نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ، متعدد افراد ہلاک

جاسم محمد

محفلین
لو جی نوا کٹا کھل گیا جے۔
اپنے الفاظ پر غور فرمائیں:
اسرائیل اور یہودیوں کی سازشیں بےنقاب ہوچکی ہیں۔
اگر اسے بدل کر کچھ یوں لکھ دیا جائے تو کیسا لگے گا: پاکستان اور مسلمانوں کی سازشیں بےنقاب ہوچکی ہیں۔ یا بھارت اور ہندوؤں کی سازشیں بےنقاب ہوچکی ہیں۔

تب آپ شور مچائیں گے یہ تو تعصب ہے۔ چند غلط لوگوں کی بنیاد پر سب کو بدنام کیسے کیا جا سکتا ہے؟ مگر یہی کام جب یہود یا اسرائیل کے خلاف کھلم کھلا کیا جاتا ہے تو کوئی نہیں بولتا۔
 

فلسفی

محفلین
اپنے الفاظ پر غور فرمائیں:

اگر اسے بدل کر کچھ یوں لکھ دیا جائے تو کیسا لگے گا: پاکستان اور مسلمانوں کی سازشیں بےنقاب ہوچکی ہیں۔ یا بھارت اور ہندوؤں کی سازشیں بےنقاب ہوچکی ہیں۔

تب آپ شور مچائیں گے یہ تو تعصب ہے۔ چند غلط لوگوں کی بنیاد پر سب کو بدنام کیسے کیا جا سکتا ہے؟ مگر یہی کام جب یہود یا اسرائیل کے خلاف کھلم کھلا کیا جاتا ہے تو کوئی نہیں بولتا۔
عادت بدل سکتی ہے، فطرت نہیں۔

مسلمان کی فطرت میں سازش کرنا نہیں۔ لیکن یہود کی اس فطرت کے بارے میں (قطع نظر کے قرآن اور حدیث میں کیا بیان ہوا ہے) ان کی تاریخ گواہ ہے۔ موجودہ صورتحال میں بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آچکا ہے۔ یہود اور اسرائیل ایک ہی اکائی ہیں۔ جی ہاں پاکستان اور مسلمان بھی۔ اکثریت کی بنیاد پر بات کی جاتی ہے۔

موضوع سے بار بار ہٹنے کی آپ کی ایک اور کوشش۔ قادیانیوں، یہودیوں اور اسرائیلیوں کے معصوم ثابت کرنے کے لیے یہ لڑی نہیں بنائی گئی۔ آپ موضوع پر رہیے۔ موضوع کے حوالے سے اگر کوئی خبر یا حوالہ ہے تو وہ پیش کیجیے۔ یہود و اسرائیل کیا ہے وہ سب جانتے ہیں۔
 

ربیع م

محفلین
مثال کے طور پر پندرہویں صدی اور اس کے بعد سے بڑے پیمانے پر ان کو اسپین میں مارا گیا اور نکالا گیا تھا اور اس وقت سلطنتِ عثمانیہ نے ان کو پناہ دی تھی
یہودیوں کو حقیقی تحفظ اسلام نے ہی فراہم کیا ہے ورنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل مختلف ادوار میں اس سے زیادہ وحشیانہ انداز میں یہودیوں کا قتل عام ہوتا رہا ہے۔
 

ابوعبید

محفلین
قادیانی لابی اردو محفل پر اسرائیل کی ریکاگنیشن مہم چلا رہی ہے اور بدلے میں اسرائیل اور بھارت کو پاکستان حملے پر اکسا رہی ہے
میرا نہیں خیال کہ ٹویٹر اور فیس بک کے علاوہ کوئی بھی فورم اتنی حیثیت رکھتا ہے کہ وہاں ہونے والے مکالمے بحیثیت مجموعی معاشرے پہ اپنا اثر ورسوخ رکھتے ہوں ۔
 

اظہرعباس

محفلین
ان تین دنوں کی مسلسل اور اتنی طویل ’’بحث برائے بحث ‘‘کا میں یہی نتیجہ اخذ کر پایا ہوں کہ
اس کرہ ارض پر فقط مسلمان ہی ہیں جو کہ کھُلے دہشت گرد ہیں۔
اور جو اسلام اور مسلمان کا دفاع کرے وہ دہشت گردوں کے آلہ کار ہیں۔
یہود اور عیسائی جو فرمائیں وہی حق ہے۔
اس جدید سائنسی دور میں ان تمام ثبوت و شواہد کو پس پشت ڈال دو جو اسلام یا مسلمانوں کے حق میں جاتے ہوں۔

