روداد محفلین کراچی چیپٹر کی تیسری ملاقات منعقدہ سولہ مارچ سنہ دو ہزار انیس کی

مابدولت کے لیے اس دعوت پرتکلف ، بہمراہ طعام انواع و اقسام بمعیت صحبت یاران اردو محفل میں حظ و لطف و دلچسپی کثیر کا ہر سامان مہیا و میسر تھا جس سے مابدولت کماحقہ محظوظ ہوئے اور برادران عزیز مغزل اور شعیب صفدر کی شرکت ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوئی جن سے ملاقات مابدولت کے لیے بلاشبہ باعث عزوشرف ہے ۔
اس نوع یکتا دعوت کے دوستانہ ، فیاضانہ اور بطریق احسن اہتمام کے لیے مابدولت برادر عزیز جناب خالد محمود چوہدری کے تہہ دل سے ممنون ہیں اور ان کو خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
مابدولت بھی اس خواہش کے اظہار میں مسرت قلبی محسوس کرتے ہیں کہ کاش اردو محفل کے جملہ محفلین کی اسی طرز کی ملاقات عمل میں آئے تو کیا ہی مزہ آجائے ۔:):)
 
لیکن ہم تو ہندوستان میں ہوتے ہیں۔
مابدولت دعاگو ہیں کہ جلد ازجلد ہندوستان اور پاکستان میں دوریاں ختم ہوں تاکہ ہم وہاں کے پیارے محفلین کا کھلے دل اور بازوؤں سے استقبال والہانہ و میزبانیء فراخدلانہ سے فیضیاب ہوسکیں ، برادرم شکیب ۔:):)
 
زبردست بھئی بہت زبردست۔:thumbsup:
خلیل صاحب اور نقیبی صاحب نے ملاقات کا اچھا احوال بیان کیا۔ :)
’کرانچی‘ والو۔۔۔ محفل لوٹ لی۔:clap:
بس اب آپ حضرات بھی ایس محافل کو رونق بخشنے کا قصد مصمم کرلیں برادرم چوہدری ،
متمنی شرکت و چشم براہ ۔۔۔۔ جملہ محفلین کراچی۔:):)
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم،

یوں تو ہمارے معمولاتِ زندگی میں کہیں آنے جانے کی گنجائش بہت کم نکلتی ہے اور گذشتہ پورے ہفتے پی ایس ایل کی باعث ہونے والی ٹریفک کی صورتحال سے گھر کی شکل رات گئے ہی دیکھ پا رہے تھے۔ تاہم جس محبت سے خالد محمود بھائی نے آنے کے لئے اصرار کیا ۔ ہم انکار نہیں کر پائے اور بالاخر فیصلہ کیا کہ اس بار محفلین سے ضرور ملاقات کی جائے۔

اچھی بات یہ ہے ہوئی کہ اس بہانے برسوں بعد مغل بھائی سے شعیب صفدر بھائی سے بھی ملاقات ہو گئی۔ خالد بھائی کی طرف سے اچھا خاصا انتظام تھا اور اس ملاقات میں زیادہ زور کھانے پر ہی تھا۔ کھانا بہت پر لطف تھا اور احباب کے ساتھ کھانے کا مزہ اس کے علاوہ تھا۔ ملاقات بہت اچھی رہی لیکن بارونق علاقے میں ہونے کی وجہ سے گفتگو بہت زیادہ مربوط نہیں رہی۔ بلکہ سب لوگ اپنے قریب کے لوگوں سے ہی محوِ گفتگو رہے ۔

محمد امین بھائی کا لایا ہوا مٹھائی کا ڈبہ تمام احباب کو بڑا مرغوب رہا اور احبا ب کے بے حد اصرار پر یہ شیریں سوغات پیمانے کی طرح آخری دم تک گردش میں رہی۔

مختصر یہ کہ اپنے مقام، طعام اور شرکاء کے اعتبار سے یہ ایک یادگار اور غیر معمولی محفل تھی جو دلوں میں تا دیرمحفوظ رہے گی۔
 
آخری تدوین:
Top