نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ، متعدد افراد ہلاک

فلسفی

محفلین
جس کی لاٹھی اس کی بھینس
متفق
صرف سازشی تھیوریوں پہ اکتفا نہ رکھیں۔
صرف والی بات ٹھیک ہے۔ لیکن سازشی تھیوریز کو مکمل طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان پر نظر رکھنا اور مناسب لائحہ عمل تیار کرنا بہت ضروری ہے۔
اگر ہمارے پاس لاٹھی ہے تو اس کا استعمال کریں اور اگر نہیں ہے تو پہلے لاٹھی کے اسباب پیدا کریں۔
شدید متفق
 
D177-V0h-XQAEFNFF.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
آپ کے چار کمروں کے مکان پر کوئی قبضہ کر کے کہے کہ جنگ بندی کرو یہ ایک کمرہ تمہارا اور باقی مکان ہمارا، چلو امن سے رہتے ہیں۔ اس پر اگر آپ کے خاندان کا کوئی شخص غصے میں کوئی قدم اٹھائے اور قبضہ گروپ ، جوابا، آپ کے خاندان کے باقی نہتے لوگوں کو مارنے لگے تب بھی آپ کا یہی موقف ہو گا؟
دوسری جنگ عظیم سے قبل دنیا بھر میں سب سے زیادہ یہود یورپ میں پائے جاتے تھے۔ جنگ کے اختتام تک کم ہو کرصرف 10 فیصد رہ گئے۔
اگر وہ فلسطینیوں کی ڈگر پر چلتے ہوئے اس تاریخی ظلم کے خلاف جہادی گروپس بنا کر بدلہ لینے نکل کھڑے ہوتے تو آج کہاں ہوتے؟ مگر انہوں نے جان بھائی کے مشورہ کے مطابق ماضی بھلا کر آگے کا سوچا۔ اسرائیل میں نئے یہودی ملک کی بنیادرکھی۔ اور آج 70 سال بعد جس ملک کا نام و نشان نہیں تھا وہ بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو آنکھیں دکھا رہاہے۔
یہ دنیا ازل سے طاقت والوں کے ساتھ ہے اور طاقت صرف تدبیر سے آتی ہے۔ فلسطینی اگر اپنے ساتھ ہوئی تاریخی نا انصافی کی تلافی چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ماضی بھلا کر تدبیر پر کام کریں۔ ماضی کی تلخ یادوں میں رہنے کی بجائے اپنے آنے والی نسلوں کا سوچیں۔ اور جب کچھ اس قابل ہو جائیں کہ یہود کا مقابلہ کر سکیں تب اپنے مطالبات سامنے رکھ کر دنیا سے منوائیں۔
اور اگر یہ سب مشکل کام نہیں کر سکتے تو کم از کم یہودیوں کو مارنا تو بند کریں۔ وہ ہر فلسطینی حملے کا کئی گنا بڑھا کر جواب دیتے ہیں۔ جس سے مزید معصوم فلسطینی شہید ہو جاتے ہیں۔ اس سارے تنازع کا حل اسرائیل کی سابق وزیر اعظم نے کئی دہائیاں قبل کیا خوب دیا تھا:
We can forgive the Arabs for killing our children. We cannot forgive them for forcing us to kill their children. We will only have peace with the Arabs when they love their children more than they hate us
― Golda Meir
 
تیسری بار سوال گندم جواب چنا

اسرائیلی وزیر اعظم کا جواب اتنا اچھا لگتا ہے تو اس کو جواب کے طور پر پڑھ کر دیکھیے، غور سے۔
 
جاسم محمد

محفلین
تیسری بار سوال گندم جواب چنا
فلسطینیوں کے ساتھ تاریخی ظلم ہوا ہے۔ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ مگر اس تنازعہ کا حل مسئلہ کشمیر کی طرح جان بوجھ کر ناقص پالیسیوں کے ساتھ بگاڑا گیا ہے۔
قیام امن جہاں بھی ہوا مذاکرات کی میز پر ہی ہوا۔ اسرائیلی فلسطینیوں کو امن مذاکرات کیلئے بلاتے ہیں اور وہ دوڑ جاتے ہیں۔ وہ جتنی دیر کریں گے اسرائیلی اتنا ہی زیادہ طاقتور اور مستحکم ہوتے چلے جائیں گے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
یہ موضوع اسرائیل کی مارکیٹنگ کے لیے ہائی جیک کیا گیا ہے۔ محفل کے منتظمین اس کا نوٹس لیں اور غیر متعلقہ مراسلے علیحدہ کریں۔ اردو محفل اور پروپگنڈا محفل میں فرق ختم ہو رہا ہے۔
 
فلسفی

محفلین
ایک اہم بات جو لڑی کے موضوع سے متعلق ہے، جس پر شاید غور ہی نہیں کیا گیا۔

حملہ آور دہشت گرد اپنے مینیفسٹو میں اپنا سورس آف انکم بٹ کوائن اور ایک عام سی نوکری بتاتا ہے۔ مجھے ابھی تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ ایسا شخص دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کیسے کر لیتا ہے؟ اس کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئی؟ پھر یہ کہ اگر حملے والی ویڈیو دیکھیں تو اس میں بھی یہ بڑے ماہرانہ طریقے سے فائرنگ کر رہا ہے۔ حتی کہ ندیم شہید جو اس کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں تب بھی یہ بالکل نہیں گھبراتا بلکہ ان کو بھی شہید کر دیتا ہے۔ ایسی حرکت کسی عام شخص سے سرزد نہیں ہوسکتی۔ اس کا مینیفسٹو اور اس کا فائرنگ کے دوران اعتماد اور پھر اس کے پاس موجود ہتھیار اور گاڑی اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اس گورے کی دال میں مزید کچھ کالا ہے۔
 