اور سب سے بڑھ کر
’’شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار‘‘ کے مصداق
بیان کیے گئے نقاط کی ترویج و اشاعت نام نہاد مسلمان ہی کرتے ہیں۔
----------------------------
میں افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتا کہ
اپنے نام میں ’’محمد‘‘ لکھنے والے ، انہیں کی حمایت میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتے ہیں جو ہمیشہ نامِ ’’محمدﷺ‘‘ کی شان میں بکواس کرنے کے سوا کچھ نہیں بولتے۔
 

اظہرعباس

محفلین
باقی رہا ’’ورلڈ ٹریڈ سنٹر‘‘ والا ڈرامہ
اگر 18، 19 سال گزرنے کے بعد بھی اس حقیت کا کسی کو ابھی تک علم نہیں ہوا تو
برائے مہربانی ’’بحث برائے بحث ‘‘ میں کسی کا وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنے بڑوں (امریکہ و یورپ) کے غیرجانبدار طبقہ کی بھی سن لیا کریں
اور تھوڑا سا وقت نکال کر اُس ویڈیو کو دوبارہ غور سے بھی دیکھں حقیقت عیاں ہو جائے گی۔
مگر شرط یہ ہے کہ
یہ سب کچھ بغض اسلام کے خول کو دماغ سے اتار کر کیا جائے۔
 

سید عمران

محفلین
نیوزی لینڈ ہی نہیں۔ دنیا کا ہر مہذب ملک اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف بولتا ہے۔
مثلاً؟؟؟
اور اگر بولتا ہے تو اس کا کیا حشر کیا جاتا ہے؟؟؟
جیسے فرانس نے کچھ کہا تھا ، اب مسلسل مظاہروں کے ذریعے یہودیوں کے زیر عتاب ہے!!!
 

فلسفی

محفلین
ویسے تو یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔۔۔
لیکن اگر بیوی کی جگہ بیٹا ہوتا تو کیا تب بھی قاتل کو معاف کردیتے؟؟؟
یہ ان کا ذاتی معاملہ نہیں ہے۔یہ ان کی انسانیت ہے جو یقیناً مذہب سے ملی ہے۔ بیوی اور بیٹے والا فرق میرے خیال میں افسوسناک ہے، مجھے لگتا ہے انہوں نے یہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے اسویٰ کی پیروی میں کیا ہے۔ واللہ اعلم و رسولہ
 

فلسفی

محفلین
ویسے تو یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔۔۔
لیکن اگر بیوی کی جگہ بیٹا ہوتا تو کیا تب بھی قاتل کو معاف کردیتے؟؟؟
میرا خیال ہے کہ ندیم شہید صاحب کی والدہ یا گھر والوں کی طرف سے بھی کسی قسم کا کوئی شدت پسندانہ بیان نہیں دیا گیا۔ معاف کرنے کے لیے دل گردہ چاہیے۔ لیکن ایسے موقع پر جذبات پر قابو رکھنا بھی آسان نہیں ہوتا۔ اولاد بے شک سب کو پیاری ہوتی ہے۔ لیکن اس عمر میں عمر بھر کے ساتھی کی یوں موت کو بھلا دینا اور قاتل کو معاف کردینا آسان نہیں۔

اخلاق محمدی صلی اللہ علیہ وصلم تو یہی ہے کہ ذاتی طور پر جو تکلیف دی گئی اس کو بھلا دیا گیا اور تکلیف دینے والے کو معاف کردیا گیا۔ لیکن جس نے اللہ یا اس کے رسول خلاف کوئی قدم اٹھایا، تو اس کو معافی غلاف کعبہ میں چھپنے کے باوجود بھی نہیں دی گئی۔
 

اظہرعباس

محفلین
کہتے ہیں حملہ آور ’’عیسائی دہشت گرد‘‘ ذہنی مریض تھا ۔ ؟؟؟
news-02.gif
 
Top