سائنس مسلسل خاموش کیوں؟

فاخر رضا

محفلین
ایک آدمی دسویں منزل سے کودا بغیر پیرا شوٹ اسے کچھ بھی نہیں ہوا وہ کپڑوں کو جھاڑتا ہوا اٹھا اور چل دیا
بتاؤ کیسے
بتاؤ بھئی کیسے
نہیں پتہ
چلو ہم خود ہی بتا دیتے ہیں















نیچے پڑھیں









جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے
زیک
 

زیک

مسافر
حضرت علی ؓ سے کسی دہریے نے سوال کیا تھا کہ مسلمانوں کا عقیدہ موت کے بعد زندگی کا ہے، اگر اس زندگی کا کوئی وجود نہ ہوا تو آپ کا کیا بنے گا ؟-حضرتؓ نے فرمایا (مفہوم )تب تو ہم دونوں برابر ہوئے تم بھی مٹی ہو جاؤ گے، ہم بھی مٹی ہو جائیں گے-لیکن اگر مرنے کے بعد زندہ ہوگئے تو تمھارا کیا ہوگا -
پاسکال کے wager کو حضرت علی سے کب منسوب کیا گیا؟
 

وقارسہیل

محفلین
خالق کا لفظ بذاتِ خود اپنی تعریف آپ ہے۔ خالق کا کوئی خالق نہیں ہوسکتا۔ لہذا جو یہ مان لیں کہ یہ ہمہ جہان کسی خالق نے تخلیق کی ہے تو وہ اس بات کا اقرار کرلیتا ہے کہ اُس رب تعالیٰ کا اب کوئی اور خالق نہیں ہوسکتا۔ دنیا میں جتنی مخلوقات ہیں وہ کسی اور سے پیدا ہوئی ہیں لہذا اُن پر خالق کی تعریف پوری نہیں اُترسکتی۔ اور اس ذات باری تعالیٰ نے اپنے خالق ہونے کی وضاحت سورت اخلاص میں بیان فرمادی ہے:
قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ،۔۔۔، لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ۔۔۔الخ
جزاکم اللہ۔ ایک بہت بڑے اشکال کا بہترین جواب۔
یعنی جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اگر ہمارا خالق اللہ ہے تو اللہ کا خالق کون ہے۔۔۔ وہ دراصل خالق کو پھر "مخلوق" بنانا چاہتے ہیں جب کہ "خالق" کی تعریف کی رُو سے ایسا ممکن ہی نہیں۔ یعنی اس طرح کا سوال ہی لاجکلی سو فیصد غلط ہے۔
 
آخری تدوین:
بھائی آپ تو مجھے کوئی مداری لگ رہے ہیں جو جواب دینے کے بجائے زبان نکالتے ہیں۔۔۔ شائد آپ نے ریزننگ نہیں سیکھی۔
50 مراسلے مکمل ہونے پر آپ کو بھی زبان دکھانے کی اجازت مل جائے گی۔ اس دوران آپ براہ کرم الفاظ کے ناخن 'مزید' تراشنا سیکھ لیجیے۔ شکریہ:)
 

وقارسہیل

محفلین
زیک صاحب شائد اسلامی ادب سے واقف نہیں یا انہوں نے اتنا مطالعہ نہیں کیا ہے جتنا کہ مغربی لٹریچر کا۔ اوپر میرا مقصد یہ تھا کہ اس طرح کا کلام پاسکال سے صدیوں پہلے کئی مسلمان علماء تفصیل سے کرچکے ہیں۔
خدا کے وجود پر استدلال کا پاسکال سے بدرجہا بہتر کلام امام الجوینی نے اپنی کتاب "کتاب الارشاد علی قواطع الادله فی اصول الاعتقاد‎" میں کی ہے۔
 

وقارسہیل

محفلین
50 مراسلے مکمل ہونے پر آپ کو بھی زبان دکھانے کی اجازت مل جائے گی۔ اس دوران آپ براہ کرم الفاظ کے ناخن 'مزید' تراشنا سیکھ لیجیے۔ شکریہ:)
جب دلیل ہو تو زبان نکالنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اگر دلیل نہیں رہی تو پھر بھی سنجیدہ گفتگو میں زبان نکالنے کی کوئی تُک نہیں بنتی۔
 
جب دلیل ہو تو زبان نکالنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اگر دلیل نہیں رہی تو پھر بھی سنجیدہ گفتگو میں زبان نکالنے کی کوئی تُک نہیں بنتی۔
آپ کی بات درست ہے۔ گو میرا زیک پر کوئی حق یا دعوی نہیں لیکن گرائیں سے عرض ہے کہ نئے ممبران کو مضحکہ خیز کی ریٹنگ عنایت کرنے میں جلدی نا کیا کریں۔ :)
 
اس بات کا سن رکھا ہے۔ معلوم نہیں اس میں کتنی حقیقت ہے۔ البتہ غیر معمولی واقعات کے کئے غیر معمولی شہادت کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ یہاں دستیاب نہیں ہے۔
درست۔ لیکن یہاں غیر معمولی شہادت کیا ہو گی؟ کوئی ویڈیو، کسی اعلی سرکاری عہدے دار کی چشم دید گواہی یا دیگر مذاہب کے افراد کی طرف سے اقرار؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جیسا آزادی اظہار یہاں مومنین نے کیا ہے اتنا ہی ملحدین نے کیا تو دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے
بھئی پھر بھی مومنین پر تو ایمان و مذہب کی کچھ نہ کچھ پابندی ہوگی ملحدین تو مکمل آزاد ہوں گے ۔حتی کہ مادر پدر آزاد ۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
گو میرا زیک پر کوئی حق یا دعوی نہیں لیکن گرائیں سے عرض ہے کہ نئے ممبران کو مضحکہ خیز کی ریٹنگ عنایت کرنے میں جلدی نا کیا کریں۔
درست جناب لیکن اس اقتباس پر رہا نہ گیا:
جب کہ سائنس کی رُو سے تو آپ پاسکال ہی کو ثابت نہیں کرسکتے کہ وہ موجود تھا۔
 

زیک

مسافر
Top