آسٹریلین اور امریکن انٹیلیجنس اس واقعے میں ملوث ہیں اور یہ ان کا مشترکہ دہشت گردی کا آپریشن تھا۔
ان کا بنیادی مقصد پر امن اور اعتدال پسند مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کی مہم کو تیز کرنا ہے۔
جب کہ قادیانی لابی اردو محفل پر اسرائیل کی ریکاگنیشن مہم چلا رہی ہے اور بدلے میں اسرائیل اور بھارت کو پاکستان حملے پر اکسا رہی ہے لیکن امید ہے کہ اسرائیلی چڑیا کے پر کٹنے کے بعد اسرائیل نے سبق سیکھ لیا ہوگا۔
 
جاسم محمد

محفلین
حملہ آور دہشت گرد اپنے مینیفسٹو میں اپنا سورس آف انکم بٹ کوائن اور ایک عام سی نوکری بتاتا ہے۔ مجھے ابھی تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ ایسا شخص دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کیسے کر لیتا ہے؟
بروقت بٹ کائن سرمایہ کاری سے کچھ لوگ راتوں رات کروڑ پتی بن گئے تھے۔ اس میں کوئی عجیب بات نہیں
 
فلسفی

محفلین
آہستہ آہستہ چیزیں بے نقاب ہوگیں۔ جب سازشی تھیوریز کی بات کی جاتی ہے تو کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کو خاص طور پر ٹارگٹ کیوں کیا گیا، اس کا ایک پہلو (ممکن ہے غلط ہو)، لیکن نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

New Zealand to call in Israeli ambassador over Gaza deaths
 
جاسم محمد

محفلین
ان کا بنیادی مقصد پر امن اور اعتدال پسند مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کی مہم کو تیز کرنا ہے۔
اگر یہی مقصد تھا تو نتائج اس کے عین برعکس نکلے ہیں۔ دنیا نے اسلام اور مسلمانوں کا ساتھ دیا ہے۔ اور اسلاموفوبیا اور سفید فام نسل پرستی کو رد کیا ہے
 
جاسم محمد

محفلین
نیوزی لینڈ کو خاص طور پر ٹارگٹ کیوں کیا گیا، اس کا ایک پہلو (ممکن ہے غلط ہو)، لیکن نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
نیوزی لینڈ پر امن لبرل ملک ہے۔ ناروے کو بھی اسی لئے نشانہ بنایا گیا تھا۔ اور اسی قسم کی اسرائیلی سازشی تھیوریوں سے بے تکا ناطہ جوڑا گیا تھا۔ بعد میں تفتیش کے دوران اس میں سے کچھ بھی نہیں نکلا۔
 
فلسفی

محفلین
بروقت بٹ کائن سرمایہ کاری سے کچھ لوگ راتوں رات کروڑ پتی بن گئے تھے۔ اس میں کوئی عجیب بات نہیں

Who are you?
Just a ordinary White man,28 years old. Born in Australia to a working
class,low income family.
My parents are of Scottish,Irish and English stock.
I had a regular childhood, without any great issues.
I had little interest in education during my schooling, barely achieving a
passing grade.
I did not attend University as I had no great interest in anything offered in
the Universities to study.
I worked for a short time before making some money investing in
Bitconnect, then used the money from the investment to travel.
More recently I have been working part time as a kebab removalist.
I am just a regular White man, from a regular family.
Who decided to take a stand to ensure a future for my people.

اس کے بعد بھی آپ کو لگتا ہے کہ وہ اتنا پیسہ بآسانی کما سکتا ہے تو یہ خوش فہمی آپ کو مبارک۔
 
فلسفی

محفلین
نیوزی لینڈ پر امن لبرل ملک ہے۔ ناروے کو بھی اسی لئے نشانہ بنایا گیا تھا۔ اور اسی قسم کی اسرائیلی سازشی تھیوریوں سے بے تکا ناطہ جوڑا گیا تھا۔ بعد میں تفتیش کے دوران اس میں سے کچھ بھی نہیں نکلا۔
آپ جتنا بے تکے انداز سے اسرائیل کا دفاع کرو گے اتنا ہی آپ کا اپنا اور کردار مشکوک ہوگا، اسرائیل کا تو پہلے سے ہے۔ جس کے ثبوت بھرے پڑے ہیں۔ لیکن صرف دیکھنے والوں کو نظر آتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
اگر یہی مقصد تھا تو نتائج اس کے عین برعکس نکلے ہیں۔ دنیا نے اسلام اور مسلمانوں کا ساتھ دیا ہے۔ اور اسلاموفوبیا اور سفید فام نسل پرستی کو رد کیا ہے
یہ ابتدا ہے۔ نیوزی لینڈ کے واقعے کے فوری بعد لندن میں بھی ایک کاروائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ مذہبی بنیاد پر جو نفرت کا بیج خود مغرب نے بویا ہے اس کا خمیازہ یہ خود بھی بھگتے گیں۔ سب ایسے نہیں لیکن جنتے ہیں وہ اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں گے۔ اللہ پاک سب کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت فرمائے۔
 
Top