔
اس کے برعکس۔۔۔
کچھ لوگ چائے نہ پلا کر دلوں سے اُتر جاتے ہیں۔۔۔
چائے نہ پلانے والے بھائی جان سمجھ جائیں تو بات بن جائے!!!
 
پتہ نہیں کیوں ایسی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں ۔:confused2:
 
Top