مجھے پتا ہے تمہارا موزہ کہاں ہے

جاسم محمد

محفلین
اس بات سے تو آپ بھی بخوبی واقف ہوں گے کہ مغربی معاشرے میں عمومی طور پر عورت کی کیا صورتِ حال ہے۔۔۔
ہم تو بے شمار باتیں کھل کر بتا سکتے ہیں لیکن یہاں کا پارلیمانی ماحول شاید اس کی اجازت نہ دے!!!
یہ سچ ہے کہ مغرب نے عورت کو مرد کے شانہ بشانہ کھڑا کر کے جہاں اس کو عزت دی ہے وہیں اس کی عصمت دری اور حراسگی کے حوالہ سے سختی کرنے میں مکمل ناکام ہوا ہے۔ مغرب میں خواتین کی جانب سے چلتی "می ٹو" کمپین اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک جوڑی جوتے اور ایک جوڑا موزے ہونے کا فائدہ آج سمجھ میں آیا۔ موزے اتار کر جوتوں میں رکھتا ہوں اور جوتے میز کے نیچے، ہر صبح ہر دو اپنی اصلی حالت میں اپنی اپنی جگہ پائے جاتے ہیں، الحمد للہ! :)
 
فلسفی

محفلین
ایک جوڑی جوتے اور ایک جوڑا موزے ہونے کا فائدہ آج سمجھ میں آیا۔ موزے اتار کر جوتوں میں رکھتا ہوں اور جوتے میز کے نیچے، ہر صبح ہر دو اپنی اصلی حالت میں اپنی اپنی جگہ پائے جاتے ہیں، الحمد للہ! :)
اس کے بعد بھی مظلوم عورت ہی ہے ۔۔۔ ہائے کوئی یہ بھی دیکھے ۔۔۔ اس پر ہائے ہائے کون کرے۔ کیسی سادگی اور معصومیت ہے۔ اللہ اللہ۔
 
سید عمران

محفلین
یہ سچ ہے کہ مغرب نے عورت کو مرد کے شانہ بشانہ کھڑا کر کے جہاں اس کو عزت دی ہے وہیں اس کی عصمت دری اور حراسگی کے حوالہ سے سختی کرنے میں مکمل ناکام ہوا ہے۔ مغرب میں خواتین کی جانب سے چلتی "می ٹو" کمپین اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
کہاں شانہ بشانہ کھڑا کیا؟؟؟
امریکہ کی حکومت کو ہی دیکھ لیں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی کتنی تعداد ہے۔۔۔
یہی صورت حال پارلیمینٹ، فوج، ہتھیار ساز اداروں وغیرہ میں دیکھ لیں۔۔۔
اصل میں جس کا جو کام ہے اسے ستائے بغیر یا اس کا حق مارے بغیر اسے کرنے دینا چاہیے۔۔۔
نہ عورت مردوں والا کام کرسکتی ہے نہ مرد عورتوں والا کام۔۔۔
اس کی مثالیں تو آپ سمجھتے ہی ہوں گے۔۔۔
ورنہ ہم دینے کے لیے تیار ہیں۔۔۔
اگر فلسفی بھائی اجازت دیں تو!!!
:):):)
 
تو آپ اپنے ساتھ فلسفی بھی کو بھی لے کر جانا چاہ رہے ہیں ۔:thinking:
مفتی صاحب نے توپ میں گولہ باردود بھر کر آگے فلسفی کو باندھ دیا ہے۔ اور پوچھ رہے ہیں چلاؤں؟
 
جاسم محمد

محفلین
یہ صرف ایک مثال دینے کے لیے کہا تھا!!!
برطانیہ، جرمنی، ناروے وغیرہ کی سربراہان خواتین ہیں اور ان کی کابینہ اور پارلیمان میں خواتین کا تناسب بھی مردوں کے برابر نہیں تو قریب قریب ضرور ہے۔ امریکی کانگریس میں حالیہ الیکشن کے بعد خواتین اور خاص کر مسلمانوں کا تناسب بڑھ گیا ہے۔
 
مگر عدنان بھائی نے تو فیتے میں گویا آگ ہی لگادی!!!
عدنان بھائی ہمیشہ کی طرح بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر مٹی کے تیل سے۔
نیکی کا تو زمانہ ہی نہیں رہا ،
جس کا گلا دباؤ وہی آنکھیں دیکھاتا ہے ۔
 
فرقان احمد

محفلین
جب کبھی اردو محفل کی تاریخ لکھی گئی تو عدنان و عمران سرد جنگ اور بالخصوص شتونگڑا جاتی جھڑپوں کا ذکر بھی ضرور چلے گا۔ :) نیز یہ بھی کہ موقع بے موقع فریقین باہم الجھ پڑتے تھے چاہے معاملہ موزوں سے شروع ہوا ہو ۔۔۔! :)
 
Top