نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ، متعدد افراد ہلاک

جان

محفلین
انٹیلیجنس رپورٹ تو تھی ان کے پاس کہ کچھ ہونے جا رہا ہے۔ ظاہری بات ہے کہ یہ صرف ایک عام سے آدمی کے بس کی بات نہیں۔ اس کے پیچھے پوری سازش تھی۔
ویسے تو رب کی ذات بہتر جانتی ہے لیکن ناقص عقل کہتی ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔
 

فلسفی

محفلین
ایک اور اتفاق دیکھیے
Aliyah
Aliyah - Wikipedia
Aliyah is the immigration of Jews from the diaspora to the Land of Israel.

اور حملہ آور کے مینیفسٹو میں لکھا ہے

Were/are you an anti-semite?
No.A jew living in israel is no enemy of mine, so long as they do not seek
to subvert or harm my people.

یعنی ایک طرح سے اسرائیل سے باہر یہودیوں کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ زندہ رہنا چاہتے ہو تو اسرائیل چلے آؤ۔ ممکن ہے یہ بات بھی غلط ہو لیکن دودھ کا جلا چھاج بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔
 

سید عمران

محفلین
حملہ کے لیے نیوزی لینڈ ہی کیوں چنا گیا؟؟؟
حملہ آور کے حملے سے قبل اسرائیل یاترا اور وہاں موساد سے رابطے...
ڈانڈے اسرائیل سے مل گئے!!!
 

جاسم محمد

محفلین
اس کے بعد بھی آپ کو لگتا ہے کہ وہ اتنا پیسہ بآسانی کما سکتا ہے تو یہ خوش فہمی آپ کو مبارک۔
فی بٹ کائن ۲۰۱۷ میں ۲۰۰۰۰ ڈالر سے ہوکر واپس آیا ہے۔ اگر اس دہشت گرد نے اس سے سال قبل تھوڑی سی بھی سرمایہ کاری کی ہوتی تو ۲۰۱۷ میں کافی منافع کما چکا ہوتا
 

فلسفی

محفلین
فی بٹ کائن ۲۰۱۷ میں ۲۰۰۰۰ ڈالر سے ہوکر واپس آیا ہے۔ اگر اس دہشت گرد نے اس سے سال قبل تھوڑی سی بھی سرمایہ کاری کی ہوتی تو ۲۰۱۷ میں کافی منافع کما چکا ہوتا
واہ کیا نکتہ نکالا ہے؟ آپ نے انویسمنٹ کی ہے اس میں؟
 

جان

محفلین
فی بٹ کائن ۲۰۱۷ میں ۲۰۰۰۰ ڈالر سے ہوکر واپس آیا ہے۔ اگر اس دہشت گرد نے اس سے سال قبل تھوڑی سی بھی سرمایہ کاری کی ہوتی تو ۲۰۱۷ میں کافی منافع کما چکا ہوتا
تو اس سے کیا ثابت ہوتا ہے؟ آپ خود ایک مفروضے پہ چل رہے ہیں۔
 

جان

محفلین
جاسم صاحب یہاں جو موقف آپ پیش کر رہے ہیں وہ آپ کا ذاتی موقف ہے یا تحریک انصاف کا موقف ہے؟
 

فلسفی

محفلین
یہودیوں کے فلسطین پر قبضے کو ہندوستان میں مسلمانوں کی آمد اور آباد ہونے سے ملانا تاریخ سے ناواقفیت ہے یا فضول کا پروپیگنڈا۔ آپ زیر بحث موضوع کے اندر ہی رہیں تو بہتر ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اپنا وطن اور غصب شدہ ملکیت!!!
جو جہاں پیدا ہوگا، پروان چڑھے گا اس کا وطن بھی وہی ہوگا۔ خواہ وہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے مسلمان ہوں، پاکستان میں پیدا ہونے والے ہندو یا اسرائیل میں پیدا ہونے والے یہود۔ ان کا وطن اب وہی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہودیوں کے فلسطین پر قبضے
یہ بات پہلے بھی ہو چکی ہے کہ جن یہودیوں نے باہر سے آکر ۷۰ سال قبل فلسطین پر قبضہ کیا تھا وہ کب کے مرکھپ گئے۔ اب ان کی آل اولاد جو وہیں پیدا ہوئی پروان چڑھی ملک کی باگ دوڑ چلا رہی ہے۔ وہ لوگ کہاں جائیں؟
 
Top